اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - 10 منتخب مضمون نگاروں کو تحفہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-01-16

اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - 10 منتخب مضمون نگاروں کو تحفہ

urdu-essay-writing-contest-2021-jannat-ke-phool-dec-2021-allama-iqbal-number

اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - 10 منتخب مضمون نگاروں کو تحفہ


تعمیرنیوز کی جانب سے اردو مضمون نویسی کا آل انڈیا آن لائن مقابلہ رکھا گیا تھا۔ اس مقابلے کا اصل مقصد : نوجوان نسل میں اردو کی ترویج اور فروغ کے ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا رہا ہے۔
یہ مقابلہ ساتویں تا دسویں جماعت کے اسکول طَلبا کے لیے ہی رکھا گیا۔ مقابلے کا نتیجہ اور انعامی تقریب کا احوال درج ذیل لنکس پر دیکھا جا سکتا ہے:
اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - فائنل نتیجہ
اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - انعامی تقریب


اول، دوم، سوم انعامات کے علاوہ تین ترغیبی انعامات بھی پیش کیے جا چکے ہیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
نوٹ:
تین عدد ترغیبی انعامات: ایک سال کے لیے بچوں/نوعمروں کا مشہور ماہنامہ رسالہ "روشن ستارے" (ناشر: تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی)۔ ان تین ترغیبی انعامات کے اسپانسر: ادارۂ "مائی نظام آباد"۔ سی۔ای۔او: مجید عارف نظام آبادی (سعودی عرب)۔


اردو مضمون نویسی مقابلے کا فائنل نتیجہ
نمبر شمارانعامناممضمون کا عنوانکلاس/جماعتاسکولعلاقہ
1اولسلطانہ خاتون ولد محمد ذاکرشہر کلکتہ کا تعارف9 ویںعالم بازار اردو ہائی اسکولکولکاتا
2دومانور کلیمہ ولد عبدالباسطنواب میر عثمان علی خان8 ویںسلامہ اسکولحیدرآباد
3سومعاشر ذوہان ولد ساجد احمدکاکا محمد زہیر10 ویںاسلامیہ بوائز ہائی سکنڈری اسکولوانمباڑی، تمل ناڈو
4ترغیبیرشدیٰ منہاج ولد منہاج الحقشہر چترا9 ویںکڈس کنگڈمچترا ، جھارکھنڈ
5ترغیبیسدرہ الماس ولد محمد فہیم الدین ندویقطب مینار8 ویںجامعہ مڈل اسکولدہلی
6ترغیبیندا فاطمہ ولد انور حسینگلبرگہ کا تعارف9 ویںہیومین ایج گلشن اطفال اردو میڈیم اسکولگلبرگہ

مذکورہ بالا چھ طلبا کے علاوہ، اس مضمون نویسی مقابلے میں اچھے نمبرات حاصل کرنے والے مزید دس (10) طلبا کی حوصلہ افزائی کی خاطر انہیں بچوں کے ممتاز و مقبول رسالہ "جنت کے پھول" (ممبرا، مہاراشٹر) کا خصوصی شمارہ "علامہ اقبال شاہین بچوں کے لیے" (دسمبر 2021ء) بطور تحفہ ارسال کیا جا رہا ہے۔
درج ذیل دس طلبا سے گذارش ہے کہ اپنا ڈاک کا مکمل پتا مع پن کوڈ، جلد از جلد اس ای-میل پتے پر روانہ کریں۔ ای-میل:
taemeernews@gmail.com


اردو مضمون نویسی مقابلہ : 10 مزید انعامات
نمبر شمارناممضمون کا عنوانکلاس/جماعتاسکولعلاقہ
1شیخ ثنا فردوسشمس جالنوی-اردو ہائی اسکول، جالنہمہاراشٹر
2حمزہ عمرگولڈن جوبلی ہائی اسکول8انٹگرل فاؤنڈیشن اسکول، نظام آبادتلنگانہ
3زویا نازنینہیومین ایج گلشن اطفال8ہیومین ایج اردو ہائی اسکول، کلبرگیکرناٹک
4عمرمکہ مسجد9گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، کالی کمان، حیدرآبادتلنگانہ
5اکمل عمرحافظ عزیز الرحمن9اسلامیہ بوائز ہائی سکنڈری اسکول، وانمباڑیتمل ناڈو
6انعم فردوسکالی مسجد10اردو ہائی اسکول، جالنہمہاراشٹر
7محمد عفانعلیم صبا نویدی10اسلامیہ بوائز ہائی سکنڈری اسکول، وانمباڑیتمل ناڈو
8سلمان حارثشہر وانمباڑی9اسلامیہ بوائز ہائی سکنڈری اسکول، وانمباڑیتمل ناڈو
9محمد اریب الدینبہادر یار جنگ7پروگریس ہائی اسکول، فلک نماتلنگانہ
10لینا شہزین خاںچندر شیکھر راؤ7پرنسس عیسن گرلز ہائی اسکول، پرانی حویلیتلنگانہ

بچوں کا خوبصورت رسالہ 'جنت کے پھول'
تعارف: شکیل رشید

مہاراشٹرا کے چھوٹے سے علاقے ممبرا سے نکلنے والا بچوں کا رسالہ "جنت کے پھول " کا دسمبر کا شمارہ ، علامہ اقبال شاہین بچوں کے لیے کے موضوع پر 'خصوصی شمارہ' ہے۔ مدیر عنایت اللہ خان فلاحی نے ' اداریہ ' میں بچوں کو کیا خوب صورت نصیحت کی ہے:
"اقبال کے پرعزم شاہین بچو ! تم ملک و ملت کے معمار ہو ، تم ہی ملک و ملت کے روشن مستقبل ہو ، اقبال کے اصل شاہین تم ہی ہو ، تمہیں اندھیروں سے گھبرانا نہیں ہے اندھیروں کو دور بھگانا ہے ، برے کاموں سے بچنا ہے اور برے کاموں کو مٹانا بھی ہے۔ اس کے لیے پہلے تمہیں خوب پڑھنا اور مطالعہ کرنا ہوگا۔"


اس شمارہ کے مدیر اعزازی سعید اختر اعظمی ہیں۔ شمارے میں بچوں کے لیے لکھی ہوئی ، اقبال کی 9 مطبوعہ نظموں کے ساتھ ، ان پر تحریر کی گئی کہانیاں شمارہ میں شامل کی گئی ہیں ، اسے ' نظمیں بنام کہانیاں ' کا نام دیا گیا ہے۔
اس شمارہ کی خاص بات اس میں شامل اقبال کی بچوں کے لیے لکھی ہوئی چار غیر مطبوعہ نظمیں ہیں ،' جہاں تک ہو سکے نیکی کرو'، ' شہد کی مکھی '، ' محنت' اور ' چودھویں کا چاند'۔ ان نظموں پر بھی نثری کہانیاں پرچے میں شامل ہیں۔ اقبال کے پانچ ترانے بھی دیے گئے ہیں۔ اور اقبال پر پانچ شعراء کے منظوم خراجِ تحسین بھی پرچے میں شامل ہیں۔ علامہ اقبال کے ابو جان ، امی جان ، استاد اور بیٹے جاوید اقبال کا خوبصورت تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ گویا یہ کہ یہ شمارہ علامہ اقبال کی حیات اور شاہین کے حوالے سے ان کے ، ہمہ وقت آسمان کو چھونے کی تڑپ کو کامیابی کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ اس پرچے کے مدیر عنایت اللہ فلاحی ، سعید اختر اعظمی ، محسن ساحل ، اسید اشہر ہیں۔
76 صفحات کے اس پرچے کی قیمت سو روپیے ہے۔


Urdu Essay Writing contest, October-2021, for 7th-to-10th class School/Madarsa students in India, 10 more prizes. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں