سر سید اور ہندوستانی مسلمان - از نور الحسن نقوی - تعارف کتاب
سر سید احمد خاں (پیدائش: 17/اکتوبر/1817 ، وفات: 27/مارچ/1898) کے 205 ویں یومِ پیدائش پر ان کے افکار، خدمات، اصلاح اور اسلوب نگارش پر ایک مفید کتاب کا تعارف پیش ہے۔
ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور تعلیمی تحریک کی تاریخ میں سر سید کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے اور ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ تو ان کے ذکر کے بغیر مکمل ہو ہی نہیں سکتی۔ سر سید ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔ ہندوستانیوں اور خاص طور پر ہندوستانی مسلمانوں کی زندگی کے ہر شعبے کی خامیوں اور خوبیوں کا انہوں نے گہری نظر سے مطالعہ کیا، ان کی ضرورتوں پر غور کیا اور مصلحانہ کوششوں سے ان کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔ ان کی یہ رہنمایانہ کوششیں کسی ایک میدان تک محدود نہ رہیں بلکہ انہوں نے مذہب، ادب، سیاست، تعلیم، معاشرت۔۔۔ ہندوستانی مسلمانوں کے جملہ مسائل پر توجہ کی۔
اس کتاب کا تعارف، اشاعتی کوائف، فہرستِ مضامین اور دیگر معلومات علمی، ادبی اور تحقیقی استفادے کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی دیکھیے ۔۔۔:
سفرنامہ مسافرانِ لندن - سرسید کا سفرنامہ
سر سید کی بصیرت - از اسرار عالم
سر سید ہال ریویو - اولڈ بوائز نمبر
***
نام کتاب: سر سید اور ہندوستانی مسلمان
مصنف: نور الحسن نقوی
مطبوعہ: ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ (سن اشاعت: 1979ء)
تعداد صفحات: 233
| فہرست | ||
|---|---|---|
| نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
| الف | حرفِ آغاز (نور الحسن نقوی) | 7 |
| ب | مقدمہ (پروفیسر خلیق احمد نظامی) | 10 |
| 1 | سرسید اور ہندوستانی مسلمان | 25 |
| 2 | سیاسی نظریات | 39 |
| 3 | مذہبی افکار و عقائد | 75 |
| 4 | تصور تعلیم | 107 |
| 5 | اصلاحِ معاشرت | 133 |
| 6 | نظریۂ شعر و ادب | 165 |
| 7 | ادبی خدمات | 179 |
| 8 | اسلوبِ نگارش | 195 |
| 9 | سرسید کی تصانیف | 213 |
| 10 | مطالعۂ سرسید | 227 |

گفتگو میں شامل ہوں