سنہ 1968 میں جاری ہونے والے طنز و مزاح کے ممتاز اور قدیم ماہنامہ "شگوفہ" (حیدرآباد) نے ہندوستانی مزاح (نثر) پر ایک خصوصی ضخیم شمارہ جون 1985ء میں شائع کیا تھا جس کے لیے تمام ہندوستانی زبانوں کے نثری ادب میں طنز و مزاح کے موقف، رفتار اور مسائل پر مضامین لکھوائے گئے۔ ونیز ہر زبان کے ایک منتخب مزاح نگار کی تخلیق کا اردو میں ترجمہ بھی کروایا گیا۔ یہ ایک نہایت مشکل کام تھا کیونکہ اس نہج پر اب تک کسی بھی زبان میں کوئی قابل قدر کام نہیں ہوا۔ اس مشکل کو آسان بنانے کے لیے یوسف ناظم اس خصوصی شمارہ کی ادارت کے منصب پر فائز کیے گئے۔
اس خصوصی شمارہ میں ہندوستان کی تمام اہم زبانوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس شمارہ کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہت سی زبانوں میں طنز و مزاح کی روایت اردو کی طرح مستحکم نہیں ہے۔ اس کے باوجود سوالنامہ کے جواب میں بعض ناقدین اردو طنز و مزاح کے معیار سے مطمئن نظر نہیں آتے ہیں جس پر بحث کی گنجائش بھی موجود ہے۔
ماہنامہ شگوفہ کا یہ خصوصی شمارہ تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً چار سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 16 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اس خصوصی شمارہ کے مہمان مدیر یوسف ناظم، اداریہ بعنوان "عارضی اداریہ" میں لکھتے ہیں ۔۔۔
ہندوستانی زبانوں کے ظریفانہ ادب پر خاطر خواہ کام نہیں ہوا ہے۔ ساہتیہ اکادمی کی طرف سے حال حال میں مختلف زبانوں کی تواریخ ادب شائع ہوئی ہیں اور کہنا چاہیے کہ ساہتیہ اکادمی نے ایک اہم اور قابل قدر خدمت انجام دی ہے لیکن کسی بھی زبان کی تاریخ ادب میں ظریفانہ ادب سے متعلق کوئی علیحدہ باب موجود نہیں ہے۔ سرسری ذکر ضرور ہے۔
ایسے ادیب اور نقاد جو ہندوستان میں بولی جانے والی دو یا تین زبانوں پر عبور رکھتے ہوں، خوش قسمتی سے کافی تعداد میں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ظرافت ان کا موضوع نہیں رہا ہے۔ اس لیے کسی بھی ذمہ دار نقاد نے یہ بات پسند نہیں کی کہ اس موضوع پر سرسری قسم کا مضمون لکھ دیا جائے۔
جملہ پندرہ (15) زبانوں کے مزاحیہ ادب کا جائزہ اور تیرہ (13) کے منتخب مضامین کے تراجم کے ساتھ یہ خصوصی شمارہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ جی لگا کر پڑھیے۔ کسی بھی رسالے کا مدیر سمینار یا سمپوزیم کا صدر نہیں ہوتا کہ آخر میں تبصراتی کلمات پیش کرے۔ اس لیے تقابلی مطالعہ کی زحمت قارئین ہی کو کرنی ہوگی۔ یوں بھی ہم نے مختلف زبانوں کے نثری مزاحیہ ادب کا کوئی ٹورنمنٹ نہیں منعقد کیا ہے، یہ تو صرف خیرسگالی کی ایک تقریب ہے۔ اس تقریب میں کوئی زیادہ قابلِ توجہ نظر آ رہا ہے، یہ دیکھنے والوں کے اپنے اپنے صوابدید کا معاملہ ہے۔
یوں تو اس شمارے کے سبھی باب آپ کی توجہ کے مستحق ہیں لیکن اردو کے مزاحیہ نثری ادب کے بارے میں جن خیالات کا اظہار ہمارے ناقدین نے کیا ہے وہ اس لحاظ سے آپ کے خصوصی مطالعے کے مستحق ہیں کہ ایک تو یہ رائیں مختلف مکاتبِ خیال کے اہل نظر حضرات نے دی ہیں اور دوسرے یہ کہ یہ متوازی بھی ہیں اور متضاد بھی، متوازن تو خیر ہیں ہی۔
میرا مرتب کیا ہوا سوال نامہ بہت زیادہ برانگیختہ کرنے والا (provoking) سوال نامہ تو نہیں تھا (کسی اسٹنٹ کا ارادہ تھا بھی نہیں) تاہم کچھ سوالات تھے جنہیں متنازعہ فیہ کہا جا سکتا ہے۔ چند احباب نے اس سوالنامے کا جواب دینے سے احتراز کیا اور کہا یہ کہ ان کا جواب نہ دینا ہی مہمان مدیر کے حق میں بہتر ہے۔
اس باب میں چودہ (14) ناقدین کی رائیں اور دو انٹرویو شامل ہیں۔ اعجاز علی ارشد نے کلیم الدین احمد (مرحوم) کے انٹرویو کے لیے بڑی تگ و دو کی۔ اب جبکہ کلیم الدین احمد (وفات: 21/دسمبر 1983ء) ہم میں موجود نہیں ہیں، اس انٹرویو کی نوعیت ایک تبرک کی ہے۔
***
نام رسالہ: شگوفہ - جون 1985
مدیر: ڈاکٹر مصطفیٰ کمال
تعداد صفحات: 390
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 16 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shugoofa_June-1985.pdf
فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | تخلیق کار |
کھل جا سم سم | ||
الف | عارضی اداریہ | مہمان مدیر |
ب | اداریہ | مدیر |
کسوٹی (تنقید ، جائزہ) | ||
1 | ہندوستان میں اردو طنز و مزاح | پروفیسر محمد حسن |
2 | اردو طنز نگاری اور ظرافت کے پندرہ بیس سال | ڈاکٹر ظ۔ انصاری |
3 | اردو ظرافت مگاری | یوسف ناظم |
4 | اڑیا نثر میں طنز و مزاح | شیام سندر مشرا / اسماعیل آذر |
5 | انگریزی کا دیسی مزاح | ڈاکٹر سید حامد حسین |
6 | بنگالی میں مزاح | ہمانیش گوسوامی / ڈاکٹر یوسف کمال |
7 | پنجابی نثری ادب اور طنز و مزاح | ڈاکٹر پریتم سنگھ عرشی / راز سنتوکھ سری |
8 | تلگو مزاح (نثر) | این وی گوپال سوامی / ایس ناگیشور راؤ / ترجمہ: ڈاکٹر یوسف کمال |
9 | تلگو کے نثری ادب میں مزاح | ڈاکٹر کے بھکتا وتسل راؤ |
10 | ٹامل میں طنز و مزاح | عزیز تمنائی |
11 | سندھی نثر میں مزاح کی روایت | کرت بابانی / یوسف ناظم |
12 | کشمیری کے نثری ادب میں طنز و مزاح | بشیر عارف |
13 | کنڑا مزاح | حمید الماس |
14 | گجراتی نثر میں طنز و مزاح | ڈاکٹر سکینہ جوہری |
15 | مرہٹی ادب میں طنز و مزاح | اعجاز مدنی |
16 | ملیالم ادب میں طنز و مزاح | پروفیسر ایپا پانیکر / یوسف ناظم |
17 | میتھلی ادب میں طنز و مزاح | ڈاکٹر اعجاز علی ارشد |
18 | ہندی نثر میں طنز نگاری | دے ویش ٹھاکر / خالد اگاسکر |
19 | طنز کی شوگر کوٹڈ گولی | رتی لال شاہین / صبیحہ فرزانہ |
ہے رنگِ لالہ و گل و نسریں جدا جدا (تخلیقات / تراجم) | ||
20 | ہندی : جھڑتا نیم بڑھتا تھیم | شرد جوشی |
21 | ہندی : شکایت مجھے بھی ہے | رتی لال شاہین / صبیحہ فرزانہ |
22 | ملیالم : مہاراجہ اور مینڈک | آئپا پانیکر / یوسف ناظم |
23 | مرہٹی : میں ٹیلی فون کرتا ہوں | گنگادھر گاڈگل / خالد اگاسکر |
24 | گجراتی : اگر شانتی لال مل جائے | ونود بھٹ / ڈاکٹر سکینہ جوہری |
25 | گجراتی : بلاعنوان | لگن بہاری لال ہتہ / مناظر عاشق ہرگانوی |
26 | کنڑا : ڈارون کا فلسفہ | بیچی / حمید الماس |
27 | کشمیری : سٹی بس میں سوار ہونا | ڈاکٹر محمد زماں خاں آزردہ / منصور احمد منصور |
28 | راجستھانی : ضرورت ہے مصنفوں کی | پورن سرما / مناظر عاشق ہرگانوی |
29 | ٹامل : بلیوں کی ہڑتال | کل کی / عزیز تمنائی |
30 | تلگو: بےتکی حرکتیں ، حماقتیں | رادی کونڈل راؤ / مسیح انجم |
31 | پنجابی : اعزاز دانشور کا | ڈاکٹر گورنام سنگھ تیر / راز سنتوکھ سری |
32 | بنگالی : آ بیل مجھے مار | نارائن گنگو پادھیائے / مناظر عاشق ہرگانوی |
33 | اڑیا : غیرضروری مہمان | فتورانند / اسماعیل آذر |
اردو (انتخاب و بقلم خود سوانح) | ||
34 | کپور ، ایک تحقیقی و تنقیدی مطالعہ | احمد جمال پاشا |
35 | اعضائے رئیسہ و سر | برق آشیانوی |
36 | ضرورت ہے ایک صدر کی | بھارت چند کھنہ |
37 | کہانی پر بیٹھنا | پرویز یداللہ مہدی |
38 | آئینہ ، بڑھاپا اور کبریٰ بیگم | رشید قریشی |
39 | تعزیت ہماری | شفیقہ فرحت |
40 | بیویوں کی ٹریڈ یونین | فکر تونسوی |
41 | قصہ ڈاڑھ کے درد کا | مجتبیٰ حسین |
42 | دسترخوان کے شیر + شعر | مسیح انجم |
43 | حیدرآباد کا تغرافیہ | نریندر لوتھر |
44 | برکت ایک چھینک کی | وجاہت علی سندیلوی |
45 | باقر مہدی (خاکہ) | یوسف ناظم |
کہتے ہیں تجھ کو اہل نظر غائبانہ کیا (سوال نامہ، چند تاثرات اور انٹرویو) | ||
46 | سوال نامہ | سوالات |
جواب نامہ (تاثرات) | ||
47 | پروفیسر محمد حسن | |
48 | پروفیسر گوپی چند نارنگ | |
49 | پروفیسر قمر رئیس | |
50 | پروفیسر نثار احمد فاروقی | |
51 | شمس الرحمن فاروقی | |
52 | باقر مہدی | |
53 | ڈاکٹر وحید اختر | |
54 | رشید حسن خاں | |
55 | شمیم حنفی | |
56 | عمیق حنفی | |
57 | ابن فرید | |
58 | ڈاکٹر سلیمان اطہر جاوید | |
59 | ڈاکٹر مظفر حنفی | |
60 | مناظر عاشق ہرگانوی | |
61 | بات چیت: کلیم الدین احمد اور ڈاکٹر عبدالمغنی سے | ڈاکٹر اعجاز علی ارشد |
62 | اردو طنز و مزاح : منتخب کتابیات | ڈاکٹر ضیاء الدین انصاری |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں