تعمیرنیوز کا موضوعاتی تحریری آن لائن انعامی سہ ماہی مقابلہ - نتیجہ مئی 2023ء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2023-06-07

تعمیرنیوز کا موضوعاتی تحریری آن لائن انعامی سہ ماہی مقابلہ - نتیجہ مئی 2023ء

tn-prize-2023-05

سال 2023ء کے آغاز پر سہ ماہی موضوعاتی تحریری آن لائن مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس تین ماہی تحریری مقابلے کی جملہ انعامی رقم دس (10) ہزار روپے ہے، جو سعودی عرب اور امریکہ کے دو علمی و ثقافتی اداروں کی جانب سے اسپانسر کی گئی ہے۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب کے ساتھ ساتھ مختلف ہندوستانی علاقوں کی تہذیب و تمدن، تاریخ و ثقافت عہدِ حاضر کی نسل کے نقطۂ نظر کے سہارے انٹرنیٹ پر محفوظ کرنا رہا ہے۔


قلمکار اپنے رہائشی علاقے (شہر/گاؤں/ضلع/ریاست) کی تہذیب، ثقافت، شخصیات، عمارات وغیرہ کا اپنے انداز میں تعارف کروائیں: مضمون / انشائیہ / خاکہ کی شکل میں۔


برائے ماہ مارچ موضوع: تہذیب و ثقافت
برائے ماہ اپریل موضوع: عمارتیں (تاریخی و تہذیبی عمارات، مذہبی عبادت گاہیں، آثار قدیمہ)
برائے ماہ مئی موضوع: شخصیات (معروف و غیرمعروف علمی، ادبی، مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات)


ماہ مئی 2023ء کے دوران پندرہ (15) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے تیرہ (13) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے۔

درج ذیل منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:
اولین تین (3) انعام : ایک ہزار (1000) روپے فی کس

  • محمد اشرف یاسین (دہلی) // حیات نصرت ظہیر کے کچھ گمنام پہلو
  • محمودہ قریشی (آگرہ) // شہر آگرہ اور آگرہ کی ممتاز شخصیات
  • فرزانہ پروین (کولکاتا) // ڈاکٹر دبیر احمد : وہ ایک شخص ایک میں ہی تین تین ہے

دو (2) ترغیبی انعام : کتاب

  • علیزے نجف (اعظم گڈھ) // علامہ شبلی نعمانی : اعظم گڈھ کی مٹی سے اگنے والا روشن آفتاب
  • شاہد علی (کانکی نارہ، مغربی بنگال) // وحید عرشی کی یکتا عبقری شخصیت
موضوع: معروف و غیرمعروف علمی، ادبی، مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات پر مبنی مئی 2023ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں
نمبر شمارتحریرقلمکارعلاقہ
1حیات نصرت ظہیر کے کچھ گمنام پہلو محمد اشرف یاسین (دہلی)
2شہر آگرہ اور آگرہ کی ممتاز شخصیات محمودہ قریشی (آگرہ)
3ڈاکٹر دبیر احمد : وہ ایک شخص ایک میں ہی تین تین ہے فرزانہ پروین (کولکاتا)
4علامہ شبلی نعمانی : اعظم گڈھ کی مٹی سے اگنے والا روشن آفتاب علیزے نجف (اعظم گڈھ)
5وحید عرشی کی یکتا عبقری شخصیت شاہد علی (کانکی نارہ، مغربی بنگال)
6مولانا وصی حسن خان : فیض آباد کے خطیب احسن شبیہ عباس خان (جونپور، اترپردیش)
7محمد سراج : کرکٹ کی دنیا میں حیدرآباد سے نیا ستارہ اعجاز علی (حیدرآباد)
8حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن : ماضی کی ایک درخشاں شخصیت امام علی مقصود فلاحی (مانو ، حیدرآباد)
9شہر مئو کی ممتاز شخصیات زیبا شبیر احمد (مئو، اترپردیش)
10ڈاکٹر ریحان انصاری : شخص اور شخصیت کاشف شکیل (ممبئی)
11شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان : دکن کے عظیم سپوت سدرہ فردوس (حیدرآباد)
12علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفیؒ : ایک عہد ساز شخصیت عبدالمالک محمد علی (موتیہاری ، بہار)
13مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی بحیثیت داعی اسلام محمد عامل ذاکر مفتاحی (لکھنؤ، اترپردیش)

پس نوشت:

  1. تعمیرنیوز کی جانب سے مستقبل میں کسی بھی قسم کے تحریری مقابلے (آن لائن) کے انعقاد کے امکانات آج کے بعد سے موہوم ہیں۔
  2. مقابلے میں وصول شدہ تحریروں کی جانچ اور فیصلہ کے لیے وقت، محنت اور افرادی قوت درکار ہوتی ہے جس کی کمی ہے۔ دوسری طرف مشاہدہ یہ ہوا ہے کہ آج کی نسل کے بیشتر نوجوان قلمکار، اچھا لکھنے کے باوجود مقابلے میں شرکت سے گریز کرتے ہیں جس کی کئی ایک وجوہات ہیں جن پر بات کسی اور وقت سہی۔
  3. نئے اور نوجوان قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ان کی تحریر کی اشاعت پر انہیں مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔ لہذا تعمیرنیوز کی جانب سے مستقبل میں "تحریری مقابلوں" کے بجائے "تحریر کی اشاعت پر معاوضہ" کے طریقے کو بروئے کار لائے جانے کے امکانات ہیں۔

Urdu Thematic Essay Submission, May-2023, 3 prizes of Rs.1000 each. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں