رمضان المبارک اور انقلاب زندگی - خرم مراد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-04-25

رمضان المبارک اور انقلاب زندگی - خرم مراد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

ramzan-ul-mubarik-aur-inqlab-e-zindagi

خرم مراد (پ: 3/نومبر 1932 ، بھوپال - م: 19/دسمبر 1996 ، برطانیہ)
ایک ایسی تاریخ ساز شخصیت تھے، جنہوں نے شروع سے ہی قرآن مجید کو سمجھ کر اس کی دعوت کو قبول کر کے اپنی ساری زندگی قرآن کا پیغام اور رب کائنات کا پیغام عام کرنے کے لئے وقف کر دی۔ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہونے کے باوجود انہوں نے دین حق کی دعوت پر مبنی سینکڑوں کتابیں تخلیق کیں۔ انہی میں سے ایک کتاب "رمضان المبارک اور انقلابِ زندگی" پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً پونے دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 3 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

خرم مراد کا مختصر سوانحی خاکہ (از: جماعت اسلامی پاکستان ویب سائٹ)
خرم مراد: ملک و ملت کے محسن

اس کتاب کے دیباچہ میں خرم مراد مرحوم کے فرزند ڈاکٹر حسن صہیب مراد لکھتے ہیں ۔۔۔
رمضان المبارک۔۔۔ تمام مہینوں میں بزرگ و برتر ہے۔ انتہائی مقدس اور بابرکت ہے۔ اس کی نسبت قرآن سے وابستہ ہے۔ قرآن اللہ کی کتاب ہے۔ شفا اور رحمت ہے۔ ہدایت اور رہنمائی سے بھرپور ہے۔ زندگی گزارنے کے لیے، زندگی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اگر کوئی راستہ ہے تو وہ قرآن ہے۔
زندگی کی بہتری، اس کی تعمیر، اس کی خوبصورتی، اس کی کامیابی ہر انسان کی سوچ او فکر میں اولین ترجیح ہوتی ہے۔ ہر انسان ایک ایسی زندگی چاہتا ہے جو خوشی اور اطمینان سے بھرپور ہو۔ شرمندگی ، پچھتاوا، ناکامی ، دھوکے اور نقصان سے محفوظ ہو۔

رمضان المبارک اپنی زندگی کو بدلنے کا، اس کو سمجھنے کا، اس کو صراط مستقیم پر آگے بڑھانے کا ایک موقع ہے۔ یہ صرف اور صرف قرآن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اگر آپ کو زندگی عزیز ہے، اگر آپ کو زندگی میں کامیابی مطلوب ہے، اگر آپ کو زندگی میں پاکیزگی حاصل کرنے کی خواہش ہے، اگر آپ کو اس زندگی میں اللہ تعالی کی رضا کی ضمانت چاہیے تو رمضان المبارک کو پانے کی کوشش کیجیے۔
اگر الله تعالی کی خوشی کے لیے آپ اپنی زندگی کو تبدیل کرنے پر آمادہ ہیں، اپنی زندگی کو بدلنے کے لیے تیار ہیں ، تو رمضان المبارک آپ کی مدد کے لیے الله تعالی کی طرف سے آچکا ہے۔
اس رمضان المبارک کو رضائے الہی کے حصول کی خاطر اپنی زندگی کو بدلنے کے لیے وقف کر دیجیے۔

رمضان المبارک کو میرے والد مرحوم خرم مراد (رحمۃ اللہ علیہ) انتہائی اہمیت دیتے تھے۔ ہمارے گھر کا ماحول، اس کی فضائیں، اس کی تمام سرگرمیاں رمضان المبارک کا ہر لمحہ استقبال کرتی تھیں۔ رمضان المبارک ہمارے گھر کو اپنی رحمتوں کے گھیرے میں لے لیتا تھا۔ ان کے شب و روز، ان کی تڑپ اور جستجو دیکھنے والی ہوتی تھی۔ ان کا بس نہیں چلتا تھا کہ رمضان المبارک کو تھام لیں، اس کو اپنی گرفت میں لے لیں اس میں خود بس جائیں، اس کی ہواؤں پر سوار ہو جائیں، اس کی خوشبو میں ڈوب جائیں۔
ان کی یہ خواہش دوسروں کے لیے بھی تھی، ہم سب کے لیے تھی۔ ان کی تحریریں اس پر گواہ ہیں۔
میں اس موقع پر ان کی تحریروں سے ایک انتخاب پیش کر رہا ہوں تا کہ رمضان المبارک واقعی اللہ تعالی کا فضل بن کر ہمارے لیے رحمت بن جائے۔
اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع دے۔

یہ بھی پڑھیے:
ماہ رمضان - فضائل و برکات
انعام رمضان - عبدالحفیظ مظہر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
رمضان ایثار اور غمخواری کا مہینہ

***
نام کتاب: رمضان المبارک اور انقلاب زندگی
مصنف: خرم مراد
تعداد صفحات: 186
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 3 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: کتاب و سنت لائبریری)

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

رمضان المبارک اور انقلاب زندگی - از: خرم مراد :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
الفدیباچہ7
1رمضان کیسے گزاریں9
2رمضان نیکیوں کا موسم بہار مبارک55
3اپنی تربیت کیسے کریں61
4نماز کیسے بہتر کریں101
5تلاوت قرآن کے آداب123
6قیام اللیل151
7شب قدر کی عظمت161

Ramadan and the revolution of life. by Khurram Murad, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں