یعنی مسلمان : مدارس اور اردو کا اسلامی تشخص - اثبات کا خصوصی شمارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2025-07-19

یعنی مسلمان : مدارس اور اردو کا اسلامی تشخص - اثبات کا خصوصی شمارہ

Esbaat's special issue : Madrasas and the Islamic identity of Urdu
کتابی سلسلہ "اثبات" کے درج ذیل ضخیم خصوصی شمارے

شائع ہو کر ہند و پاک کے علمی و ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔
اب "اثبات" کا متعاقب خاص شمارہ (شمارہ نمبر:45) درج ذیل عنوان کے تحت اسی ہفتے شائع ہو رہا ہے:

یعنی مسلمان! مدارس اور اردو کا اسلامی تشخص
اثبات کے مدیر اشعر نجمی اس خصوصی شمارہ "مدارس اور اردو کا اسلامی تشخص" کے تعارف میں لکھتے ہیں ۔۔۔
حسب وعدہ 'اثبات' کے شمارہ:45 "یعنی مسلمان: مدارس اور اردو کا اسلامی تشخص" کی فہرست حاضر خدمت ہے۔
اس بار میں نے دوسرے شماروں کے مقابلے میں کفایت شعاری سے کام لیا ہے، اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ وہ زمانہ گیا جب لوگوں کے پاس پڑھنے کی فرصت ہوا کرتی تھی اور وہ کئی کئی جلدیں پڑھ لیا کرتے تھے، اب تو لوگ فیس بک کی طویل پوسٹ تک پڑھنے سے کتراتے ہیں اور گزر جاتے ہیں۔ سو، ہمیں اب یہ خیالِ خام ترک کردینا چاہیے کہ کسی سنجیدہ اور اہم موضوع پر لوگ جلدوں میں پڑھیں گے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ایک سے زائد جلدیں یا ضخیم شمارے نکالنے کا میرا تجربہ یہ رہا ہے کہ لاگت بہت آتی ہے اور اسی سبب اس کی قیمت بڑھ جاتی ہے ،پھر ڈسکاؤنٹ کا بھی تقاضہ ہوتا ہے۔ ظاہر ہےلوگوں کی دلچسپی کتابوں کے علاوہ کئی دوسری چیزوں میں نسبتاً زیادہ ہے۔فی زمانہ جتنے لوگ کتابیں خرید کر پڑھ لیتے ہیں، وہ بھی غنیمت ہے۔ لہٰذا ، میں نے قصداً اس شمارے کی ایڈیٹنگ سخت کی ہے، اور اپنی 'چھلنی' تھوڑی زیادہ باریک کردی ہے، ورنہ میں اس شمارے کی بھی تین جلدیں بآسانی نکال سکتا تھا۔

آخری بات یہ کہ 'مدارس' میرے نزدیک مسلمانوں کی ایک قدیم درسگاہ ہے جس کی ایک شاندار تاریخ رہی ہے، لیکن بہرحال اس پر 'تقدس' کا لیبل لگا کر اس پر بات کرنا 'حرام' نہیں ہے، البتہ میں 'تعلیم' کو مقدس ضرور تعبیر کرتا ہوں ، پھر خواہ وہ مشرق کی ہو یا مغرب کی۔ تعلیم ایک ایسی اہم معاشرتی سرگرمی ہے جو سماج کے ارتقا کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی ہے۔چنانچہ اس پر نظر ثانی کرتے رہنا چاہیے اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم اس پر گفتگو کریں گے۔ گفتگو کرتے وقت یہ دھیان ضرور رکھنا چاہیے کہ ہم دونوں فریقوں کے دلائل سنیں، سمجھیں، اور پھر کسی نتیجے پر پہنچیں جس میں عقیدے ، تعصبات اور تحفظات کا دخل نہ ہو۔
اس شمارے میں مدارس اسلامیہ کے تعلق سے میری یہی کوشش ہے کہ اس موضوع کا غیر جانب دارانہ تجزیہ پیش کیا جائے جو مصدقہ حوالوں، سروے رپورٹوں اور قدیم و جدید ماخذوں پر مبنی ہو، سو میں نے مبالغہ، تاویلات، خلط مبحث اور دعوؤں کے لیے جگہ تنگ کردی ہے۔ جہاں تک 'اردو کے اسلامی تشخص' کی بات ہے، اس پر بھی گفتگو ضروری ہوگئی تھی چونکہ اب وہ وقت آگیا ہے جب ہم اسے ہندوستان کی مشترکہ 'گنگا جمنی تہذیب' کہہ کر اور چند غیر مسلم شاعروں اور ادیبوں کے نام گنوا کر حسب موقع اِ دھر سے اُدھر شفٹ نہ کرتے رہیں، اس مسلسل منتقلی سے اب اردو اور محبان اردو دونوں بیزار آچکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس 'گنگا جمنی تہذیب' کی پروردہ زبان پر یقین رکھنے والوں کا یہ دعویٰ بھی میرے پیش نظر تھا کہ:
"ہندوستان میں اردو صرف مدارس کی وجہ سے زندہ ہے۔"
سرکاری مراعات حاصل کرنے کے لیے حسب سہولت اپنا مؤقف بار بار بدلنے والوں کی وجہ سے ایک قسم کا کنفیوژن پیدا ہوگیا ہے، اس کی بھی پڑتال ضروری تھی۔


میں نے اپنا کام پوری دیانت داری سے کیا ہے جیسا کہ گذشتہ خاص نمبروں میں کرتا رہا ہوں اور آپ اس بات کو تسلیم بھی کرتے ہیں۔ میرے خیال میں زیر نظر شمارے کو ہر تعلیم یافتہ مسلمانوں کے ساتھ ان لوگوں کو بھی پڑھنا چاہیے جو قوم کے لیے ایک دردمند دل رکھتے ہیں، بلکہ میرے خیال میں ہونا تو یہ چاہیے کہ کچھ صاحب حیثیت افراد اس کی ایک سے زائد کاپیاں خرید کر اپنے علاقے کے مدارس میں عطیہ کردیں ، یوں بھی ہم مدارس کی کفالت کرنا کار ثواب سمجھتے ہی ہیں، ہمارا یہ خاص عطیہ مدارس کا صرف دو وقت پیٹ نہیں بھرے گا بلکہ غور و فکر کے بعد انھیں اپنی صفوں کو درست کرنے کی تحریک دے گا تاکہ وہ مستقبل میں سازشی طاقتوں سے محفوظ رہیں۔


صفحات: 616 (پیپربیک)
قیمت: 945 روپے (ہندوستانی کرنسی)
(پری آرڈر آفر): 675 روپے
آرڈر کیجیے (جی-پے اور واٹس ایپ کے ذریعے)

+91-9372247833
+91-7000815183

اثبات کا خصوصی شمارہ - یعنی مسلمان : مدارس اور اردو کا اسلامی تشخص - فہرست مضامین بشکل پی۔ڈی۔ایف فائل ڈاؤن لوڈ کیجیے۔


اثبات (شمارہ:45) :: یعنی مسلمان : مدارس اور اردو کا اسلامی تشخص - (فہرست مضامین)
نمبر شمارعنوانمصنف
اداریہ
1'گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے تیرا'اشعرنجمی
حصہ اول: ہندوستانی مدارس
تصورات
2تعلیم اور مذہببرٹرینڈ رسل
3کیا نیکی پڑھائی جا سکتی ہے؟ارشد محمود
4مدرسہ اور ریاستمبارک علی
اساسیات
5ہندوستانی مسلمانوں کے مذہبی مدارسمشیر الحق
6جنوبی ایشیا میں مسلم مدارسیوگندر سکند
7مدرسے اور مسلم تشخص کی تشکیلارجمند آرا
تحفظات
8تعلیم قدیم و جدیدمولانا شبلی نعمانی
9اسلامی نظام تعلیممولانا ابوالاعلیٰ مودودی
10مدارس کے طلبہ میں افسردگی اور بے کیفیمولانا سید ابوالحسن علی ندوی
تنقیحات
11دینی تعلیم کے ٹٹ پونجیےمدرسےسرسید احمد خاں
12آپ وقت سے نہیں لڑ سکتے!مولانا ابوالکلام آزاد
13کیا دینیات کے حصول کا مقصد دو رکعت کا امام بننا ہے؟عابد رضا بیدار
14دینی مدارس کا نظام: بنیادی مخمصہمولانا محمد عمار خان ناصر
15مسلم تعلیم کی دو عملیسید مقبول احمد
16روایتی مدارس کی اصلاح کی ضرورت کیوں؟نثار احمد فاروقی
17دینی مدارس کے فارغین اور یونیورسٹی کا نظامصدف فاطمہ
18مدارس اور یونیورسٹی کے جھگڑےمالک اشتر
19ایک مبتدی طالبابراہیم موسیٰ
20مدارس اسلامیہ: مودی کو کیا کرنا چاہیے؟محمد سجاد
21مدارس کے لاکھوں طلبہ بے روزگار کیوں؟محمد زکریا خان
تحقیقات
22ہندوستان میں اصلاح مدارس کے مواد ...ارشد عالم(Oxford)
23اسلامی مدارس: جدید مسائلنذیر احمد(EOIH)
24ندوۃ العلما : مذہبی معیشت میں سماجی فعالیتکرسٹوفر بی۔ ٹیلر(Berkley)
25ہندوستانی مسلمان اور ملازمت کی صورت حالقمر الحسن (ICSSR)
26اکیسویں صدی کے ہندوستان میں مدرسہ کا مقاماعجاز وانی/رشید قدوائی (ORF)
درسیات
27درس نظامی اور شاہ ولی اللہمحمد نعیم صدیقی ندوی
28نصاب تعلیم اور دینیاتارشد محمود
29مدارس کے نصاب تعلیمتوقیر راہی
30نصاب کی تبدیلی اور برکت کا زوالمحمد علی
حصہ دوم: اردو کا اسلامی تشخص
انسلاکات
31اردو ہندوستان میں مسلمانوں سے وابستہ کیسے ہوئی؟طارق رحمٰن
32ہندوستان میں اردو: چند معروضاتچودھری محمد نعیم
33اردو زبان کا طبقاتی کردارمبارک علی
34اردو کی ادبی تاریخ کے کچھ موضوعاتگیان چند جین
35اردو کس کی زبان ہے؟گیان چند جین
36اسلامی تہذیب، جدید تہذیب اور ادبسلیم احمد
سیاسیات
37مقدمہ: ہندوستان میں اردو سیاست کی تفہیم نوسلمان خورشید
38اردو اب صرف مسلمانوں کی زبان ہےشمس الرحمٰن فاروقی
39حقوق اور قوم کے درمیان اردوپرتاپ بھانو مہتا
40ہمیں بچہ زندہ چاہیے یا آدھا؟راجندر یادو
41ہندوستان میں اردو کا مخدوش مستقبل اور اسلاماطہر فاروقی
42اردو، 'بابایان اردو' اور برصغیر کا مسلم معاشرہاجمل کمال
ادبیات[فکشن]
43جنت کی بشارتسجاد ظہیر
44حافظ حسین دینسعادت حسن منٹو
45بیناحمد ندیم قاسمی
46قید مقام سے گزر (غیر مطبوعہ ناول کا دوسرا باب)سید محمد اشرف
47نجاتسید محمد اشرف
48زرد ہتھیلیجیم عباسی
49مفتیجیم عباسی
50میں نے بہت کچھ ٹوٹتے دیکھا ہے (ناول کا ایک باب)اشعرنجمی
51پہلے میرا باپمحمد عباس

Esbaat's special issue : Madrasas and the Islamic identity of Urdu.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں