خالی ہاتھ - افسانے از اے خیام - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-03-01

خالی ہاتھ - افسانے از اے خیام - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

khali-haath-a-khayyam

اے۔ خیام (اصل نام: محمد ابوالخیام) (پیدائش: 5/جون 1943، گیا، بہار - وفات: یکم/مارچ 2022، کراچی)
جدید دور کے ایک ایسے اہم افسانہ نگار رہے ہیں جن کے افسانوں میں ندرت اور انفرادیت رہی ہے اور دورِ جدید کے علامت نگار ہونے کے باوجود ان کے افسانوں کا ابلاغ آسان رہا ہے۔ وہ کم سے کم علامات کا سہارا لے کر اپنی سوچ، اپنی کیفیت، اپنی الجھن یا اپنے مسئلے کو قاری تک پہنچا دیتے ہیں۔ ان کے افسانوں کی تھیم میں جدت بھی ہے اور ندرت بھی۔ ان کے افسانے حجم کے اعتبار سے چاہے جتنے مختصر ہوں مگر تھیم کا کینوس بڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے افسانوں میں خیالوں اور زندگی کے مسائل کو زبان نہیں دی بلکہ ان سے پیدا ہونے والے جذبات (Feelings & Emotions) کو زبان دی ہے۔
ان کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت کے بطور ان کے افسانوں کا نمائندہ مجموعہ "خالی ہاتھ" باذوق قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

جواں سال ادیب اقبال خورشید نے اے۔خیام سے لیے گئے انٹرویو میں لکھا ہے ۔۔۔

ان کا پورا نام تھا محمد ابوالخیام۔ 5 جون 1943 کو ارکی، گیا، بہار میں پیدا ہوئے۔ دو بہن، تین بھائیوں میں سب سے چھوٹے۔ والد، محمد اکرام سول کورٹ سے بہ طور "سررشتہ دار" وابستہ تھے۔ کچھ زمینیں بھی تھیں۔ والد کا تبادلہ ہوتا رہا، بچپن مختلف شہروں میں گزرا۔ اسی زمانے میں علی حیدر ملک سے دوستی ہوئی، جو مستقبل میں بہ طور نقاد اور فکشن نگار شناخت بنانے والے تھے۔ طالب علم کوئی خاص نہیں تھے۔ 57ء میں پٹنہ سے میٹرک کیا۔ والد چاہتے تھے کہ وہ سائنس پڑھیں، مگر اُن کا رجحان ادب کی جانب تھا، جس کا بڑا سبب دادا بنے، جو شاعر تھے، اور صمد گیاوی کے نام معروف تھے۔
میٹرک کے بعد ڈیڑھ برس خیام ورلڈ بینک کے ایک پراجیکٹ سے منسلک رہے۔ وہ عرصہ ڈسٹرکٹ مونگیر میں گزرا۔ 64ء میں کراچی کا رخ کیا۔ بڑے بھائی یہیں تھے۔ ابتدا میں بے روزگاری کا سامنا رہا۔ جامعہ کراچی سے 67ء میں گریجویشن کیا۔ ملازمتوں کے سلسلے کا آغاز ایک نجی ادارے سے ہوا۔ پھر پی آئی اے سے بہ طور ٹریفک اسسٹنٹ منسلک ہو گئے۔ اسسٹنٹ اسٹیشن مینیجر کی حیثیت سے وہ 2003 میں ریٹائر ہوئے۔ اِس عرصے میں انہیں پوری دنیا دیکھنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
اے خیام کا ادبی سفر اور ناول - سراب منزل - از: ابن عظیم فاطمی (کراچی)
معروف افسانہ نگار، نقاد اور پبلشر اے۔خیام کی سرگذشت: اقبال خورشید (بشکریہ ایکسپریس ڈاٹ کام)

***
نام کتاب: خالی ہاتھ (افسانے)
مصنف: اے۔ خیام
ناشر: میڈیا گرافکس، نارتھ کراچی (سن اشاعت: 2005ء)
تعداد صفحات: 176
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Khali Hath by A Khayyam.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست افسانے
نمبر شمارتخلیقصفحہ نمبر
الفمیرا ادبی نظریہ9
1خالی ہاتھ15
2صدی کی آخری کہانی27
3نجات دہندہ41
4بےزمین53
5چہاردرویش67
6نامراد75
7اچھے پیر کا مزار85
8تجدید93
9ہرفن مولا103
10انکشاف113
11وارث لاوارث125
12ایک بہت لمبی رات133
13وائلڈ لائف145
14انٹرنیشنل پارک157
15گِنی پِگ167


Khali Hath (Urdu short stories), by: A. Khayyam, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں