رمضان 2022ء - اردو انشائیہ نگاری مقابلہ - انعام حاصل کیجیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-03-31

رمضان 2022ء - اردو انشائیہ نگاری مقابلہ - انعام حاصل کیجیے

tn-urdu-essay-contest-ramzan-1443-april-2022
رمضان انشائیہ نگاری کا مقابلہ ختم ہو چکا ہے!
رمضان 2022ء - اردو انشائیہ نگاری مقابلہ - نتیجہ

ماہِ مقدس کی آمد کی خوشی میں، تعمیرنیوز کے بانی اور مدیر اعزازی کی حیثیت سے مکرم نیاز نے تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو انشائیہ ارسال کرنے کی دعوت دی ہے۔ ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
منتخب تین (3) انشائیوں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی انشائیہ عطا کیا جائے گا۔
اس کے بعد منتخب شدہ مزید تین (3) انشائیوں کو ترغیبی انعام بشکل کتاب ارسال کی جائے گی۔
انعام کی رقم صرف ہندوستانی کرنسی میں اور صرف ہندوستانی یو-پی-آئی نمبر یا بنک اکاؤنٹ پر ادا کی جائے گی۔ عیدِ رمضان کے چاند کے اعلان کے بعد، تعمیرنیوز پر آن لائن پریس نوٹ کے ذریعے نتائج کا اعلان کرنے کے ساتھ یومِ عید انعام کی رقم بھی ارسال کر دی جائے گی۔


مقابلہ کی تفصیلات والی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کو سوشل میڈیا پر شئر کیا جا سکتا ہے۔

شرائط و ضوابط:
Email: taemeernews@gmail.com
  1. اپنے انشائیے تعمیرنیوز کو آج کی تاریخ سے ارسال کیجیے۔ انشائیہ بھیجنے کی آخری تاریخ: 30/اپریل 2022ء
  2. قلمکار کی عمر 15 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
  3. انشائیہ یونیکوڈ تحریر کے علاوہ ان-پیج فائل کی شکل میں بھی قبول کیا جائے گا۔ چاہے براہ راست ای-میل میں متن لگا دیا جائے یا ٹکسٹ فائل یا ایم۔ایس۔ورڈ فائل کے ذریعے ای-میل بھیجا جائے۔
  4. انشائیہ 'رمضان' کے موضوع پر ہونا چاہیے۔ مذہبی یا سماجی قسم کا 'مضمون' ارسال مت کیجیے۔ واضح رہے کہ 'انشائیہ' نثری ادب کی وہ صنف ہے جو مضمون کی مانند لگتی ہے مگر مضمون سے الگ انداز رکھتی ہے۔ انشائیہ میں انشائیہ نگار آزادانہ طور پر اپنی تحریر پیش کرتا ہے، جس میں اس کی شخصیت کا پہلو نظر آتا ہے۔ بطور مثال درج ذیل انشائیہ ملاحظہ کیجیے:
    نٹ کھٹ روزہ دار - انشائیہ از نادر خان سَرگِروہ
  5. انشائیہ کم از کم دو صفحات (اے-فور سائز) اور زیادہ سے زیادہ 10 صفحات پر مبنی ہو۔
  6. انشائیہ کے اشاعتی حقوق تو خود انشائیہ نگار کے نام محفوظ رہیں گے مگر انشائیہ نگار کے لیے پابندی ہوگی کہ وہ تعمیرنیوز میں اپنے انشائیہ کی اشاعت کے بعد سے سات (7) دن تک کسی بھی پرنٹ یا آن لائن اخبار/جریدے کو اپنا انشائیہ ارسال نہ کرے۔
  7. قلمکار اپنا کوئی پرانا انشائیہ بھی اشاعت کے لیے بھیج سکتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ انشائیہ کہیں بھی 'آن لائن' شائع نہ ہوا ہو اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کہیں شئر کیا گیا ہو۔
  8. عیدِ رمضان کے چاند کے اعلان کے ساتھ ہی انشائیہ نگاری کے اس مقابلے کا نتیجہ ظاہر کر دیا جائے گا اور بروز عید انعام کی رقم جی-پے یا فون-پے یا آن لائن بنک ٹرانسفر کے ذریعے ارسال کر دی جائے گی۔ (ازراہ کرم اپنے انشائیہ کے ساتھ یو-پی-آئی نمبر یا بنک تفصیل ضرور بھیجیں)۔
  9. ترغیبی انعام، کتاب کی شکل میں ہے۔ اور تینوں ترغیبی انعام یافتگان کو کتاب رجسٹرڈ ڈاک سے روانہ کی جائے گی۔
  10. تعمیرنیوز کا ماہانہ مضمون نویسی انعامات کا سلسلہ اپنی جگہ حسب روایت برقرار ہے۔ اور ماہ اپریل کے تین منتخب مضامین کو بھی علیحدہ انعام (فی انعام ایک ہزار روپے نقد) ، یکم/مئی کو ارسال کیا جائے گا۔

Urdu Light-Essay (Inshaiah) Contest, Ramzan-1443-2022, 3 prizes of Rs.1000 plus 3 consolation prizes. Organized by Taemeernews.com, Sponsored by Nadir Khan Sargiroh Urdu Vocabulary.

1 تبصرہ:

  1. رمضان میں کن تین لوگوں کو انعام ملا ہے.. ان کی فہرست کیا ہے...

    جواب دیںحذف کریں