رمضان المبارک اور اس کے جدید فقہی مسائل - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-05-08

رمضان المبارک اور اس کے جدید فقہی مسائل - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

ramzan-jadeed-fiqhi-masail

رمضان المبارک اور اس کے جدید فقہی مسائل
ایک ایسی منفرد کتاب ہے جس میں رمضان اور روزہ کے حوالے سے امت مسلمہ کے موجودہ جدید مسائل کی تشریح، توضیح اور حل پیش کیا گیا ہے۔
اس لحاظ سے جامعہ اسلامیہ فیض عام (مئوناتھ بھنجن) اور جامعہ اسلامیہ (مدینہ منورہ) کے فارغ التحصیل اور اسلامی دعوۃ مرکز (سراۃ عبیدہ، سعودی عرب) کے داعی عبدالسلام بن صلاح الدین فیضی مدنی کی یہ ایک گراں قدر تصنیف ہے جسے یوسفیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی (گریڈیہہ، جھارکھنڈ) نے اواخر 2013 میں شائع کیا تھا۔ اس اہم کتاب کی نظرثانی محفوظ الرحمٰن فیضی (سابق شیخ الجامعہ و مفتی جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو) اور ڈاکٹر معراج عالم محمد انفاق مدنی (داعئ دفتر تعاون برائے دعوت جالیات الخبر، سعودی عرب) نے کی ہے۔
پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہ کتاب "کتاب و سنت لائبریری" کے شکریے کے ساتھ پیش خدمت ہے۔ ساڑھے تین سو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 7 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

فاضل مصنف عبدالسلام بن صلاح الدین مدنی اس کتاب کے دیباچہ کے طور پر "صدائے مافی الضمیر" کے زیرعنوان لکھتے ہیں ۔۔۔
رمضان کے فضائل و برکات اور انوار و تجلیات سے سرشار اور معمور و مخمور ماه کے اہتمام کا تقاضا تھا کہ اس ماہ کے فضائل و مناقب کا تذکرہ ہو اور خوب خوب ہو، الحمدللہ علمائے اسلام نے دیگر موضوعات کی طرح اس موضوع کو بھی قدرے تشنہ نہیں رہنے دیا متعدد علماء امت نے اس باب میں بھی خصوصی توجہ مبذول فرمائی اور ان فضائل وغیرہ کو خوب خوب اجاگر کیا۔
انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوانے کا داعیہ اور جذبہ پیدا ہوا اور راقم نے بھی اس میں شرکت باعث نجات سمجھ کر چند صفحات رقم کرنے کی ادنی کوشش و سعی کی تاہم راقم نے جس جانب خصوصی توجہ مبذول کی، وہ موجودہ جدید مسائل کی تشریح، تبیین و توضیح تھی۔ جن مسائل کا تذکرہ اس باب میں تالیف کردہ کتابوں میں نہیں تھا، یا اگر تھا تو انتہائی قلیل اور معمولی جن سے امت مسلمہ کے موجودہ جدید مسائل کا حل طلب جواب خاطر خواہ نہیں تھا۔ لہذا ہم نے اس بات کی پوری کوشش کی کہ جدید مسائل، جو اس دور کے پیداوار ہیں ان سب کا استقصا اور ان کا تذکرہ ہو جائے تاکہ امت مسلمہ اس سے بھرپور استفادہ کر سکے۔ اس کوشش میں میں کہاں تک کامیاب ہو سکا ہوں اس کا فیصلہ قارئین پر چھوڑتا ہوں۔

اس بات کی بھر پور کوشش کی گئی ہے کہ وقت حاضر میں پیدا ہونے والے سارے مسائل کا تذکرہ ہو جائے اور کوئی مسئلہ چھوٹنے نہ پائے تاہم انسانی طبیعت اور بشری تقاضہ بلاشبہ غالب ہوگا اور بہت ممکن ہے کہ کچھ مسائل کا تذکرہ نہیں ہو سکا ہوگا یا بعض مسائل اس کتاب کی تحریر کے بعد پیدا ہوئے ہوں گے، اس لئے قارئین کرام معذور فرمائیں۔

چونکہ میں نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ معاصرجدید مسائل کا تذکرہ کیا جائے اور ان مسائل سے قطعی گریز کیا جائے جن کا تذکرہ کسی بھی کتاب میں یا بعض کتابوں میں ہو چکا ہے لیکن موضوع کی مناسبت سے بہت سے امور کا تذکرہ من باب الضرورة ہو گیا ہے جو انہونی نہیں بلکہ ہونی اور شدنی تھے، اس لئے قارئین معاف فرمائیں۔
موجودہ و معاصر مسائل کی معلومات کے حصول میں کافی دقتوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، لاتعداد کتابوں کی خاک چھاننی پڑی کیونکہ بزبان اردو تالیف کردہ کتابوں میں اس کا تذکرہ انتہائی کم، خال خال اور معمولی دکھائی پڑتا ہے۔ نیز اس باب میں ماہر اطبا اور ڈاکٹر حضرات سے رابطے قائم کرنے پڑے، کتاب کا مسودہ انہیں دیا تاکہ وہ بھی ان مسائل کو دیکھیں اور پڑھیں کیونکہ ان مسائل میں سے اکثر کا تعلق طب سے ہے اور الحمدللہ بیشتر ڈاکٹروں نے ہماری اس خدمت کو سراہا اس کی تعریف کی اور دعائیں دیں جن میں ڈاکٹر ارشاد احمد (احد رفيدہ، سعودی عرب)، ڈاکٹر عزیز الدين (سراه عبیده، سعودی عرب) اور ڈاکٹر وقاری نصیر الدین عمری (جامتاڑا، چین پور، انڈیا) خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔ ان حضرات نے کافی تعاون فرمایا اول الذکر نے اپنا قیمتی وقت دیا اور اس باب میں انتہائی فراخدلی سے طبی معلومات فراہم کی، ثانی الذکر نے عربی سے انگریزی میں بہت سی معلومات بہم پہنچائیں اور ثالث الذکر چونکہ ایک عربی جامعہ (جامعہ دار السلام عمرآباد) سے فارغ التحصیل اور علی گڑھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں، میدان طبابت اور عمل جراحی میں خاصا تجربہ رکھتے اور تسلیم شدہ اور تجربہ کار طبیب ہیں اور زمانہ طالب علمی سے راقم سے کافی مانوس و مالوف ہیں، لہذا موسم گرما کی چھٹی میں (جب انڈیا کا سفر ہوا تو) کتاب کا کمپوز شدہ ایک نسخہ مراجعت و نظر ثانی کیلئے دیا تاکہ اس باب میں اپنے تجربات کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں، موصوف نے کتاب کا حرف حرف پڑھا اور اس کی تصحیح فرمائی۔

چونکہ اس کتاب میں بعض ایسے مسائل کا تذکرہ دانستہ طور پر ہو گیا ہے جو میرے مطالعہ اور تحقیق کے بعد سامنے آئے ہیں جو آج تک غیر معمول بہا ہیں اور بعض حضرات کے یہاں شجر مممنوعہ بھی اس لئے میں نے اس کتاب کو محققین و باذوق علماء کرام کی ایک معتد بہ تعداد کی خدمت میں پیش کیا اور ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا تاکہ ان کی آرا معلوم کی جا سکے۔
ان محققین علما میں استاد گرامئ قدر سرزمین مئوناتھ بھنجن کی معروف ومشہور شخصیت عالی مقام، مادر علمی جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو کے سابق شیخ الجامعہ مفتی اور علامہ محفوظ الرحمن فیضی حفظہ اللہ اور سعودی عرب میں واقع ضلع خیبر کے مبلغ و داعی جناب ڈاکٹر شیخ معراج عالم محمد انفاق تیمی مدنی ہیں جو تحقیق انیق اور مسائل کی تنقیح و تدقیق میں اپنا خاص ذوق رکھتے ہیں، قابل ذکر ہیں۔
علاوہ ازیں بعض مسائل کی تحقیق پر اطمینان قلب کے لیے عالم اسلام کے معروف محققین سے بھی رابطہ قائم کیا گیا جن میں شیخ غازی عزیر (الجبیل)، شیخ و ڈاکٹر عزیر شمس (مکہ مکرمہ) خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:
رمضان المبارک اور انقلاب زندگی - خرم مراد - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
انعام رمضان - عبدالحفیظ مظہر - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
رمضان ایثار اور غمخواری کا مہینہ

***
نام کتاب: رمضان المبارک اور اس کے جدید فقہی مسائل
مصنف: عبدالسلام بن صلاح الدین فیضی مدنی
تعداد صفحات: 350
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: کتاب و سنت لائبریری)

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

رمضان المبارک اور اس کے جدید فقہی مسائل :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1صدائے مافی  الضمیر8
2تاثرات13
3صیام کی تعریف17
4رمضان کا استقبال کس طرح20
5صیام کی خصوصیات23
6تقوی کے آثار24
7ماہ رمضان کی خصوصیات35
8روزے کے فوائد اور حکمتیں58
9روزہ ماہ رمضان کی فرضیت کے درجات ومراتب64
10ماہ رمضان کا حکم65
11ماہ رمضان کے ثبوت کے طریقہ کار68
12رؤیت ہلال اور اختلاف مطلع71
13رؤیت ہلال میں حساب فلکی کا اعتبار84
14ریڈیو کی خبر85
15چاند دیکھنے کی دعا88
16روزوں کی اقسام89
17ارکان صیام123
18مریض130
19مرض کی اقسام133
20حاملہ اور مرضعہ137
21مسافر142
22سفر کی اقسام147
23حالت سفر میں روزہ149
24حیض ونفاس والی عورت153
25استحاضہ اور رمضان157
26کسی کو بالجبر روزہ توڑوا دینا160
27جہاد164
28آداب صیام164
29واجبی آداب164
30مسنون آداب168
31سحری170
32افطار174
33افطار کے وقت کی دعا176
34افطار کس چیز سے کیا جائے179
35کھجور سے افطار کیوں181
36افطار پارٹی اور عالم اسلام کی سہرومہری187
37ماہ رمضان اور قرآن188
38قرآن کیاہے189
39قرآن کے نام190
40قرآن کی اثر انگیزی195
41ہجر قرآن198
42تعلیم قرآن کی فضیلت201
43ربانی حافظ قرآن203
44قرآن پر عمل206
45مدت ختم قرآن218
46حافظان کتاب اللہ222
47تراویح خوانی223
48تراویح کی نماز226
49تراویح اور ختم قرآن232
50رکعات تراویح235
51مسئلہ عدد کو متنازعہ نہ بنائے جائے236
52تراویح کی نماز میں قرآن دیکھ کر پڑھنا238
53خواتین اور تراویح کی امامت239
54صیام اور مسواک240
55شب قدر244
56شب قدر طاق رات میں244
57شب قدر رمضان میں245
58شب قدر کی تعیین249
59شب قدر کی علامات250
60دعاء شب قدر252
61کتمان شب قدر252
62اعمال شب قدر253
63اعتکاف253
64اعتکاف کا حکم253
65اعتکاف کی حکمت255
66مسجد میں اعتکاف256
67خواتین کا اعتکاف258
68معتکف اعتکاف گاہ میں کب داخل ہو؟260
69مستحبات اعتکاف261
70اعتکاف کے چند اہم مسائل266
71اعتکاف غیر رمضان268
72آخری عشرہ کی خصوصیات268
73مباحات صیام270
74مکروہات صیام274
75محرمات صیام275
76مفسدات صیام282
77جدید مسائل292
78قضاء رمضان308
79صدقہ فطر312
80صدقہ فطر کا حکم312
81صدقہ فطر کے وجوب کی شرائط315
82صدقہ فطر کی ادائیگی کے درجات316
83صدقہ فطر کی مقدار317
84مستحقین صدقہ فطر319
85کیا صدقہ فطر قیمتاً ادا کی جا سکتی ہے ایک تحقیقی جائزہ321
86عید اور احکام عید327
87عید کی چند بدعات اور معاصی329
88رمضان کے متعلق موضوع اور ضعیف احادیث320

Ramzan aur jadeed fiqhi Masail. by AbdusSalam bin Salahuddin Madani, pdf download.

1 تبصرہ:

  1. اس پر مواد کی تلاش تھی الحمد للہ مل گیا..شکرا جزیلا....از زکوۃ حج...تراویح کے مسائل بہی تحرہر فرمائیں

    جواب دیںحذف کریں