انتون چیخوف کے شاہکار ڈرامے - اردو ترجمہ زاہدہ زیدی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-10-28

انتون چیخوف کے شاہکار ڈرامے - اردو ترجمہ زاہدہ زیدی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

anton-chekhov-ke-shahkar-drame-zahida-zaidi

زاہدہ زیدی (پیدائش: 4/جنوری 1929، میرٹھ - وفات: 11/جنوری 2011، علیگڑھ)
اردو کی ممتاز شاعرہ، ادیب، ڈراما و ناول نگار، محقق اور مترجم رہی ہیں۔ مولانا حالی ان کے پڑنانا تھے۔ ان کے والد مستحسن حسین زیدی کیمرج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اور میرٹھ کےایک ممتاز بیرسٹر تھے۔ زاہدہ زیدی نے بھی کیمرج یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں بی۔اے آنرز اور ایم۔اے کی اسناد حاصل کی تھیں۔ وہ انگلش لٹریچر کے پروفیسر کی حیثیت سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ملازمت سے سبکدوش ہوئیں۔
انھوں نے سماجی، نفسیاتی اور فلسفیانہ موضوعات پر انگریزی اور اردو میں متعدد کتابیں تصنیف کیں۔ اردو میں ان کے تین شعری مجموعے زہرِ حیات، دھرتی کا لمس اور سنگِ جان منظر عام پر آ چکے ہیں۔ انہوں نے جدید مغربی تھیٹر کے دس شاہکار ڈراموں کے اردو میں ترجمے بھی کیے جو اردو کے معیاری رسائل میں شائع ہونے کے علاوہ اسٹیج پر بھی پیش کیے گئے۔ بعد ازاں یہی ڈرامے کتابی صورت میں بھی شائع ہوئے۔ انہی ڈراموں کی پہلی کڑی "انتون چیخوف کے شاہکار ڈرامے" ہیں۔
انگریزی ادب کے اردو تراجم میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں یہ یادگار کتاب، تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش ہے۔ تقریباً تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 11 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***

نام کتاب: انتون چیخوف کے شاہکار ڈرامے (اردو ترجمہ)
اردو ترجمہ: زاہدہ زیدی
ناشر: انجمن ترقی اردو ہند۔ سن اشاعت: 1992ء
تعداد صفحات: 282
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 11 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Anton Chekhov Famous Plays Urdu Zahida Zaidi.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفحرفِ آغاز - خلیق انجم11
بمقدمہ - انتون چیخوف کی ڈراما نگاری - زاہدہ زیدی13
1حبیب ماموں55
2تین بہنیں103
3چیری کا باغ195


Anton Chekhov Famous Plays, Urdu translation by Zahida Zaidi. Urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں