ماہ مئی 2022ء کے دوران سات (7) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے چھ (6) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔
ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔
مئی 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تحریر | قلمکار | علاقہ |
1 | پطرس بخاری - اردو مزاح نگاری کو نیا انداز اور اسلوب دینے والا مزاح نگار (تبصرہ/تجزیہ) | رضوان الدین فاروقی | (بھوپال) |
2 | ٹیگور کی شاعری میں فطرت اور روحانیت کا حسین امتزاج (مضمون) | علیزے نجف | (اعظم گڈھ، اترپردیش) |
3 | برقی دنیا اور مطالعہ (مضمون) | سحر اسعد | (بنارس، اترپردیش) |
4 | اردوصحافت اکیسویں صدی میں - ایک مختصر جائزہ (مضمون) | محمد سہیل | (لکھنؤ) |
5 | سوشل میڈیا کے کھٹے میٹھے اسٹیٹس (انشائیہ) | شاہنواز صادق تیمی | (سیتامڑھی، بہار) |
6 | مرزِبوم - مسائل سے نبرد آزما ہندوستانی عوام کی کہانی (تبصرہ/تجزیہ) | محمد اشرف یاسین | (دہلی) |
درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:
- رضوان الدین فاروقی (بھوپال) // پطرس بخاری - اردو مزاح نگاری کو نیا انداز اور اسلوب دینے والا مزاح نگار (تبصرہ/تجزیہ)
- علیزے نجف (اعظم گڈھ، اترپردیش) // ٹیگور کی شاعری میں فطرت اور روحانیت کا حسین امتزاج (مضمون)
- سحر اسعد (بنارس) // برقی دنیا اور مطالعہ (مضمون)
اہم نوٹ:
- واضح رہے کہ مئی-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تحریریں (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے اگلے دو ماہ (جون/جولائی) زیرغور نہیں رہیں گی۔
- قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 35 برس کے درمیان ہے۔ ڈیڑھ سال کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
- تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں