تعمیرنیوز کا موضوعاتی تحریری آن لائن انعامی سہ ماہی مقابلہ - نتیجہ مارچ 2023ء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2023-04-03

تعمیرنیوز کا موضوعاتی تحریری آن لائن انعامی سہ ماہی مقابلہ - نتیجہ مارچ 2023ء

tn-prize-2023-03

سال 2023ء کے آغاز پر سہ ماہی موضوعاتی تحریری آن لائن مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس تین ماہی تحریری مقابلے کی جملہ انعامی رقم دس (10) ہزار روپے ہے، جو سعودی عرب اور امریکہ کے دو علمی و ثقافتی اداروں کی جانب سے اسپانسر کی گئی ہے۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب کے ساتھ ساتھ مختلف ہندوستانی علاقوں کی تہذیب و تمدن، تاریخ و ثقافت عہدِ حاضر کی نسل کے نقطۂ نظر کے سہارے انٹرنیٹ پر محفوظ کرنا رہا ہے۔


قلمکار اپنے رہائشی علاقے (شہر/گاؤں/ضلع/ریاست) کی تہذیب، ثقافت، شخصیات، عمارات وغیرہ کا اپنے انداز میں تعارف کروائیں: مضمون / انشائیہ / خاکہ کی شکل میں۔


برائے ماہ مارچ موضوع: تہذیب و ثقافت
برائے ماہ اپریل موضوع: عمارتیں (تاریخی و تہذیبی عمارات، مذہبی عبادت گاہیں، آثار قدیمہ)
برائے ماہ مئی موضوع: شخصیات (معروف و غیرمعروف علمی، ادبی، مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات)


ماہ مارچ 2023ء کے دوران گیارہ (11) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے دس (10) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے۔

درج ذیل منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:
اولین تین (3) انعام : ایک ہزار (1000) روپے فی کس

  • حمیرا عالیہ (لکھنؤ) // جھارکھنڈ : ایک پوشیدہ جنت
  • شبیہ عباس خان (جونپور، اترپردیش) // اودھی زبان : تاریخ ، خصوصیات اور اس کی اہمیت
  • علیزے نجف (اعظم گڈھ) // اعظم گڈھ کی تہذیب و ثقافت: ایک جائزہ

دو (2) ترغیبی انعام : پانچ سو (500) روپے فی کس

  • عبدالعزیز ابن سعد (مئو، اترپردیش) // شہر مئو - تہذیب و ثقافت کی ایک جھلک
  • زیبا خان (گوپامئو، ہردوئی، اترپردیش) // قصبہ گوپامئو کی تہذیب و ثقافت
موضوع: تہذیب و ثقافت پر مبنی مارچ 2023ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں
نمبر شمارتحریرقلمکارعلاقہ
1جھارکھنڈ : ایک پوشیدہ جنت حمیرا عالیہ (لکھنؤ)
2اودھی زبان : تاریخ ، خصوصیات اور اس کی اہمیت شبیہ عباس خان (جونپور، اترپردیش)
3اعظم گڈھ کی تہذیب و ثقافت: ایک جائزہ علیزے نجف (اعظم گڈھ)
4شہر مئو - تہذیب و ثقافت کی ایک جھلک عبدالعزیز ابن سعد (مئو، اترپردیش)
5قصبہ گوپامئو کی تہذیب و ثقافت زیبا خان (گوپامؤ ہردوئی، اترپردیش)
6یہ مئو کی سرزمیں زیبا شبیر احمد (مئو، اترپردیش)
7یہ میرا شہر دل آرا - مئوناتھ بھنجن سحر اسعد (بنارس)
8بجنوری تہذیب و ثقافت محمد خضر بجنوری (بجنور)
9گلبرگہ : سات گنبدوں کا شہر محمد ذیشان (حیدرآباد)
10حیدرآباد - ایک شہر ہزار داستان سدرہ فردوس (حیدرآباد)

اہم نوٹ:

  1. واضح رہے کہ مارچ-2023ء کے تمام انعام یافتہ قلمکار اگلے دو ماہ کے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور ججوں کے دئے گئے اعلیٰ نمبر کی بنیاد پر انعام کے حقدار بھی قرار پا سکتے ہیں۔
  2. قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 40 برس کے درمیان ہے۔ ایک ڈیڑھ ماہ کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
  3. تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔

Urdu Thematic Essay Submission, March-2023, 3 prizes of Rs.1000 each. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں