سفرِ لخت لخت - مجتبیٰ حسین کا سفرنامہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-07-25

سفرِ لخت لخت - مجتبیٰ حسین کا سفرنامہ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

safar-lakht-lakht-mujtaba-hussain

مجتبیٰ حسین (پیدائش: 15/جولائی 1936، گلبرگہ - وفات: 27/مئی 2020، حیدرآباد)
موجودہ عہد ظرافت کی ایک انجمن اور ایک ادارہ رہے ہیں جنہوں نے اردو طنز و مزاح کو اپنی شگفتہ و شائستہ نگاری سے مالا مال کیا۔ ہمارے زمانے کے اردو نثر نگاروں میں یہ ایک ایسا جانا پہچانا مقبول و معتبر نام ہے جو انشائیہ نگار بھی ہے، طنز و مزاح نگار اور خاکہ نویس بھی۔ مجتبیٰ حسین کی جنوں جولانیوں کا دوسرا میدان ان کے پرلطف و شگفتہ سفرنامے بھی ہیں۔
مجتبی حسین نے پہلا سفر (29 ستمبر 1980ء سے یکم نومبر 1980ء تک) جاپان کا کیا اور "جاپان چلو جاپان" جیسا مقبول سفرنامہ تحریر کیا جو ہندی کے علاوہ جاپانی زبان میں بھی اشاعت پذیر ہوا۔
ان کے دوسرے مختصر سفر ناموں کا مجموعہ 'سفرِ لخت لخت' کے زیرعنوان جون 1995ء میں شائع ہوا تھا۔ اس میں پیرس، لندن، کناڈا اور امریکہ کے سفر (27 فروری 1984ء سے 30 اپریل 1984ء)، سابق سوویت یونین کے سفر (27 ستمبر 1986ء تا 28 اکتوبر 1986ء)، سعودی عرب کے سفر (دسمبر 1989ء) اور رامپور کے دو ایام کی روداد لکھی گئی ہے۔
یہ سفرنامہ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


مجتبیٰ حسین اپنے اس سفرنامہ کے پیش لفظ بعنوان "دو باتیں" میں لکھتے ہیں ۔۔۔

"سفرِ لخت لخت ان سفرناموں کا مجموعہ ہے جو ہم نے اسی (1980ء) کی دہائی میں مختلف ملکوں کی سیاحت کے بعد لکھے تھے۔ ملکوں ملکوں کی سیاحت کرنے کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ملکوں اور جغرافیائی حالات کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے۔ اصل اہمیت ان انسانوں کی ہے جو ان ملکوں میں آباد ہیں۔ ہمیں یہ بکھرے سفرنامے اس لیے پسند ہیں کہ ان میں بعض کردار اور شخصیتیں محفوظ ہو گئی ہیں۔ انہیں ملکوں کے حال کے طور پر نہیں بلکہ ان انسانوں کے ذکر کے طور پر پڑھا جائے جو ان ملکوں میں آباد ہیں۔


یہ کتب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے:
جاپان چلو جاپان چلو - مجتبی حسین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
چہرہ در چہرہ - شخصی خاکے از مجتبیٰ حسین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
مجتبیٰ حسین کے سفرنامے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

***

نام کتاب: سفرِ لخت لخت (سفرنامہ)
مصنف: مجتبیٰ حسین
مطبوعہ: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، دہلی (سن اشاعت: جون 1995ء)
تعداد صفحات: 145
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Safar-e-Lakht Lakht by Mujtaba Hussain.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفگزارشِ احوال واقعی7
1دو باتیں9
2او دیس سے جانے والے بتا14
3سفر کرنا ہمارا مردانہ ہوائی جہاز میں22
4لندن میں ہمیں دفن کرنے کی تیاریاں26
5قیام الدین کے گھر ہمارا قیام34
6برطانیہ میں دھوم ہماری زباں کی ہے42
7کچھ ذکرِ خیر و شر ساقی فاروقی کا49
8کچھ حال مشتاق احمد یوسفی سے ملاقات کا57
9کچھ نقی تنویر کے بارے میں66
10پیرس میں مسرور خورشید نے ہمیں مسرور کیا74
11حیدرآباد کا جو ذکر کیا82
12ایروفلوٹ میں ہمارا پہلا سفر91
13ہم تاشقند سے بول رہے ہیں98
14ہم نے اردو میں ازبیک کھانا کھایا105
15ازبیکستان کے ادیبوں کے درمیان112
16دنیا کے غفورو ایک ہو جاؤ119
17جدہ میں جشن طنز و مزاح - ایک خطبۂ صدارت129
18رام پور میں دو دن138


Safar-e-Lakht Lakht, a travelogue by Mujtaba Hussain, urdu pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں