کانگریس اور این سی پی حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا - امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-05

کانگریس اور این سی پی حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا - امیت شاہ

ممبئی
ایس این بی
ریاست مہااشٹرسے کانگریس این سی پی کا15سالہ اقتدار کا جلد ہی خاتمہ ہوگا اور اگلے انتخابات میں بھگوا سیاسی جماعتوں کو اقتدار حاصل ہوگا، ان خیالات کا اٖظہار بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے اپنے ممبئی دورے کے دوران اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی انتخابات میں قسمت آزمائی کے لئے اپنی ہمنوا سیاسی جماعت شیو سینا کے ہمراہ جلد ہی مل کر سیٹوں کے بٹوارے کا فیصلہ کرے گی ۔ اس کے بعد بھرپور طاقت سے انتخابات میں حصہ لیا جائے گا۔ بی جے پی کے قومی صدر نے شان مکھا نند بال میں منعقدہ پارٹی ورکروں سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مہاراشٹر کی عوام اقتدار میں تبدیلی چاہتی ہے اور اس کے لئے بی جے پی کے ورکروں کو ہر رائے دہندگان سے فرداً فرداً ملاقات کر کے شیو سینا بی جے پی اتحاد کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ سخت حفاظتی انتظامات میں جب امیت شاہ ممبئی پہنچے تو کابینہ میں واقع انڈین ایئر فورس کے ہوائی اڈے سے لے کر مختلف شہراہوں پر سیکوریٹی کے ب الکل پختہ انتظامات کیے گئے تھے جوعام طور پر وزیر اعظم اور ان کے رتبے والی اہم شخصیات کے لئے کیے جاتے ہیں ۔
اسی دوران انہوں نے بی جے پی لیڈر ونود تاوڑے کی رہائش گاہ پر بی جے پی کے اہم لیڈران سے ملاقات بھی کی اور ممبئی سمیت مہاراشٹر کی تقریباً تمام نشستوں کے تعلق سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران امیت شاہ نے انتخابات کا لائحۃ عمل تیار کیے جانے کی بھی ہدایت دی اور کہ اکہ جدید مواصلات کا استعمال کرتے ہوئے رائے دہندگان تک پہنچا جائے گا ۔ امیت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ممبئی میں جلسہ عام میں شرکت کیے جانے کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے کے مطابق ہی دن اور تاریخ کا تعین کیاجائے گا ۔ اسی دوران امیت شاہ نے شیواجی پارک میں شیو سینا سپریمو بال ٹھاکرے کی سمادی پر بھی حاضری دی اور اس کے بعد انہوں نے شیو سینا صدر اودھو ٹھاکرے سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی دوران ملاقات دونوں لیڈران نے نشستوں کے بٹوارے کے تعلق سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

Amit Shah accuses Congress-NCP of 'looting' Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں