15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو مضامین ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کے منتخب تین (3) مضامین کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی مضمون عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔
ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔
ماہ جنوری 2022ء کے دوران نو (9) قلمکاروں کی تخلیقات وصول ہوئیں جن میں سے سات (7) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
جنوری 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تخلیقات | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق | تخلیق کار | علاقہ |
1 | نظیر اکبر آبادی - ہندوستان کی دھنک رنگ تہذیب کا عکاس | وسیم احمد فدا | (ہاپوڑ، اترپردیش) |
2 | نصرت ظہیر بحیثیت شاعر | محمد اشرف | (دہلی) |
3 | فاتحہ (انشائیہ) | شیخ زبیر اعجاز | (بھیونڈی، مہارشٹرا) |
4 | یہ محبتوں کے رویے یہ شفقتوں کی کہانیاں (انشائیہ) | حمنہ کبیر | (بنارس) |
5 | زندگی ہٹس لائکس اور وائرل سے بھی آگے ہے | محمد علم اللہ | (نئی دہلی) |
6 | محبت کے حقیقی پھول (افسانہ) | سمیہ عامر | (کلیان، مہارشٹرا) |
7 | ہندوستان میں اسلاموفوبیا یا ہندو فوبیا؟ | سید سرفراز احمد | (بھینسہ، تلنگانہ) |
درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:
- وسیم احمد فدا (ہاپوڑ، اترپردیش) // نظیر اکبر آبادی - ہندوستان کی دھنک رنگ تہذیب کا عکاس
- محمد اشرف (دہلی) // نصرت ظہیر بحیثیت شاعر
- شیخ زبیر اعجاز (بھیونڈی، مہارشٹرا) // فاتحہ (انشائیہ)
نوٹ:
واضح رہے کہ جنوری-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تخلیقات (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے اگلے دو ماہ (فروری/مارچ) زیرغور نہیں رہیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں