ممتاز شاعر اور مقبول عام قدیم ترین رسالہ "شاعر" کے مدیر اعلیٰ رہے ہیں۔ ان کے والد اعجاز صدیقی بھی نامور شاعر تھے جو اردو ادب کے مشہور شاعر اور ادیب سیماب اکبرآبادی کے فرزند تھے۔ افتخار امام صدیقی نے اپنے دادا کے رسالہ "شاعر" کی اشاعت تسلسل سے یوں عمل میں لائی کہ اس کا ہر شمارہ ایک نئے موضوع پر مشتمل رہا۔ ماہ نامہ شاعرکو جدید رنگ ڈھنگ میں ڈھالنے اور اسے دور دور تک پہچانے میں افتخار امام صدیقی کی کوشش ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے سو (100) کے قریب ادبی شخصیات کے انٹرویو کئے اور خاص نمبر شائع کئے۔ نومبر 2012 کا ایک شمارہ انہوں نے شاعر ہی کے ایک قدیم خصوصی شمارہ "منٹو نمبر (مارچ-اپریل-1955)" کی 'مکرر اشاعت' کے بطور شائع کیا۔
افتخار امام صدیقی کو خراج عقیدت کے طور پر، تعمیرنیوز کی جانب سے باذوق قارئین کی خدمت میں 'شاعر' کا یہی 'منٹو نمبر' (نومبر-2012ء) پیش ہے۔
تقریباً ستر صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 5 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
مدیر شاعر، افتخار امام صدیقی، شاعر کے منٹو نمبر (1955ء) کی نومبر-2012ء میں مکرر اشاعت کے جواز میں لکھتے ہیں ۔۔۔منٹو کے انتقال (8/جنوری 1955ء) کے بعد ہند و پاک کے ادبی رسائل نے اپنے اپنے معیار کے مطابق منٹو نمبر شائع کیے تھے۔ ان میں نقوش کے منٹو نمبر (شمارہ نمبر 49-50 ، 1955ء) کو اولیت کا درجہ حاصل ہے۔ اس کے بعد ماہنامہ افکار (کراچی) کا منٹو نمبر (اپریل-1955ء کا خاص نمبر) تھا جسے صہبا لکھنوی نے مرتب کیا تھا۔
ہندوستان میں 'شاعر' کو اولیت کا درجہ حاصل تھا کہ اس کا منٹو نمبر مارچ-اپریل-1955 مین شائع ہوا تھا۔ اس کے بعد ماہنامہ 'پگڈنڈی' کا منٹو نمبر (اپریل-مئی-1955) تھا، جس کے مدیر امریک آنند تھے۔ 1955ء میں ہند و پاک کے کئی ادبی رسائل نے اپنا منٹو نمبر پیش کیا تھا۔
شاعر کے 'منٹو نمبر' کی مکرر اشاعت کا جواز یہ ہے کہ اب یہ نمبر تقریباً کمیاب ہے۔ ہند و پاک کی بڑی لائبریریوں میں شاعر کے فائل موجود ہیں، شاعر کے خاص نمبر بھی محفوظ ہیں۔ لیکن شاعر کے وہ قاری جو 1960ء کے بعد شاعر سے وابستہ ہوئے ہیں انہیں منٹو نمبر درکار تھا جبکہ شاعر کے دفتر میں اس کی ایک ہی کاپی تھی۔ والد صاحب قبلہ اعجاز صدیقی نے منٹو کے انتقال کے بعد منٹو نمبر کی اشاعت کا اعلان کر دیا تھا، 106 صفحات کو محیط اس خاص نمبر کی قیمت صرف ایک روپیہ تھی۔
شاعر کے منٹو نمبر کے لیے قبلہ اعجاز صدیقی نے ہند و پاک کے تقریباً تمام مشاہیر کو خطوط لکھے تھے اور یاددہانی بھی کرتے رہے تھے لیکن بعض حضرات نے اپنی دیگر مصروفیات کے سبب مضمون لکھنے سے معذوری ظاہر کی تھی، بعض نے اعتراض کیا تھا کہ اتنی جلد منٹو نمبر کیوں شائع کر رہے ہیں؟ بعض نے تو خط کا جواب ہی نہیں دیا۔ لیکن والد صاحب نے دل برداشتہ ہوئے بغیر اعلان کے مطابق منٹو نمبر شائع کر دیا تھا۔
شاعر کے منٹو نمبر:2 کی اشاعت سے قبل منٹو نمبر:1955ء کی مکرر اشاعت یعنی دوسرا ایڈیشن شاعر کے عالمی اردو قارئین کی نذر ہے۔
منٹو نمبر 1955ء کی اشاعت کا مکرر جواز یہ بھی ہے کہ 1955ء اور 2012ء کے مابین تنقید میں منٹو شناسی کے تحت کیا فرق آیا ہے؟ منٹو کی وفات کے فوری بعد لکھے گئے مضامین کی آج کیا اہمیت ہے؟ لیتھو پر شائع ہونے والا یہ نمبر 106 صفحات پر محیط تھا۔ مکرر اشاعت کے لیے کمپیوٹر پر اس کی کمپوزنگ کی گئی ہے۔ 106 صفحات 64 سے کم صفحات میں سما گئے ہیں۔ اس کی ترتیب جوں کی توں رکھی گئی ہے۔ صفحات کی کمی کی وجہ سے منٹو کی دو کہانیاں "سڑک کے کنارے" اور "نیا قانون" نہیں دی جا رہی ہیں۔ یہ دونوں کہانیاں شاعر کے منٹو نمبر:2 (دسمبر 2012ء) میں دی جائیں گی۔
یہ بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔***
ماہنامہ شاعر 1967 - کرشن چندر نمبر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
ماہنامہ شاعر - گاندھی نمبر 1969 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
نام رسالہ: شاعر ، منٹو نمبر (مارچ-اپریل-1955 کی مکرر اشاعت - نومبر:2012)
تعداد صفحات: 70
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shair Manto Number 1955.pdf
ماہنامہ شاعر - منٹو نمبر 1955 / نومبر 2012 :: فہرست | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار | صفحہ نمبر |
الف | شاعر کے منٹو نمبر کی مکرر اشاعت کا جواز | افتخار امام صدیقی | 12 |
افکار ادارہ | |||
1 | جرعات | اعجاز صدیقی | 14 |
2 | منٹو (زندگی کا ایک اجمالی خاکہ) | ادارہ | 61 |
3 | محفل اپنی | ادارہ | 64 |
نظمیں | |||
4 | مرگِ منٹو | نامی انصاری | 15 |
5 | منٹو | پریم وار برٹنی | 15 |
6 | باغی فسانہ گو | شاہ ضیا مہر | 15 |
تنقیدات | |||
7 | منٹو کی افسانہ نگاری | وارث حسین علوی | 16 |
8 | سعادت حسین منٹو | کوثر چاندپوری | 24 |
9 | معصوم افسانہ نگار | مہندرناتھ | 26 |
10 | منٹو اور حقیقت نگاری میں زاویۂ نگاہ | شکیل الرحمن | 30 |
11 | منٹو کے کردار | باقر مہدی | 34 |
تاثرات | |||
12 | منٹو | نریش کمار شاد | 41 |
13 | منٹو کی موت پر | تصور زبیری | 43 |
14 | منہ بھٹ | ضیا عظیم آبادی | 44 |
15 | شمع لحد خاموش ہے | نعیم کوثر | 46 |
16 | سعادت حسن منٹو (میرا محبوب فنکار) | ل۔م۔شاہد | 47 |
منتخبات | |||
17 | منٹو اپنے ہمزاد کی نظر میں | منٹو | 49 |
18 | افسانہ نگار اور جنسی مسائل | منٹو | 51 |
19 | ٹوبہ ٹیک سنگھ | منٹو | 53 |
20 | بادشاہت کا خاتمہ | منٹو | 56 |
21 | صفائی پسندی | منٹو | 60 |
22 | اصلاح | منٹو | 60 |
23 | کرامت | منٹو | 60 |
24 | آرام کی ضرورت | منٹو | 60 |
25 | ہمیشہ کی چھٹی | منٹو | 60 |
26 | پٹھانستان | منٹو | 60 |
27 | دعوت عمل | منٹو | 60 |
28 | مکتوبات | رشید احمد صدیقی، اوپندرناتھ اشک، ڈاکٹر عبادت بریلوی، مرزا ادیب، سید احتشام حسین رضوی، ڈاکٹر سعود حسین خاں، ڈاکٹر محمد حسن، مجنوں گورکھپوری، وارث حسین علوی | 63 |
Shair (Monthly Mumbai), Manto Number 1955, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں