حضرت خواجہ حسن نظامی (پیدائش: 2/محرم/1295ھ ، 1873ء - وفات: 31/جولائی 1955ء)
نہ صرف صاحب طرز ادیب، انشا پرداز اور مورخ تھے بلکہ اپنے ایک مخصوص اسلوب کے موجد اور خاتم بھی تھے۔ انہوں نے ہر موضوع پر لکھا، شاید ہی کوئی ایسا موضوع ہو جس پر ان کی کوئی تحریر نہ ملے۔ انہوں نے آپ بیتی بھی لکھی، سفرنامے بھی لکھے، سفرنامہ حجاز مصر و شام، سفرنامہ ہندوستان، سفرنامہ پاکستان، قابل ذکر کتابیں ہیں۔ 'گاندھی نامہ'، 'محرم نامہ' اور 'یزید نامہ' بھی ان کی اہم کتابوں میں سے ہیں۔
خواجہ حسن نظامی نے اسلامی تاریخ کو مختصر طور پر پانچ کتابچوں میں تحریر کیا تھا: میلاد نامہ، محرم نامہ، یزید نامہ اور دو حصے عباسیہ سلطنت کی تاریخ پر۔ اس کے علاوہ انہوں نے مکمل سیرت النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کو مختلف عناوین کے تحت چند سطروں پر مبنی خلاصے کے ذریعے بھی کتابی شکل میں تحریر کیا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس کتاب میں ہر صفحے پر تین موضوعات کے تحت چند سطریں ضبط تحریر میں لائی گئی ہیں جو کہ متعلقہ عنوان/موضوع کی مختصر اور مفید تشریح بھی کرتی ہیں۔
تعمیرنیوز کے ذریعے یہی یادگار، اہم اور تاریخی کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
***
نام کتاب: خلاصہ سیرت نبویؐ
مصنف: خواجہ حسن نظامی
سن اشاعت: 1936ء
تعداد صفحات: 145
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Khulasa Seerat E Nabvi Khaja Hasan Nizami.pdf
فہرست | |
---|---|
نمبر شمار | موضوع |
الف | دیباچہ طبع دوم |
1 | عرب کا جغرافیہ |
2 | باپ دادا |
3 | والدہ |
4 | خاندان / پیدائش |
5 | بچپن |
6 | جوانی |
7 | شادی |
8 | ملازمت / تجارت |
9 | نکاح |
10 | پیغمبر ہونے سے پہلے |
11 | رحم دلی |
12 | فرائض خانہ داری |
13 | ہمدردی |
14 | دیانت داری / خدا کی یاد |
15 | ورزش |
16 | وعدہ کی پابندی |
17 | ہمدردی |
18 | پیغمبری |
19 | پیغمبری کے بعد پہلا سال |
20 | پیغمبری کے بعد دوسرا سال |
21 | پیغمبری کا تیسرا سال |
22 | پیغمبری کا چوتھا سال |
23 | پیغمبری کا پانچواں سال |
24 | پیغمبری کا چھٹا سال |
25 | پیغمبری کا ساتواں سال / قید |
26 | پیغمبری کا دسواں سال |
27 | پیغمبری کا گیارہواں سال |
28 | پیغمبری کا بارہواں سال |
29 | پیغمبری کا تیرہواں سال |
30 | ہجرت کا پہلا سال |
31 | ہجرت کا دوسرا سال |
32 | ہجرت کا تیسرا سال |
33 | ہجرت کا چوتھا سال |
34 | ہجرت کا پانچواں سال |
35 | ہجرت کا چھٹا سال |
36 | ہجرت کا ساتواں سال |
37 | ہجرت کا آٹھواں سال |
38 | ہجرت کا نواں سال |
39 | ہجرت کا دسواں سال |
40 | ہجرت کا گیارہواں سال |
41 | ناظرین کا امتحان |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں