فروری 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-03-01

فروری 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال

tn-prize-202202

ماہ فروری 2022ء کے دوران بارہ (12) قلمکاروں کی تخلیقات وصول ہوئیں جن میں سے گیارہ (11) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:


15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو مضامین ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کے منتخب تین (3) مضامین کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی مضمون عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔


فروری 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تخلیقات
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارعلاقہ
۔شاہ رفیع الدین دہلوی کی عربی نعتیہ شاعری (مضمون)ڈاکٹر خلیل احمد ندوی(خلدآباد، مہاراشٹرا)
1 منشی نول کشور کی شخصیت اور صحافتی خدمات (مضمون)محمد فرقان عالم(دہلی)
2آن لائن تعلیم : مسائل اور امکانات (مضمون)محمد محبوب(ظہیرآباد، تلنگانہ)
3عابد سہیل کا افسانہ دشت تعلق : ایک تاثر (تبصرہ/تجزیہ)حمیرا عالیہ(لکھنؤ)
4ماچس تمہارے ہاتھ میں ہے : شعری مجموعے کا ایک جائزہ (تبصرہ/تجزیہ)رضوان الدین فاروقی(بھوپال)
5 مدارس اسلامیہ کا نصاب تعلیم (مضمون)عبدالوحید(علی گڑھ، اترپردیش)
6بانسری والا (افسانہ)طلعت فاطمہ(کولکاتا)
7جغرافیہ صرف ایک مضمون تک محدود نہیں (مضمون)سارہ فیصل(مئو، اترپردیش)
8تربیت اطفال - کہانیوں کے ذریعے بھی ممکن (مضمون)شفق اسعد(بنارس)
9گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں (مضمون)سحر اسعد(بنارس)
10مولانا ابوالکلام آزاد : ایک ہمہ گیر شخصیت (مضمون)سید سرفراز احمد(بھینسہ، تلنگانہ)

درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:

  • محمد فرقان عالم (دہلی) // منشی نول کشور کی شخصیت اور صحافتی خدمات (مضمون)
  • محمد محبوب (ظہیرآباد، تلنگانہ) // آن لائن تعلیم : مسائل اور امکانات (مضمون)
  • حمیرا عالیہ (لکھنؤ) // عابد سہیل کا افسانہ دشت تعلق : ایک تاثر (تبصرہ/تجزیہ)

اہم نوٹ:

  1. واضح رہے کہ فروری-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تخلیقات (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے اگلے دو ماہ (مارچ/اپریل) زیرغور نہیں رہیں گی۔
  2. تخلیق کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 35 برس کے درمیان ہے۔ ڈیڑھ سال کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ (ماہ فروری کے لیے، اعلیٰ نمبرات سے جو تخلیق منتخب ہوئی ہے، تخلیق کار کی عمر 38 سال ہونے کے سبب، انعام کا حقدار قرار نہیں پائی)۔
  3. تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تخلیقات بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔

Urdu Essay Submission, Feb-2022, 3 prizes of Rs.1000 each. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں