علمائے دیوبند کے اکابرین میں شمار ہوتے ہیں، جن کی مشہور کتاب "فضائل اعمال" ہے جو عرصہ دراز سے تبلیغی جماعت کے تبلیغی نصاب کے بطور استعمال ہوتی رہی ہے۔ مولانا زکریا کی تالیفات کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں سے بیشتر تالیفات کا ذکر خود شیخ الحدیث نے اپنی آپ بیتی میں کیا ہے۔ ان کی کتاب "فضائل رمضان" کا ضمیمہ بعنوان 'اکابر کا رمضان' علیحدہ کتابچہ کے طور پر بھی شائع کیا گیا ہے۔
یہی دلچسپ، اہم اور یادگاری کتابچہ، رمضان 1442ھ (مطابق: 2021ء) کے پہلے جمعہ پر، تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً پچھتر صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 4 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اکابرین علمائے دیوبند کے چند معمولات، شیخ الحدیث مولانا زکریا نے اپنی کتاب "فضائل رمضان" میں بیان کیے تھے۔ جس پر محبانِ دیوبند مکتبِ فکر اور عام قارئین نے مزید استفسارات کیے اور دیگر علمائے کرام کے معمولات جاننے میں دلچسپی کا اظہار کیا تب مولانا زکریا نے متذکرہ کتاب کے ضمیمہ کے بطور 'اکابر کا رمضان' تالیف کی۔
اس کتاب میں شیخ الحدیث مولانا زکریا نے رشید احمد گنگوہی، خلیل احمد سہارنپوری، مولانا محمد یحییٰ، مولانا محمد قاسم نانوتوی، مولانا اشرف علی تھانوی، شیخ الہند مولانا محمود الحسن، مولانا حسین احمد مدنی، مولانا محمد الیاس وغیرہ کے معمولاتِ رمضان کو، سوال و جواب کے انداز میں قلم بند کیا ہے۔
مولانا زکریا کے سوالات معمولاتِ رمضان کے عمومی سوالات تھے، جیسا کہ: وقتِ افطار کا معمول، افطار کی اشیا کا اہتمام، مغرب کے بعد کے نوافل، تراویح کا اہتمام، تراویح کے دوران ختمِ کلام مجید کا اہتمام، قرآن کی تلاوت یا سماع، تہجد میں تلاوتِ قرآن کا اہتمام، سحر کے اوقات اور معمولاتِ سحر، دن میں سونے کے اوقات، اعتکاف کا اہتمام اور اخیر عشرہ کے دیگر معمولات وغیرہ۔
امید ہے کہ یہ کتابچہ دیوبند مکتبِ فکر کے اولین دور کے معروف و مقبول مشائخ کے معمولاتِ رمضان سے واقف ہونے اور حسب توفیق ان پر عمل پیرا ہونے میں مددگار ثابت ہو سکے گا۔
***
نام کتاب: اکابر کا رمضان (ضمیمہ فضائل رمضان)
از: مولانا محمد زکریا کاندھلوی
تعداد صفحات: 72 - (سن اشاعت: 1972ء)
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 4 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Akabir Ka Ramzan by Maulana Zakariyya.pdf
Akabir Ka Ramzan, a book on ramzan routines of renown Clerics, by Maulana Zakariyya, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں