تجزیہ 2022ء - اردو تحریری مقابلہ - انعام حاصل کیجیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2023-01-01

تجزیہ 2022ء - اردو تحریری مقابلہ - انعام حاصل کیجیے

year-2022-analysis-essay-writing-competition
تجزیہ 2022ء انعامی تحریری مقابلہ (جنوری 2023ء) ختم ہو چکا ہے!
تجزیہ 2022ء - اردو تحریری مقابلہ - نتیجہ

تعمیرنیوز میں اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو "تجزیہ 2022ء" کے انعامی موضوع پر اپنی تحریر ارسال کرنے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی مضمون عطا کیا جائے گا۔
اس کے بعد منتخب شدہ مزید تین (3) تحریروں کو ترغیبی انعام بشکل کتاب ارسال کی جائے گی۔
انعام کی رقم صرف ہندوستانی کرنسی میں اور صرف ہندوستانی یو-پی-آئی نمبر یا بنک اکاؤنٹ پر ادا کی جائے گی۔ فروری 2023ء کے پہلے ہفتے میں، تعمیرنیوز پر آن لائن پریس نوٹ کے ذریعے نتائج کا اعلان کرنے کے ساتھ دوسرے دن انعام کی رقم بھی ارسال کر دی جائے گی۔


انعامی رقم کے اسپانسر:
نادِر خان سَرگِروہ اُردو ذَخیرۂ الفاظ / Nadir Khan Sargiroh Urdu Vocabulary
شرائط و ضوابط:
Email: taemeernews@gmail.com
  1. اپنی تحریریں تعمیرنیوز کو آج کی تاریخ سے ارسال کیجیے۔ تحریر بھیجنے کی آخری تاریخ: 30/جنوری 2023ء
  2. قلمکار کی عمر 15 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
  3. تحریر یونیکوڈ متن کے علاوہ ان-پیج فائل کی شکل میں بھی قبول کی جائے گی۔ چاہے براہ راست ای-میل میں متن لگا دیا جائے یا ٹکسٹ فائل یا ایم۔ایس۔ورڈ فائل کے ذریعے ای-میل بھیجا جائے۔
  4. آپ کی تحریر 'تجزیہ 2022ء' کے موضوع پر ہونا چاہیے، جو سالِ گذشتہ 2022ء کے تمام بارہ مہینوں کا احاطہ کرتی ہو۔ اس تجزیے کے موضوعات یہ ہو سکتے ہیں: سماجی، ثقافتی، ادبی، فلم، اسٹیج، کھیل و تفریح، علمی/ادبی شخصیات کے سالِ گذشتہ کے کارنامے، گذشتہ سال کا شخصی مطالعہ وغیرہ۔ البتہ مذہبی و سیاسی موضوعات پر مبنی تحریریں قبول نہیں کی جائیں گی۔
  5. تحریر کم از کم دو صفحات (اے-فور سائز) اور زیادہ سے زیادہ 10 صفحات پر مبنی ہو۔
  6. تحریر کے اشاعتی حقوق تو خود قلمکار کے نام محفوظ رہیں گے مگر قلمکار کے لیے پابندی ہوگی کہ وہ تعمیرنیوز میں اپنی تحریر کی اشاعت کے بعد سے سات (7) دن تک کسی بھی پرنٹ یا آن لائن اخبار/جریدے کو اپنی تحریر ارسال نہ کرے۔
  7. کسی بھی قلمکار کی کسی پرنٹ اخبار یا آن لائن پورٹل پر پہلے سے شائع شدہ تحریر قبول نہیں کی جائے گی۔
  8. فروری 2023ء کے پہلے ہفتے میں اس تحریری مقابلے کا نتیجہ ظاہر کر دیا جائے گا اور نتیجے کے اعلان کے دوسرے دن انعام کی رقم جی-پے یا فون-پے یا آن لائن بنک ٹرانسفر کے ذریعے ارسال کر دی جائے گی۔ (ازراہ کرم اپنی تحریر کے ساتھ یو-پی-آئی نمبر یا بنک تفصیل ضرور بھیجیں)۔
  9. ترغیبی انعام، کتاب کی شکل میں ہے۔ اور تینوں ترغیبی انعام یافتگان کو کتاب رجسٹرڈ ڈاک سے روانہ کی جائے گی۔
  10. تعمیرنیوز کی جانب سے سال 2022ء کے تمام مہینوں کے مقابلوں کی انعام یافتہ تحریریں کتابی شکل میں شائع کی جا رہی ہیں۔ اسی کتاب میں اس مقابلے (سال 2022ء کا تجزیہ) کی تینوں انعام یافتہ تحریریں بھی شامل کی جائیں گی۔ یہ کتاب انشاءاللہ فروری 2023ء میں شائع ہوگی اور کتاب میں شامل تمام قلمکاروں کو ایک ایک نسخہ مفت ارسال کیا جائے گا۔

Urdu Essay Contest, Analysis-2022, 3 prizes of Rs.1000 plus 3 consolation prizes. Organized by Taemeernews.com, Sponsored by Nadir Khan Sargiroh Urdu Vocabulary.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں