جون 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-07-01

جون 2022 کے نتائج - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال

tn-prize-2022-06

ماہ جون 2022ء کے دوران تیرہ (13) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے گیارہ (11) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:


15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔


نوٹ:
گذشتہ چھ ماہ (جنوری تا جون) کے دوران ایک مشاہدہ یہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے اسکالرز ہی دیگر قلمکاروں کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے اور اپنی تحریر ارسال کر رہے ہیں۔ اور اس معاملے میں شمالی ہند (دہلی / اترپردیش) کے قلمکار زیادہ فعال ہیں۔ قلمکاروں سے اتنی سی گذارش ہے کہ آپ کی تحریر کا مقصد صرف تخلیقات/کتب پر تبصرہ/تجزیہ نہیں ہونا چاہیے۔ ادب کا نثری میدان تو بہت وسیع ہے، مثلاً: مضمون، انشائیہ، کہانی/افسانہ، فکاہیہ، خاکہ، ڈراما، ترجمہ، تحقیق/تنقید، سفرنامہ، تاریخ و ثقافت، طنز و مزاح، فلم، اسٹیج، کھیل و تفریح وغیرہ وغیرہ۔
لہذا اگلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) میں تخلیق/کتاب پر روایتی تبصرہ/تجزیہ کے بجائے درج بالا موضوعات پر مبنی تحریروں کو ترجیحاً انعام کا حقدار باور کیا جائے گا۔


جون 2022ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں
نمبر شمارتحریرقلمکارعلاقہ
1تحریک آزادی سے وابستہ علماء کی اردو خدمات (مضمون) محمد اشرف یاسین (دہلی)
2کانچ کے رشتے ٹوٹ نہ جائیں کہیں (مضمون) کاشف شکیل (ممبئی)
3زخمی پرندہ (افسانہ) عافیہ حمید (لکھنؤ)
4فنکار (افسانہ) زیبا خان (گوپامؤ ہردوئی، اترپردیش)
5پروفیسر شہزاد انجم کا افسانہ - وبا - ایک تجزیاتی مطالعہ (تبصرہ/تجزیہ) نسیم افضل (نئی دہلی)
6حسنین عاقب - معاصر اردو شاعری میں جدید طرزِ فکر کا استعارہ (تبصرہ/تجزیہ) محسن ساحل (ممبئی)
7میکش اعظمی کا شعری مجموعہ - اُف - ایک جائزہ (تبصرہ/تجزیہ) علیزے نجف (اعظم گڈھ)
8ذہن زاد - توصیف بریلوی کے افسانے - ایک مطالعہ ایک تاثر (تبصرہ/تجزیہ) ایس ایم حسینی (لکھنؤ)
9تبصرہ کتاب - راستے خاموش ہیں از مکرم نیاز (تبصرہ/تجزیہ) محمد علم اللہ (دہلی)
10پیر کامل اور عمیرہ احمد - تبصرہ ناول از زید مشکور (تبصرہ/تجزیہ) زید مشکور (لکھنؤ)
11تیرے بن لادن - بالی ووڈ کی طنزیہ کامیڈی فلم (فلمی جائزہ) امام علی مقصود فلاحی (مانو ، حیدرآباد)

درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:

  • محمد اشرف یاسین (دہلی) // تحریک آزادی سے وابستہ علماء کی اردو خدمات (مضمون)
  • کاشف شکیل (ممبئی) // کانچ کے رشتے ٹوٹ نہ جائیں کہیں (مضمون)
  • عافیہ حمید (لکھنؤ) // زخمی پرندہ (افسانہ)

اہم نوٹ:

  1. واضح رہے کہ جون-2022ء کے تینوں انعام یافتہ قلمکاروں کی اگلی تحریریں (اشاعت کے باوجود)، انعام کے لیے اگلے دو ماہ (جولائی/اگست) زیرغور نہیں رہیں گی۔
  2. قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 35 برس کے درمیان ہے۔ ڈیڑھ سال کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
  3. تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔

Urdu Essay Submission, June-2022, 3 prizes of Rs.1000 each. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں