اکتوبر 2022 کے نتائج - تعمیرنیوز کا 10 واں سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-11-01

اکتوبر 2022 کے نتائج - تعمیرنیوز کا 10 واں سال

tn-prize-2022-10

ماہ اکتوبر 2022ء کے دوران چھ (6) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے پانچ (5) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:


اکتوبر 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں
نمبر شمارتحریرقلمکارعلاقہ
1جمیل اختر شفیق - غزل کا خوش فکر اور خوش آواز شاعر (تبصرہ/تجزیہ) محمد اشرف یاسین (دہلی)
2اقبال اشہر کی زبانی شاعروں کے قصے (تبصرہ/تجزیہ) ایس ایم حسینی (لکھنؤ، اترپردیش)
3اسلام اور ہندوستان (مضمون) شاداب ابراہیم (دربھنگہ، بہار)
4رہ کے خاموش بولیں کتابیں (مضمون) سحر اسعد (بنارس)
5پھندے کا تماشا (افسانہ) زید مشکور (لکھنؤ، اترپردیش)

15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔


نوٹ:
گذشتہ چھ ماہ (جنوری تا جون) کے دوران ایک مشاہدہ یہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے اسکالرز ہی دیگر قلمکاروں کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے اور اپنی تحریر ارسال کر رہے ہیں۔ اور اس معاملے میں شمالی ہند (دہلی / اترپردیش) کے قلمکار زیادہ فعال ہیں۔ قلمکاروں سے اتنی سی گذارش ہے کہ آپ کی تحریر کا مقصد صرف تخلیقات/کتب پر تبصرہ/تجزیہ نہیں ہونا چاہیے۔ ادب کا نثری میدان تو بہت وسیع ہے، مثلاً: مضمون، انشائیہ، کہانی/افسانہ، فکاہیہ، خاکہ، ڈراما، ترجمہ، تحقیق/تنقید، سفرنامہ، تاریخ و ثقافت، طنز و مزاح، فلم، اسٹیج، کھیل و تفریح وغیرہ وغیرہ۔ لہذا انہی موضوعات پر مبنی تحریروں کو ترجیحاً انعام کا حقدار باور کیا جائے گا۔

افسوس ہے کہ اس ماہ کوئی بھی تحریر انعام کے قابل قرار نہیں پائی۔ حالانکہ ماہ اکتوبر میں شائع شدہ دونوں تبصرے اچھے اور قابل تحسین ہیں۔ مگر جیسا کہ پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ تبصرہ/تجزیہ سے ہٹ کر دیگر موضوعات پر مبنی تحریروں کو ترجیحاً انعام کا حقدار باور کیا جائے گا۔ تو اس لحاظ سے کم از کم دو ایسی بہترین تحریریں انعام کے لیے منتخب کی جاتی ہیں جو تبصرہ/تجزیہ سے ہٹ کر لکھی گئی ہوں۔ چونکہ بدقسمتی سے ماہ اکتوبر میں ایسا نہ ہو سکا لہذا ماہ اکتوبر میں کسی تحریر پر انعام نہیں دیا جا رہا ہے اور اس ماہ کی انعامی رقم ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کی انعامی رقم میں شامل کی جا رہی ہے۔ یعنی: ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کی جملہ چھ تحاریر پر انعام کی رقم، فی انعام ڈیڑھ ہزار روپے دئے جائیں گے۔
تبصرہ/تجزیہ والی تحاریر پر کچھ قید لگانے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ، سال 2022ء کے اختتام پر تمام 12 مہینوں کی انعامی تحریریں (مع رمضان مقابلے کے تینوں انعام یافتہ انشائیے) کتابی شکل میں شائع کی جا رہی ہیں۔ اسی لیے زیادہ سے زیادہ دیگر تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی موضوعات پر لکھنے کی ترغیب دلائی جا رہی ہے۔

اہم نوٹ:

  1. قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 35 برس کے درمیان ہے۔ ڈیڑھ سال کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
  2. تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔

Urdu Essay Submission, October-2022 result, -NIL- prizes. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں