ماہنامہ ذکریٰ جدید - شمارہ اگست 2004 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-12-21

ماہنامہ ذکریٰ جدید - شمارہ اگست 2004 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

zikra-jadeed-aug-2004

مولانا یوسف اصلاحی (پیدائش: 9/جولائی 1932ء، اٹک پاکستان)
ہندوستان کے ایک معروف داعئ اسلام اور علمی و دینی شخصیت رہے ہیں جو آج نوئیڈا (اتر پردیش) میں بعمر 89 سال انتقال کر گئے۔
مولانا نے اپنی ساری زندگی تصنیف و تالیف اور دعوت دین کے کاموں میں صرف کی۔ مولانا کی کم وبیش ساٹھ چھوٹی بڑی تصانیف اہل علم و قلم کے حلقوں میں قبول عام حاصل کرتے ہوئے داد و تحسین پا چکی ہیں۔ جن میں ۔۔۔ آداب زندگی، قرآنی تعلیمات، آسان فقہ، روشن ستارے اور ختم نبوت قرآن کی روشنی میں ۔۔۔ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
مولانا نے شہر رامپور (اتر پردیش) سے ایک اردو ماہنامے "ذکریٰ" کا اجرا کیا۔ اکتوبر 1972ء میں ماہنامہ ذکریٰ کا پہلا شمارہ منظر عام پر آیا تھا، جس کی ٹیگ لائن تھی:
"مردوں، عورتوں، طلبہ اور طالبات کے لیے ایک پاکیزہ ڈائجسٹ"
32 سالہ اشاعتی تسلسل کے بعد، سن 2004ء میں ذکریٰ کا نام بدل کر "ماہنامہ ذکریٰ جدید" کیا گیا اور اسی نئے نام سے جنوری یا اپریل 2004ء میں، رامپور کے بجائے دہلی سے اولین شمارے کی اشاعت عمل میں آئی۔ جامعۃ الصالحات (رامپور) جیسے ممتاز ادارہ کی انتظامی ذمہ داریوں اور دیگر مصروفیات کے سبب "ماہنامہ ذکریٰ جدید" کی ادارت میں ان کے فرزند سلمان اسعد معاونت کا فریضہ نبھاتے رہے ہیں۔
ذکریٰ کے دورِ جدید کی جلد اول کا ایک شمارہ (اگست:2004ء)، مولانا مرحوم کو بطور خراجِ عقیدت، قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام رسالہ: ماہنامہ ذکریٰ جدید - نئی دہلی (اگست 2004ء)
مدیر: مولانا یوسف اصلاحی
تعداد صفحات: 101
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Zikra Jadeed Aug 2004.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

ذکریٰ جدید (اگست 2004) :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کار
آغاز کلام
الفاپنی باتیںمدیر اعلیٰ
بمنشور اسلامی کی چودہ دفعات: قسط 16محمد یوسف اصلاحی
درس قرآن
1تاثیر قرآنمیر محمد حسین
تذکرہ اسلاف
2وہ معتبر ہستیاں جن کے ذریعے احادیث ہم تک پہنچیںقیصر سرمست
تذکیر و موعظت
3توبہ بگڑے ہوئے افراد کا سہاراسید ابوالاعلیٰ مودودی
فکر و نظر
4صاحب کتاب امت فساد کا شکار کیوں؟الحاج عبدالکریم پاریکھ
5ابلیس کی مجلس شوریٰیعقوب سروش
6محبت کا ایک لمحہمولانا ابوالکلام آزاد
7موت سے غفلتمولانا عبدالماجد دریاآبادی
سوال و جواب
8دعوت تبلیغ کے لیے عورتوں کا باہر نکلنا؟محمد یوسف اصلاحی
9داعی اپنے گھروں پر توجہ دیں؟محمد یوسف اصلاحی
10کیا مردوں کو اجر و ثواب زیادہ ملے گا؟محمد یوسف اصلاحی
آئینہ تاریخ
11مسلمان فرمان رواؤں کا برتاؤ غیر مسلموں سےسید رئیس احمد جعفری ندوی
شعر و ادب
12شعر و ادب کو نیا رخ دینے میں اقبال کا کردارسید ابوالحسن ندوی
13وہؐخسروی
خواتین کے خصوصی صفحات
دین و دانش
14اسلامی حکومت میں خواتین کا دائرہ عملابوالاعلیٰ مودودی
عبرت و نصیحت
15وجود زنڈاکٹر اقبال جنید قریشی
16مثالی بیویسروری عالم شاہ ورنگلی
17مومن خاتون کا کردارصالحہ بیگم ہبلی
خاکے ، افسانے
18آمینعزیز مرادآبادی
حسن و صحت
19غصہ غارت گر حیاتحکیم محمد سعید
شعر و نغمہ
20غزلادریس ضیاء

Zikra Jadeed, Monthly Islamic Digest from Delhi, issue: Aug. '2004, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں