تعمیرنیوز کا موضوعاتی تحریری آن لائن انعامی سہ ماہی مقابلہ 2023ء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2023-02-28

تعمیرنیوز کا موضوعاتی تحریری آن لائن انعامی سہ ماہی مقابلہ 2023ء

tn-essay-writing-contest-2023

ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے اب تک درج ذیل آن لائن تحریری انعامی مقابلہ جات عمل میں لائے جا چکے ہیں:

اس دفعہ یعنی رواں سال 2023ء کے آغاز پر سہ ماہی موضوعاتی تحریری آن لائن مقابلے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ اس تین ماہی تحریری مقابلے کی جملہ انعامی رقم دس (10) ہزار روپے ہے، جو سعودی عرب اور امریکہ کے دو علمی و ثقافتی اداروں کی جانب سے اسپانسر کی جا رہی ہے، جس کے لیے تعمیرنیوز متذکرہ دونوں اداروں کا شکرگزار ہے۔ ونیز مجوزہ تحریری مقابلے کے اغراض، مقاصد و طریقہ کار کی رہنمائی میں ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی اور جاوید نہال حشمی نے بھی تعاون دیا ہے۔


مقابلے کا بنیادی مقصد :

قلمکار اپنے رہائشی علاقے (گاؤں/شہر/ریاست) کی تہذیب، ثقافت، شخصیات، عمارات وغیرہ کا اپنے انداز میں تعارف کروائیں: مضمون / انشائیہ / خاکہ کی شکل میں۔ تاکہ مختلف ہندوستانی علاقوں کی تہذیب و تمدن، تاریخ و ثقافت عہدِ حاضر کی نسل کے نقطۂ نظر کے سہارے انٹرنیٹ پر محفوظ کی جائے۔ منتخب انعامی تحریروں کو بعد ازاں کتابی شکل میں بھی طبع کیا جائے گا۔

برائے ماہ مارچ 2023ء

موضوع: تہذیب و ثقافت
تحریر ارسال کرنے کی تاریخ : یکم مارچ تا 28/مارچ
پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام : ایک ہزار روپے فی کس
چوتھا و پانچواں انعام (ترغیبی) : پانچ سو (500) روپے


برائے ماہ اپریل 2023ء

موضوع: عمارتیں (تاریخی و تہذیبی عمارات، مذہبی عبادت گاہیں، آثار قدیمہ)
تحریر ارسال کرنے کی تاریخ : یکم اپریل تا 28/اپریل
پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام : ایک ہزار روپے فی کس
چوتھا و پانچواں انعام (ترغیبی) : کتاب


برائے ماہ مئی 2023ء

موضوع: شخصیات (معروف و غیرمعروف علمی، ادبی، مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات)
تحریر ارسال کرنے کی تاریخ : یکم مئی تا 28/مئی
پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام : ایک ہزار روپے فی کس
چوتھا و پانچواں انعام (ترغیبی) : کتاب


انعام کی رقم صرف ہندوستانی کرنسی میں اور صرف ہندوستانی یو-پی-آئی نمبر یا بنک اکاؤنٹ پر ادا کی جائے گی۔ ماہ اپریل/مئی/جون کی پہلی تاریخ کو تعمیرنیوز پر آن لائن پریس نوٹ کے ذریعے منتخب انعامی مضامین کا اعلان کرنے کے ساتھ اسی دن انعام کی رقم بھی ارسال کر دی جائے گی۔

شرائط و ضوابط:
Email: taemeernews@gmail.com
  1. مقابلے میں وصول ہونے والی تمام تحریروں کی آن لائن اشاعت تعمیرنیوز پر عمل میں آئے گی (بشرطیکہ تحریر میں معیاری زبان و بیان کا خیال رکھا گیا ہو)۔
  2. رہائشی علاقے سے مراد یہ لی جائے کہ قلمکار اس علاقے میں مقیم رہا ہو چاہے مختصر وقفہ کے لیے سہی۔
  3. قلمکار کی عمر 15 سے 40 سال کے درمیان ہو۔*
    * (ایک آدھ ماہ کم/زیادہ کی گنجائش بھی ممکن ہے۔ اور عمر کے ثبوت کے لیے سوشل میڈیا پروفائل یا کسی بھی معتبر علمی/ادبی/سماجی شخصیت کی گواہی کافی ہوگی)۔
  4. مضمون یونیکوڈ تحریر کے علاوہ ان-پیج فائل کی شکل میں بھی قبول کیا جائے گا۔ چاہے براہ راست ای-میل میں مضمون کا متن لگا دیا جائے یا ٹکسٹ فائل یا ایم۔ایس۔ورڈ فائل کے ذریعے ای-میل بھیجا جائے۔
  5. موضوع کسی بھی ماہ کا ہو، یہ ضروری نہیں ہے کہ تہذیب و ثقافت کے کسی خاص حصے یا کسی مخصوص شخصیت یا عمارت پر ہی مضمون قلمبند کیا جائے۔ اپنے علاقے کی تہذیب، تمدن، تاریخ و ثقافت کے متعدد گوشوں، یا متعدد شخصیات و عمارات کا مختصر تعارف ایک ہی مضمون کے سہارے قلمبند کیا جا سکتا ہے۔
  6. بطور حوالہ مضمون کا زیادہ سے زیادہ دس فیصد حصہ کسی کتاب/رسالہ سے اخذ کیا جا سکتا ہے (صرف اس شرط کے ساتھ کہ مضمون کا کوئی ایک پیراگراف بھی انٹرنیٹ سے کاپی/پیسٹ نہ کیا گیا ہو)۔ قلمکار اپنا کوئی پرانا مضمون بھی اشاعت کے لیے بھیج سکتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مضمون کہیں بھی آن لائن شائع نہ ہوا ہو۔
  7. کم از کم دو صفحات (اے-فور سائز) اور زیادہ سے زیادہ 15 صفحات کی قید رہے گی۔
  8. مضمون کے اشاعتی حقوق تو خود مضمون نگار کے نام محفوظ رہیں گے مگر مضمون نگار کے لیے پابندی ہوگی کہ وہ تعمیرنیوز کو اپنا مضمون ای-میل کرنے کی تاریخ کے بعد سے دس (10) دن تک کسی بھی پرنٹ یا آن لائن اخبار/جریدے کو اپنا مضمون ارسال نہ کرے۔
  9. مہینے کی پہلی تاریخ پر انعام یافتگان کو انعام کی رقم جی-پے یا فون-پے یا آن لائن بنک ٹرانسفر کے ذریعے ارسال کر دی جائے گی۔ (ازراہ کرم اپنے مضمون کے ساتھ یو-پی-آئی نمبر یا بنک تفصیل ضرور بھیجیں)۔

سہ ماہی موضوعاتی مقابلوں کے نتائج
نمبر شمارمہینہ
1ماہ مارچ موضوع: تہذیب و ثقافت
2ماہ اپریل موضوع: عمارتیں
3ماہ مئی موضوع: شخصیات

Urdu Thematic contest, Year-2023, 3 prizes of Rs.1000 each for 3-months. Organized by Taemeernews.com

1 تبصرہ: