ماہ مارچ 2022ء کے دوران دس (10) قلمکاروں کی تخلیقات وصول ہوئیں جن میں سے آٹھ (8) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو مضامین ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کے منتخب تین (3) مضامین کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی مضمون عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔
ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔
مارچ 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تخلیقات | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار | علاقہ |
1 | ماہنامہ سب رس : ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ (تبصرہ/تجزیہ) | قمر مغل | (حیدرآباد) |
2 | چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی (انشائیہ) | مہر فاطمہ | (نئی دہلی) |
3 | اس نے کہا تھا - سماج کے پدرانہ نظام پر چوٹ کرتا ناول (تبصرہ/تجزیہ) | زیبا خان | (گوپامؤ ہردوئی، اترپردیش) |
4 | ایماندار (افسانہ) | مرسلین سخی ندوی | (لکھنؤ) |
5 | اے عورت : معمارِ جہاں تو ہے (مضمون) | اسماء جبین | (ہنگولی، مہاراشٹرا) |
6 | احمد یوسف کا افسانہ - قصہ حجام کے ساتویں بھائی کا - تجزیاتی مطالعہ (تبصرہ/تجزیہ) | محمد اشرف | (دہلی) |
7 | صنف نازک کا اعلیٰ مقام - اسلام کی تعلیمات میں (مضمون) | ہاشمی ادیبہ مسکان | (اودگیر، مہاراشٹر) |
8 | کورونا وبا اور خواتین کے مسائل (مضمون) | رفعت بیگم | (نارائین کھیڑ، تلنگانہ) |
درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:
- قمر مغل (حیدرآباد) // ماہنامہ سب رس : ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ (تبصرہ/تجزیہ)
- مہر فاطمہ (نئی دہلی) // چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی (انشائیہ)
- زیبا خان (گوپامؤ ہردوئی، اترپردیش) // اس نے کہا تھا - سماج کے پدرانہ نظام پر چوٹ کرتا ناول (تبصرہ/تجزیہ)
اہم نوٹ:
- واضح رہے کہ مارچ-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تخلیقات (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے اگلے دو ماہ (اپریل/مئی) زیرغور نہیں رہیں گی۔
- تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تخلیقات بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں