غدار محل اور میر جعفر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-11-30

غدار محل اور میر جعفر

ghaddaar-mahal

"میر جعفر" غالباً دنیا کا واحد ایسا شخص جس کی غداری کی سزا تین سو سال بعد بھی اس کے گھر کو شدید نفرت کی صورت مسلسل مل رہی ہیے۔
یہ محل جس کے کھنڈرات کی تصویر منسلک ہے، آج سے تین سو سال پہلے انتہائی خوبصورت اور بہت بڑا محل ہوا کرتا تھا۔ لیکن جیسے ہی اس محل کا مالک فوت ہوا ، اس کے بعد کسی نے اس محل میں آباد ہونے کی کوشش نہ کی۔
لوگوں کو اس محل سے شدید نفرت تھی اور یہ نفرت ایسی تھی کہ تین سو سال گزرنے کے بعد بھی اس نفرت میں کمی نہیں آ رہی بلکہ اس سے نفرت کا اظہار لوگ پہلے سے بھی زیادہ شدت سے کرنے لگے ہیں۔ مثال کے طور پر جب کوئی شخص اس محل کے قریب سے گزرتا ہے تو آج بھی اس کے اوپر تھوک کر گزرتا ہے۔حتیٰ کہ کچھ لوگ نفرت میں اس قدر انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ اس کی دیواروں پر باقاعدہ جوتے مارے جاتے ہیں۔


انسانوں کی تاریخ میں یہ پہلی عمارت ہے جس سے نفرت کی جاتی ہے اور یہ بھی ایک تاریخی ریکارڈ ہے کہ کسی عمارت کو اس سے پہلے اتنا نفرت انگیز نام نہیں دیا گیا۔ اس عمارت کو ملک کی حکومت نے سرکاری طور پر اسے "غدار محل" کا نام دے رکھا ہے۔
یہ بات تو شاید کسی کے لئے اتنی بڑی نہ ہو کہ کسی ملک میں کوئی حکومت کسی تعصب کی وجہ سے یا کسی نفرت کی وجہ سے ایسا نام دے سکتی ہے۔ لیکن سب کے لیے شاید حیرت کی بات ہوگی کہ سب سے بڑے عالمی ادارے یونیسکو نے بھی اسے " غدار محل " کا ہی نام دے رکھا ہے۔


اس عمارت کو نہ تو استعمال کیا جا سکتا ہے نہ ہی اسے توڑا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا نام تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ شخص کس قدر بدبخت تھا کہ جس کی نفرت تاریخ کا حصہ بن کر رہ گئی ہے۔
اس دنیا میں آج تک کروڑوں اربوں انسان گزر چکے ہیں جن سے ان کے جرائم اور گناہوں کی وجہ سے شدید نفرت کی جاتی ہے لیکن کسی کو بھی تاریخ نے اتنی نفرت سے یاد نہیں کیا کہ اس کے گھر کے نام کو بھی نفرت کے نام میں تبدیل کر دیا گیا کہ اس شخص نے غداری کی تھی۔ تاریخ نے جس طرح اسے یاد رکھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ غداری ایک ایسا گناہ اور جرم ہے جسے دنیا کبھی بھی معاف نہیں کرتی۔


انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس غدار شخص نے جن لوگوں کے لئے اپنی قوم اور ملک سے غداری کی انہی لوگوں نے اسے تاریخ کا سب سے بڑا غدار قرار دیا اور اس کے محل کو غدار کے محل کا نام دیا وہ شخص "میر جعفر" تھا اور اس کا یہ محل ہندوستان کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں واقع مرشد آباد کے مقام پر ہے۔
غدار غداری کر جاتے ہیں لیکن تاریخ انہیں معاف نہیں کرتی ان کو عبرت کا نشان بنا دیا جاتا ہے۔

***
سیدہ ایمن عبدالستار (لاتور، مہاراشٹر)
bthaseenf85[@]gmail.com
Ghaddar Mahal and Mir Jafar. - Essay: Syeda Aiman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں