تعمیرنیوز کے لیے مضمون بھیجیے - انعام حاصل کیجیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-01-16

تعمیرنیوز کے لیے مضمون بھیجیے - انعام حاصل کیجیے

taemeernews-essay-writing-3-prizes for year 2022

15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز کے بانی اور مدیر اعزازی کی حیثیت سے مکرم نیاز نے تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو مضامین ارسال کرنے کی دعوت کا اعلان کیا ہے۔ ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کے منتخب تین (3) مضامین کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی مضمون عطا کیا جائے گا۔ انعام کی رقم صرف ہندوستانی کرنسی میں اور صرف ہندوستانی یو-پی-آئی نمبر یا بنک اکاؤنٹ پر ادا کی جائے گی۔ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تعمیرنیوز پر آن لائن پریس نوٹ کے ذریعے تین منتخب مضامین کا اعلان کرنے کے ساتھ اسی دن انعام کی رقم بھی ارسال کر دی جائے گی۔

مقابلہ کی تفصیلات والی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کو سوشل میڈیا پر شئر کیا جا سکتا ہے۔

شرائط و ضوابط:
Email: taemeernews@gmail.com
  1. قلمکار کی عمر 15 سے 35 سال کے درمیان ہو۔*
    * (ایک آدھ سال کم/زیادہ کی گنجائش بھی ممکن ہے۔ اور عمر کے ثبوت کے لیے سوشل میڈیا پروفائل یا کسی بھی معتبر علمی/ادبی/سماجی شخصیت کی گواہی کافی ہوگی)۔
  2. مضمون یونیکوڈ تحریر کے علاوہ ان-پیج فائل کی شکل میں بھی قبول کیا جائے گا۔ چاہے براہ راست ای-میل میں مضمون کا متن لگا دیا جائے یا ٹکسٹ فائل یا ایم۔ایس۔ورڈ فائل کے ذریعے ای-میل بھیجا جائے۔
  3. کسی بھی موضوع پر مضمون تحریر کیا جا سکتا ہے سوائے سیاسی اور مذہبی موضوع کے۔ نثری ادبی تخلیقات (افسانہ/انشائیہ) بھی قابل قبول ہوں گے۔
  4. علمی/ادبی/نصابی کتاب پر تبصرہ/تجزیہ کے علاوہ کسی بھی زبان کی فلم یا او۔ٹی۔ٹی سیریز پر تبصرہ بھی قابل قبول ہوگا۔
  5. کسی خاص سماجی/ثقافتی/ادبی موضوع پر مختلف طبع شدہ کتب سے اخذ شدہ اپنا حاصلِ مطالعہ بھی بطور مضمون ترتیب دے کر ارسال کیا جا سکتا ہے (صرف اس شرط کے ساتھ کہ مضمون کا کوئی ایک پیراگراف بھی انٹرنیٹ سے کاپی/پیسٹ نہ کیا گیا ہو)۔ قلمکار اپنا کوئی پرانا مضمون بھی اشاعت کے لیے بھیج سکتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مضمون کہیں بھی آن لائن شائع نہ ہوا ہو۔
  6. سائنس یا ٹیکنالوجی کے موضوع پر تحریر کردہ مضمون کو ترجیحی بنیاد پر انعام کا حقدار مانا جائے گا۔
  7. کم از کم دو صفحات (اے-فور سائز) اور زیادہ سے زیادہ 15 صفحات کی قید رہے گی۔
  8. مضمون کے اشاعتی حقوق تو خود مضمون نگار کے نام محفوظ رہیں گے مگر مضمون نگار کے لیے پابندی ہوگی کہ وہ تعمیرنیوز کو اپنا مضمون ای-میل کرنے کی تاریخ کے بعد سے سات (7) دن تک کسی بھی پرنٹ یا آن لائن اخبار/جریدے کو اپنا مضمون ارسال نہ کرے۔
  9. ایک سہ ماہی میں کسی مضمون نگار کا ایک ہی مضمون انعام کے قابل قرار پائے گا۔ (یعنی اگر جنوری میں کسی مضمون نگار کو انعام ملے تو فروری یا مارچ میں اس کے مضمون/مضامین کی اشاعت کے باوجود ان دو ماہ میں اسے انعام کا حقدار مانا نہیں جائے گا)۔
  10. ہر ماہ کی پہلی تاریخ پر تینوں منتخب مضمون نگاروں کو انعام کی رقم جی-پے یا فون-پے یا آن لائن بنک ٹرانسفر کے ذریعے ارسال کر دی جائے گی۔ (ازراہ کرم اپنے مضمون کے ساتھ یو-پی-آئی نمبر یا بنک تفصیل ضرور بھیجیں)۔

نوٹ:
گذشتہ چھ ماہ (جنوری تا جون) کے دوران ایک مشاہدہ یہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے اسکالرز ہی دیگر قلمکاروں کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے اور اپنی تحریر ارسال کر رہے ہیں۔ اور اس معاملے میں شمالی ہند (دہلی / اترپردیش) کے قلمکار زیادہ فعال ہیں۔ قلمکاروں سے اتنی سی گذارش ہے کہ آپ کی تحریر کا مقصد صرف تخلیقات/کتب پر تبصرہ/تجزیہ نہیں ہونا چاہیے۔ ادب کا نثری میدان تو بہت وسیع ہے، مثلاً: مضمون، انشائیہ، کہانی/افسانہ، فکاہیہ، خاکہ، ڈراما، ترجمہ، تحقیق/تنقید، سفرنامہ، تاریخ و ثقافت، طنز و مزاح، فلم، اسٹیج، کھیل و تفریح وغیرہ وغیرہ۔
لہذا اگلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) میں تخلیق/کتاب پر روایتی تبصرہ/تجزیہ کے بجائے درج بالا موضوعات پر مبنی تحریروں کو ترجیحاً انعام کا حقدار باور کیا جائے گا۔


مہینہ واری نتائج
نمبر شمارمہینہنمبر شمارمہینہ
1جنوری2فروری
3مارچ4اپریل
5مئی6جون
7جولائی8اگست
9ستمبر10اکتوبر
11نومبر12دسمبر

ماہِ رمضان 2022ء کے دوران انشائیہ نگاری کا مقابلہ
رمضان 2022ء - اردو انشائیہ نگاری مقابلہ - انعام حاصل کیجیے

سال 2022ء کے اختتام پر تجزیاتی تحریروں کا مقابلہ
تجزیہ 2022ء - اردو تحریری مقابلہ - انعام حاصل کیجیے

Urdu Essay Submission, Year-2022, for taemeernews, 3 prizes of Rs.1000 each every month. Organized by Taemeernews.com

4 تبصرے:

  1. مہینہ کی کس تاریخ تک اپنا مضمون ارسال کیاجاسکتاہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ہر ماہ کی انتیس (29) تاریخ تک مضمون ایمیل کیا جائے تو اسی ماہ شائع ہوگا اور اسی ماہ کے انعام کے لیے غور کیا جائے گا۔ 29/تاریخ کے بعد ایمیل کیا جانے والا مضمون اگلے ماہ شائع کیا جا سکتا ہے۔
      صرف ماہ فروری کے لیے آخری تاریخ 27 رہے گی۔

      حذف کریں

  2. محترم و مکرم جناب مدر صاحب
    السلام علکمم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    اردوزبان و ادب کو جدید ذرائع ابلاغ سے اس خوبی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہی اردو حلقہ پر ایک احسان عظم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پر مزید یہ کہ آپ نے اردو قلمکاروں کی ہمت افزائی کا بہترین سلسلہ بھی شروع کردیا ۔۔ اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور حاسدین و بد خواہوں کے شرور سے حفاظت فرمائے ۔۔۔اآمن
    والسلام

    جواب دیںحذف کریں
  3. کیا پاکستان سے بھی تحریر بھیجی جا سکتی ہے ۔اور بھیجنے کا طریقہ کیا ہے

    جواب دیںحذف کریں