اپریل 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-05-01

اپریل 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال

tn-prize-2022-04

ماہ اپریل 2022ء کے دوران نو (9) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے سات (7) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:


15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔


اپریل 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں
نمبر شمارتحریرقلمکارعلاقہ
۔جامعہ ملیہ اسلامیہ - علم الانسان مالم یعلم (انشائیہ)ڈاکٹر صالحہ صدیقی(الہ آباد، اترپردیش)
1 قصہ کرپٹو کرنسی کا (مضمون)شبیہ عباس خان(جونپور، اترپردیش)
2 نیند کی آغوش میں (افسانہ)طلعت فاطمہ (کولکاتا)
3 ڈیجیٹل دور اور مطالعہ (مضمون)مبشر کفیل (پورنیہ، بہار)
4آزادی کے 75 سال اور اردو نثر (مضمون)محمد اشرف یاسین (دہلی)
5فائر ایریا - الیاس احمد گدی کے ناول کا تجزیاتی مطالعہ (تبصرہ/تجزیہ)عبدالوحید (علی گڑھ، اترپردیش)
6نیا حمام - ذاکر فیضی کی کہانیاں - ایک تجزیاتی مطالعہ (تبصرہ/تجزیہ)ایس ایم حسینی (لکھنؤ، اترپردیش)

درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:

  • شبیہ عباس خان (لکھنؤ) // قصہ کرپٹو کرنسی کا (مضمون)
  • طلعت فاطمہ (کولکاتا) // نیند کی آغوش میں (افسانہ)
  • مبشر کفیل (پورنیہ، بہار) // ڈیجیٹل دور اور مطالعہ (مضمون)

اہم نوٹ:

  1. واضح رہے کہ اپریل-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تحریریں (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے اگلے دو ماہ (مئی/جون) زیرغور نہیں رہیں گی۔
  2. قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 35 برس کے درمیان ہے۔ ڈیڑھ سال کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ (ماہ اپریل کے لیے، اعلیٰ نمبرات سے جو تحریر منتخب ہوئی ہے، قلمکار کی عمر زائد از 36 سال ہونے کے سبب، انعام کی حقدار قرار نہیں پائی)۔
  3. تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔

Urdu Essay Submission, Apr-2022, 3 prizes of Rs.1000 each. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں