تاریخِ دکن کے چند گوشے - تحقیقی مضامین از ڈاکٹر زیب حیدر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-11-01

تاریخِ دکن کے چند گوشے - تحقیقی مضامین از ڈاکٹر زیب حیدر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Tareekh-e-Deccan-ke-chand-goshe_Zeb-Haider

آصف جاہ ثانی نواب میر نظام علی خاں صدیقی بہادر سابق ریاست حیدرآباد دکن کے پانچویں نظام رہے ہیں۔ ان کے عہد کے سیاسی سماجی اور اقتصادی حالات کا ریکارڈ آج بھی اسٹیٹ آرکائیوز کے دفتر میں دستاویزات، اسناد، یاداداشتوں اور اخبارات کی شکل میں محفوظ ہے، جو اولین ماخذ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان سب کے ذریعے آصف جاہی سلطنت کے انتظام کو سمجھنے میں خاصی مدد ملتی ہے۔
جامعہ عثمانیہ کے شعبہ فارسی کی ریڈر ڈاکٹر زیب النسا حیدر نے دکن کے پانچویں نظام کے عہد کی ادبی اور تاریخی تحقیق پر کافی کام کیا ہے۔ اور اپنے انہیں تحقیقی مقالات کی اشاعت کو ایک مجموعۂ مضامین کے ذریعے عمل میں لایا۔ یہ کتاب "تاریخِ دکن کے چند گوشے (1347ء تا 1930ء)" دکن کی تاریخ و تہذیب سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے یقیناً اہم اور یادگار ثابت ہوگی۔
تاریخ دکن میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں یہ نادر کتاب، تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش ہے۔ تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 4 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***

نام کتاب: تاریخِ دکن کے چند گوشے (تحقیقی مضامین)
تصنیف و ناشر: ڈاکٹر زیب النساء حیدر۔ سن اشاعت: 1993ء
تعداد صفحات: 128
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 4 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Tareekh E Deccan Ke Chand Goshe Zeb Haider.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفپیش لفظ (از: ضیا الدین شکیب)4
بانتساب5
جکچھ کتاب کے بارے میں (ڈاکٹر زیب النساء حیدر)6
1سلطنت بہمنیہ کا ایک درخشندہ ستارہ خواجہ محمود گاواں8
2قطب شاہی دور کے کتبات18
3دکنی مسکوکات33
4مسکوکات سلطنت خداداد - ٹیپو سلطان49
5عہد نواب میر نظام علی خاں کی سیاسی اقتصادی اور سماجی حالت - دفتر دارالانشا کی روشنی میں57
6آصفجاہ دوم کے دور کے اخبارات78
7دارالانشاء ایک تعارف85
8عنایت نامہ جات - نواب میر اکبر علی خاں بہادر آصف ثالث سکندر جاہ101
9سلطان العلوم کے فرامین کی روشنی میں تعلیمی امور109
10عہد آصف سابع میں تعلیم نسواں - لڑکیوں کے قدیم مدارس اور کالج123


Tareekh E Deccan Ke Chand Goshe, Aspects of the Deccan History (1347 to 1930) by Dr. Zaib Haider. Urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں