ماہ دسمبر 2022ء کے دوران انیس (19) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے سولہ (16) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل نیچے درج کی جا رہی ہے۔
15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے ہیں۔ اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال ہے۔
اسی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔
ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔
واضح رہے کہ ماہ اکتوبر میں کوئی بھی تحریر انعام کے قابل قرار نہیں پائی، لہذا اعلان کیا گیا تھا کہ :
ماہ اکتوبر میں کوئی بھی تحریر انعام کے قابل قرار نہیں پائی۔ لہذا ماہ اکتوبر میں کسی تحریر پر انعام نہیں دیا جا رہا ہے۔ اور اس ماہ کی انعامی رقم ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کی انعامی رقم میں شامل کی جا رہی ہے۔ یعنی: ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کی جملہ چھ تحاریر پر انعام کی رقم، فی انعام ڈیڑھ ہزار روپے دئے جائیں گے۔
درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:
- مہر فاطمہ (نئی دہلی) // رات مجلس میں تری ہم بھی کھڑے تھے چپکے (انشائیہ)
- اعجاز علی (حیدرآباد) // مارول سینما کائنات اور پردۂ سیمیں کی دیگر دنیائیں (مضمون)
- علیزے نجف (اعظم گڈھ) // ساحر لدھیانوی : ایک زود گو اور حساس شاعر (مضمون)
نوٹ:
- تعمیرنیوز میں اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو "تجزیہ 2022ء" کے انعامی موضوع پر اپنی تحریر ارسال کرنے کی دعوت دی جا رہی ہے۔ ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی مضمون عطا کیا جائے گا۔ اس کے بعد منتخب شدہ مزید تین (3) تحریروں کو ترغیبی انعام بشکل کتاب ارسال کی جائے گی۔
- قلمکار کی تحریر 'تجزیہ 2022ء' کے موضوع پر ہونا چاہیے، جو سالِ گذشتہ 2022ء کے تمام بارہ مہینوں کا احاطہ کرتی ہو۔ اس تجزیے کے موضوعات یہ ہو سکتے ہیں: سماجی، ثقافتی، ادبی، فلم، اسٹیج، کھیل و تفریح، علمی/ادبی شخصیات کے سالِ گذشتہ کے کارنامے، گذشتہ سال کا شخصی مطالعہ وغیرہ۔ البتہ مذہبی و سیاسی موضوعات پر مبنی تحریریں قبول نہیں کی جائیں گی۔
- تعمیرنیوز کی جانب سے سال 2022ء کے تمام مہینوں کے مقابلوں کی انعام یافتہ تحریریں کتابی شکل میں شائع کی جا رہی ہیں۔ اسی کتاب میں اس مقابلے (سال 2022ء کا تجزیہ) کی تینوں انعام یافتہ تحریریں بھی شامل کی جائیں گی۔ یہ کتاب انشاءاللہ فروری 2023ء میں شائع ہوگی اور کتاب میں شامل تمام قلمکاروں کو ایک ایک نسخہ مفت ارسال کیا جائے گا۔
- مزید تفصیل یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے: تجزیہ 2022ء - اردو تحریری مقابلہ - انعام حاصل کیجیے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں