جولائی 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-08-01

جولائی 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال

tn-prize-2022-07

ماہ جولائی 2022ء کے دوران دس (10) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے چھ (6) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:


15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔


نوٹ:
اس ماہ جولائی میں دوسری اور تیسری پوزیشن پر ایسے دو قلمکاروں کی تحریریں منتخب ہوئی ہیں جنہیں پچھلے دو ماہ (مئی و جون) کے دوران انعام حاصل ہو چکا ہے، لہذا طےشدہ اصول کے بموجب یہ دونوں تحریریں انعامی مقابلے سے مستثنیٰ رہی ہیں۔
اس مرتبہ تین افسانے مسترد کیے گئے ہیں۔ قلمکاروں سے گذارش ہے کہ تعمیرنیوز کے معیار کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی تخلیق (افسانہ یا انشائیہ) ارسال کریں۔ دوسری بات یہ کہ اگر تخلیق میں زبان و بیان کی بہت زیادہ خامیاں ہوں تب بھی تخلیق کی اشاعت ممکن نہیں ہوتی۔
گذشتہ چھ ماہ (جنوری تا جون) کے دوران ایک مشاہدہ یہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے اسکالرز ہی دیگر قلمکاروں کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے اور اپنی تحریر ارسال کر رہے ہیں۔ اور اس معاملے میں شمالی ہند (دہلی / اترپردیش) کے قلمکار زیادہ فعال ہیں۔ قلمکاروں سے اتنی سی گذارش ہے کہ آپ کی تحریر کا مقصد صرف تخلیقات/کتب پر تبصرہ/تجزیہ نہیں ہونا چاہیے۔ ادب کا نثری میدان تو بہت وسیع ہے، مثلاً: مضمون، انشائیہ، کہانی/افسانہ، فکاہیہ، خاکہ، ڈراما، ترجمہ، تحقیق/تنقید، سفرنامہ، تاریخ و ثقافت، طنز و مزاح، فلم، اسٹیج، کھیل و تفریح وغیرہ وغیرہ۔ لہذا انہی موضوعات پر مبنی تحریروں کو ترجیحاً انعام کا حقدار باور کیا جائے گا۔


جولائی 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں
نمبر شمارتحریرقلمکارعلاقہ
1اردو صحافت کے دو سو سال اور درپیش مسائل و مشکلات (مضمون) عبد المقیت (مانو، حیدرآباد)
2دلت ادب نظریہ و رجحان - ڈاکٹر اعظم انصاری (تبصرہ/تجزیہ) عافیہ حمید (لکھنؤ)
3تبسم اعظمی کی کتاب 'جہاں کوئی نہ ہو' کا ایک تجزیاتی مطالعہ (تبصرہ/تجزیہ) علیزے نجف (اعظم گڈھ)
4بات ایک خوفناک رات کی (انشائیہ) حمنہ کبیر (وارانسی)
5ڈھولی دگڑو ڈوم - غیاث الرحمن کے ناول پر نقد و جائزہ (تبصرہ/تجزیہ) ایس ایم حسینی (لکھنؤ)
6مثنوی سحر البیان کا خلاصہ (مضمون) ایم اے صابری (مظفرپور، بہار)

درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:

  • عبد المقیت (حیدرآباد) // تحریک آزادی سے وابستہ علماء کی اردو خدمات (مضمون)
  • حمنہ کبیر (وارانسی) // بات ایک خوفناک رات کی (انشائیہ)
  • ایس ایم حسینی (لکھنؤ) // ڈھولی دگڑو ڈوم - غیاث الرحمن کے ناول پر نقد و جائزہ (تبصرہ/تجزیہ)

اہم نوٹ:

  1. واضح رہے کہ جولائی-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تحریریں (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے اگلے دو ماہ (اگست/ستمبر) زیرغور نہیں رہیں گی۔
  2. قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 35 برس کے درمیان ہے۔ ڈیڑھ سال کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
  3. تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔

Urdu Essay Submission, July-2022, 3 prizes of Rs.1000 each. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں