ٹیڑھا قلم - شفیقہ فرحت کے طنزیہ مزاحیہ مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-12-02

ٹیڑھا قلم - شفیقہ فرحت کے طنزیہ مزاحیہ مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Tedha-Qalam_Shafeeqa-Farhat

شفیقہ فرحت (پیدائش: 26/اگست 1931، ناگپور - وفات: 6/جنوری 2008، بھوپال)
اردو دنیا کی واحد نسائی شخصیت ہیں جنہوں نے طنز و مزاح کی صنف کو اس خلوص سے اپنایا کہ ساری زندگی اس کے علاوہ اپنے قلم کو بھٹکنے نہ دیا۔ بے پناہ انشایئے ان کے رشحات قلم سے وجود میں آتے رہے۔ طنزومزاح اور انشائیہ کے فن سے شفیقہ فرحت خوب واقف رہی ہیں۔ زبان کی سلاست و روانی کے علاوہ الفاظ کی الٹ پھیر اور اشعار میں حرف کی تبدیلی سے ایسا مزاح پیدا کرتی ہیں کہ قاری ہنسنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ زندگی کے چھوٹے چھوٹے مسائل پر بھی ان کی اچھی گرفت ہے۔ انھوں نے جن مسائل کو اپنے طنز کا موضوع بنایا ہے وہ ہماری زندگی سے کافی قریب نظر آتے ہیں۔
انہوں نے انشائیوں کے علاوہ اخباری کالم بھی تحریر کیے، قلمی خاکہ نگاری سے یک گونہ شغف تھا۔ متعدد قلمی خاکے ان کی نوک قلم کے رہین ہیں کہ خاکوں پر مبنی ایک مجموعہ "چہرے جانے ان جانے" بھی شائع ہو چکا ہے۔ انشائیوں کے مجموعے پانچ ہیں۔ "لو آج ہم بھی"، "رانگ نمبر"، "گول مال"، "ٹیڑھا قلم" اور "نیم چڑھے"۔ ریڈیو فیچر بھی ان گنت لکھے اور ڈرامے بھی۔ کچھ ڈرامے کھیلے بھی گئے اور لطف یہ کہ وہ سب مزاحیہ ہیں۔ اسی طرح قلمی خاکوں کے انداز میں بھی شوخی کارفرما ہے۔ سفرنامے کم ہی لکھے ہیں۔ جتنے بھی لکھے ہیں ان میں حاوی انداز تحریر شوخ نگاری ہی ہے۔ غرض کہ ان کی فنکاری میں طنز و مزاح کو خاص مقام حاصل ہے۔
شفیقہ فرحت کے 32 منتخب طنزیہ مزاحیہ مضامین کا مجموعہ "ٹیڑھا قلم" تعمیرنیوز کے ذریعے، طنز و مزاح کا ذوق رکھنے والے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


اقبال مسعود اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں (بحوالہ: نئی کتاب جنوری تا مارچ 2011، ص:177)۔۔۔

مرد اساس معاشرہ میں جہاں شادی کے بغیر عورت کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ شفیقہ فرحت نے پوری زندگی تنہا بسر کی، اور دکھلایا کہ عورت تنہا بھی زندگی گزار سکتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ان کے لیے رشتوں کی کمی تھی۔ پنجاب کے ایک مشہور شاعر اس امید میں بھوپال مع بوریے بستر کے آگئے کہ شاید نظر کرم ہو جائے، لیکن شفیقہ فرحت شادی کے بندھن میں قید ہوکر کسی کے تابع زندگی گزارنے کے لیے خود کو تیار نہ کر سکیں۔ اقبال مسعود ان کی شادی سے متعلق واقعے کا ذکر اس طرح کرتے ہیں:
"پاکستان کے شہرہ آفاق محقق مشفق خواجہ جب بھوپال تشریف لائے تو انھوں نے شفیقہ فرحت سے ایک انٹرویو لیا تھا۔۔۔ جب مشفق خواجہ نے شادی کے بارے میں سوال کیا اور کہا کہ اب کیا ارادہ ہے اور اس وقت وہ پچاسویں موسم بہار سے گزر رہی تھیں تو انھوں نے تپاک سے کہا کہ ؎
میں محبت کی نگاہوں کو سمجھ سکتی ہوں
میرے معیار کے قابل کوئی پیغام تو دے
اور اگر آج کوئی مل جائے تو سبحان اللہ۔ ان کا جواب جو ہنسی کے پس پردہ ایک آنسو کی طرح چمک رہا تھا زندگی بھر ان کی آنکھوں کو نمناک کرتا رہا۔"


***

نام کتاب: ٹیڑھا قلم (طنزیہ مزاحیہ مضامین)
مصنف: شفیقہ فرحت
ناشر: مرکزِ ادب، بھوپال۔ سنہ اشاعت: 2003ء
تعداد صفحات: 148
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Tedha Qalam by Shafeeqa Farhat.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1بعد سبکدوشی کے5
2تلاشی13
3حضرت ضمیر19
4فریڈم فائٹر25
5ہم نے منت اتاری28
6تبسمِ زیرِ لب33
7سیانا چوہا - ڈبل40
8نیا قطب مینار43
9عظمتوں برکتوں والی رات47
10قلم کا سفر51
11بھیگے برسات میں55
12اڑنا اڑانا59
13لفٹ ملی ہمیں61
14ہیرا پھیری68
15لائن میں (پہلی لائن)72
16لائن میں (دوسری لائن)76
17کفن بھی ہو ریشم کا80
18قصۂ گل بکاؤلی جدید (قسط:1)84
19قصۂ گل بکاؤلی جدید (قسط:2)89
20بمبئی کے بازار میں94
21عرش سے فرش تک98
22دوا اور دعا102
24اِن اور آؤٹ107
23گھاس اور شاعری112
25صوفہ نایاب کمیاب115
26حضرتِ رمضان120
27فارن ہینڈ124
28خیریت ہی خیریت126
29کھلا خط (مجتبیٰ حسین کے نام)129
30کھلا خط (وزیراعظم کے نام)132
31کھلا خط (ریل منتری کے نام)136
32کھلا خط (مکھیہ منتری کے نام)140


Tedha Qalam, Selected Urdu humorous essays by Shafiqa Farhat. pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں