ماہ ستمبر 2022ء کے دوران سات (7) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے چھ (6) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔
ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔
ستمبر 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تحریر | قلمکار | علاقہ |
1 | اینیمے (Anime) اور نوجوانوں میں اس کی بڑھتی مقبولیت (مضمون) | اعجاز علی | (حیدرآباد) |
2 | سعودی عرب کا قیام اور تاریخی پس منظر (مضمون) | کاشف شکیل | (ممبئی) |
3 | تبصرہ کتاب - راستے خاموش ہیں از مکرم نیاز (تبصرہ/تجزیہ) | عافیہ حمید | (لکھنؤ) |
4 | مواقع کبھی ختم نہیں ہوتے (مضمون) | علیزے نجف | (اعظم گڈھ) |
5 | علامہ اقبال ایک صالح مفکر اور اسلامی شاعر (مضمون) | مبشر کفیل | (ندوہ کیمپس، لکھنؤ) |
6 | رائے عامہ کی ہمواری اور اصلاحِ مدارس کی جانب پہلا قدم (مضمون) | محمد علم اللہ | (نئی دہلی) |
درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:
- اعجاز علی (حیدرآباد) // اینیمے (Anime) اور نوجوانوں میں اس کی بڑھتی مقبولیت (مضمون)
- کاشف شکیل (ممبئی) // سعودی عرب کا قیام اور تاریخی پس منظر (مضمون)
- عافیہ حمید (لکھنؤ) // تبصرہ کتاب - راستے خاموش ہیں از مکرم نیاز (تبصرہ/تجزیہ)
نوٹ:
گذشتہ چھ ماہ (جنوری تا جون) کے دوران ایک مشاہدہ یہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے اسکالرز ہی دیگر قلمکاروں کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے اور اپنی تحریر ارسال کر رہے ہیں۔ اور اس معاملے میں شمالی ہند (دہلی / اترپردیش) کے قلمکار زیادہ فعال ہیں۔ قلمکاروں سے اتنی سی گذارش ہے کہ آپ کی تحریر کا مقصد صرف تخلیقات/کتب پر تبصرہ/تجزیہ نہیں ہونا چاہیے۔ ادب کا نثری میدان تو بہت وسیع ہے، مثلاً: مضمون، انشائیہ، کہانی/افسانہ، فکاہیہ، خاکہ، ڈراما، ترجمہ، تحقیق/تنقید، سفرنامہ، تاریخ و ثقافت، طنز و مزاح، فلم، اسٹیج، کھیل و تفریح وغیرہ وغیرہ۔ لہذا انہی موضوعات پر مبنی تحریروں کو ترجیحاً انعام کا حقدار باور کیا جائے گا۔
اہم نوٹ:
- واضح رہے کہ ستمبر-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تحریریں (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے اگلے دو ماہ (اکتوبر/نومبر) زیرغور نہیں رہیں گی۔
- قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 35 برس کے درمیان ہے۔ ڈیڑھ سال کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
- تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔
- جنوری-2023ء میں تمام 12 مہینوں کی اولین تین انعام یافتہ تحریریں یعنی جملہ 36 تحریریں، تعمیر پبلی کیشنز کی جانب سے کتابی شکل میں شائع کی جائے گی اور کتاب میں شامل تمام قلمکاروں کو کتاب کا ایک نسخہ تحفتاً ارسال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کتاب کی وقت پر اشاعت کی خاطر، دسمبر-2022ء کے لیے تحریریں، 15/دسمبر تک ہی قبول کی جائیں گی۔
- ادارہ تعمیرنیوز کا ارادہ تھا کہ انعامات کا یہ سلسلہ اگلے سال 2023ء بھی جاری رکھا جائے مگر لکھنے والوں کی کمی کے باعث اب اس کا امکان نہیں ہے۔ قلمکاروں سے گذارش ہے کہ اپنے اپنے سوشل میڈیا حلقوں میں اس مقابلے (تین ماہ: اکتوبر، نومبر اور دسمبر) کی مناسب تشہیر و ترویج کریں اور نئے لکھنے والوں کو ترغیب دلائیں۔ اگر ان تین ماہ کے مقابلوں میں قلمکاروں کی معقول تعداد اپنی تحریروں کے ساتھ حاضر رہے تو ارادہ پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں