اگست 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-09-01

اگست 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال

tn-prize-2022-08

ماہ اگست 2022ء کے دوران بارہ (12) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے نو (9) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:


15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔


اگست 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں
نمبر شمارتحریرقلمکارعلاقہ
1جنگ آزادی کے گمنام علماء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش (مضمون) محمد عامل ذاکر مفتاحی (لکھنؤ)
2وطن کی آزادی میں اردو صحافت کا کردار (مضمون) امام علی مقصود فلاحی (مانو، حیدرآباد)
3ہمارا تعلیمی منہج اور عصری تقاضے (مضمون) لقمان عثمانی (بیگوسرائے، بہار)
4تحریک آزادئ ہند میں خواتین کا کردار (مضمون) مہر فاطمہ (نئی دہلی)
5نیاز جیراج پوری کی نظمیں اپنے عہد کی عکاس (تبصرہ/تجزیہ) علیزے نجف (اعظم گڈھ)
6آہ۔۔۔ تم چلے گئے (انشائیہ) انجشہ زیدی (اعظم گڈھ)
7حالی اور نیا تنقیدی شعور : ایک جائزہ (تبصرہ/تجزیہ) ذاکر انور (مئو ناتھ بھنجن)
8فردوس بریں : عبدالحلیم شرر کے ناول کا ایک مطالعہ (تبصرہ/تجزیہ) ایس ایم حسینی (لکھنؤ)
9ٹکراؤ ایک ملاقات پر (فکاہیہ) ذیشان انصاری (ناندیڑ ، مہاراشٹر)

درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:

  • محمد عامل ذاکر مفتاحی (لکھنؤ) // جنگ آزادی کے گمنام علماء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش (مضمون)
  • امام علی مقصود فلاحی (حیدرآباد) // وطن کی آزادی میں اردو صحافت کا کردار (مضمون)
  • لقمان عثمانی (بیگوسرائے، بہار) // ہمارا تعلیمی منہج اور عصری تقاضے (مضمون)

نوٹ:
اس مرتبہ ایک مضمون اور دو افسانے مسترد کیے گئے ہیں۔ قلمکاروں سے گذارش ہے کہ تعمیرنیوز کے معیار کو ملحوظ رکھتے ہوئے تحریر ارسال کریں۔ دوسری بات یہ کہ اگر تحریر میں زبان و بیان کی بہت زیادہ خامیاں ہوں تب بھی اس کی اشاعت ممکن نہیں ہوتی۔
گذشتہ چھ ماہ (جنوری تا جون) کے دوران ایک مشاہدہ یہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے اسکالرز ہی دیگر قلمکاروں کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے اور اپنی تحریر ارسال کر رہے ہیں۔ اور اس معاملے میں شمالی ہند (دہلی / اترپردیش) کے قلمکار زیادہ فعال ہیں۔ قلمکاروں سے اتنی سی گذارش ہے کہ آپ کی تحریر کا مقصد صرف تخلیقات/کتب پر تبصرہ/تجزیہ نہیں ہونا چاہیے۔ ادب کا نثری میدان تو بہت وسیع ہے، مثلاً: مضمون، انشائیہ، کہانی/افسانہ، فکاہیہ، خاکہ، ڈراما، ترجمہ، تحقیق/تنقید، سفرنامہ، تاریخ و ثقافت، طنز و مزاح، فلم، اسٹیج، کھیل و تفریح وغیرہ وغیرہ۔ لہذا انہی موضوعات پر مبنی تحریروں کو ترجیحاً انعام کا حقدار باور کیا جائے گا۔


اہم نوٹ:

  1. واضح رہے کہ اگست-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تحریریں (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے اگلے دو ماہ (ستمبر/اکتوبر) زیرغور نہیں رہیں گی۔
  2. قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 35 برس کے درمیان ہے۔ ڈیڑھ سال کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
  3. تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔
  4. جنوری-2023ء میں تمام 12 مہینوں کی اولین تین انعام یافتہ تحریریں یعنی جملہ 36 تحریریں، تعمیر پبلی کیشنز کی جانب سے کتابی شکل میں شائع کی جائے گی اور کتاب میں شامل تمام قلمکاروں کو کتاب کا ایک نسخہ تحفتاً ارسال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کتاب کی وقت پر اشاعت کی خاطر، دسمبر-2022ء کے لیے تحریریں، 15/دسمبر تک ہی قبول کی جائیں گی۔

Urdu Essay Submission, August-2022, 3 prizes of Rs.1000 each. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں