ماہ نومبر 2022ء کے دوران تیرہ (13) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے گیارہ (11) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل نیچے درج کی جا رہی ہے۔
اولین تین تحریروں کو فی تحریر ڈیڑھ ہزار (1500) روپے کے انعام سے سرفراز کیا جا رہا ہے۔
15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔
ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اکتوبر میں کوئی بھی تحریر انعام کے قابل قرار نہیں پائی، لہذا اعلان کیا گیا تھا کہ :
ماہ اکتوبر میں کوئی بھی تحریر انعام کے قابل قرار نہیں پائی۔ لہذا ماہ اکتوبر میں کسی تحریر پر انعام نہیں دیا جا رہا ہے۔ اور اس ماہ کی انعامی رقم ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کی انعامی رقم میں شامل کی جا رہی ہے۔ یعنی: ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کی جملہ چھ تحاریر پر انعام کی رقم، فی انعام ڈیڑھ ہزار (1500) روپے دئے جائیں گے۔
نومبر 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تحریر | قلمکار | علاقہ |
1 | مولانا آزاد اور ریاست بہار (مضمون) | شاہنواز صادق تیمی | (سیتامڑھی، بہار) |
2 | تبصرہ کتاب - تشبیہ میں تقلیب کا بیانیہ از نورین علی حق (تبصرہ / تجزیہ) | ہما خاں | (لکھنؤ) |
3 | شیزوفرینیا : ایک مزاحیہ جائزہ (فکاہیہ) | سدرہ فردوس | (حیدرآباد) |
4 | قبریں بولتی ہیں - سفرنامہ آگرہ و فیروزآباد (سفرنامہ) | ایس ایم حسینی | (لکھنؤ) |
5 | مولانا ابوالکلام آزاد کی صحافت ایک نظر میں (مضمون) | امام علی مقصود فلاحی | (مانو ، حیدرآباد) |
6 | تعلیم کی اہمیت اور ہمارا تعلیمی نظام (مضمون) | علیزے نجف | (اعظم گڈھ) |
7 | ڈیجیٹل دور اور مطالعے کا گھٹتا رجحان (مضمون) | سارہ فیصل | (مئو ناتھ بھنجن، اترپردیش) |
8 | ہنسی : ایک بہترین ورزش (مضمون) | شہاب الدین فلاحی | (مانو، حیدرآباد) |
9 | فلم تھپڑ اور معاشرے کی حقیقت (فلمی جائزہ) | مظفر عالم ندوی | (پورنیہ، بہار) |
10 | اردو جو نہیں تو کچھ بھی نہیں (مضمون) | سحر اسعد | (بنارس) |
11 | غدار محل اور میر جعفر (مضمون) | سیدہ ایمن عبدالستار | (لاتور، مہاراشٹر) |
درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:
- شاہنواز صادق تیمی (سیتامڑھی، بہار) // مولانا آزاد اور ریاست بہار (مضمون)
- ہما خاں (لکھنؤ) // تبصرہ کتاب - تشبیہ میں تقلیب کا بیانیہ از نورین علی حق (تبصرہ / تجزیہ)
- سدرہ فردوس (حیدرآباد) // شیزوفرینیا : ایک مزاحیہ جائزہ (فکاہیہ)
نوٹ:
- گذشتہ چھ ماہ (جنوری تا جون) کے دوران ایک مشاہدہ یہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے اسکالرز ہی دیگر قلمکاروں کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے اور اپنی تحریر ارسال کر رہے ہیں۔ اور اس معاملے میں شمالی ہند (دہلی / اترپردیش) کے قلمکار زیادہ فعال ہیں۔ قلمکاروں سے اتنی سی گذارش ہے کہ آپ کی تحریر کا مقصد صرف تخلیقات/کتب پر تبصرہ/تجزیہ نہیں ہونا چاہیے۔ ادب کا نثری میدان تو بہت وسیع ہے، مثلاً: مضمون، انشائیہ، کہانی/افسانہ، فکاہیہ، خاکہ، ڈراما، ترجمہ، تحقیق/تنقید، سفرنامہ، تاریخ و ثقافت، طنز و مزاح، فلم، اسٹیج، کھیل و تفریح وغیرہ وغیرہ۔ لہذا انہی موضوعات پر مبنی تحریروں کو ترجیحاً انعام کا حقدار باور کیا جائے گا۔
- جنوری-2023ء میں، سال 2022ء کے تمام 12 مہینوں کی اولین تین انعام یافتہ تحریریں مع رمضان مقابلے کے تینوں انعام یافتہ انشائیے، یعنی جملہ 39 تحریریں، تعمیر پبلی کیشنز کی جانب سے کتابی شکل میں شائع کی جائیں گی اور کتاب میں شامل تمام قلمکاروں کو کتاب کا ایک نسخہ تحفتاً ارسال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ، ماہ دسمبر-2022ء کے لیے تحریریں، 24/دسمبر بروز ہفتہ رات بارہ بجے تک قبول کی جائیں گی۔
اہم نوٹ:
- واضح رہے کہ نومبر-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تحریریں (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے ماہ دسمبر میں زیرغور نہیں رہیں گی۔
- قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 35 برس کے درمیان ہے۔ ڈیڑھ سال کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
- تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں