افغانستان مذہب اور جنگ کی انڈسٹری - اثبات کا خصوصی شمارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-08-31

افغانستان مذہب اور جنگ کی انڈسٹری - اثبات کا خصوصی شمارہ

کتابی سلسلہ "اثبات" کے تین ضخیم خصوصی شمارے

شائع ہو کر ہند و پاک کے علمی و ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔
اب "اثبات" کا شمارہ نمبر:32 درج ذیل خصوصی گوشے کے ساتھ شائع ہو رہا ہے:
خصوصی مطالعہ : افغانستان - مذہب اور جنگ کی انڈسٹری


کچھ برسوں پہلے ایک مباحثے کے دوران معروف افغان مصنف عتیق رحیمی نے گزشتہ تین دہائیوں کی افغانی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر 'انتشار اور افراتفری' سے تعبیر کیا تھا۔ اگرچہ اس رائے کو رکھنے والے عتیق رحیمی تنہا نہیں ہیں لیکن بطور افغانی ان کا یہ تبصرہ زیادہ لائق اعتبار ہے۔ اس کے برخلاف افغانستان کے بارے میں جو کچھ کہا اور لکھا جاتا رہا ہے، اس کا بیشتر حصہ بیرونی نقطۂ نظر کی حیثیت سے 'داغدار' ہے۔
افغانستان کے پالیسی ساز دو دہائیوں کی مداخلت کے باوجود اس ملک کو سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ کسی کو اس کی پرواہ نہیں کہ افغانی کیا سوچ رہے ہیں، وہ کیا لکھ رہے ہیں؟ افغان ادب پر بات کرتے ہوئے لامحالہ سیاست کا حوالہ نکل آنا ناگزیر ہے اور یہ کوئی بڑی بات بھی نہیں ہے، چونکہ اکثر ملک کے عروج و زوال ،ارتقاء و انتشار کا بیشتر حصہ ادب کے ذریعہ ہی منتقل ہوتا ہے۔ معاصر افغان ادب کی امتیازی خصوصیت کو بھی اسی تناطرمیں نشان زد کیا جا سکتا ہے۔ یعنی 'اعلی درجے کی ذمہ داری اور فوری ردعمل'۔
ہم نے زیر نظر شمارے میں افغانستان اور معاصر افغانی افسانوں پر ایک خاص گوشہ محفوظ رکھا ہے ،جس سے جاری تنازعہ کی تفہیم میں مدد ملتی ہے۔


اثبات کے مدیر اشعر نجمی اس شمارہ:32 (خصوصی مطالعۂ افغانستان) کے تعارف میں لکھتے ہیں ۔۔۔

۔۔۔ اس شمارے کے مشمولات پر پہلے دو تین باتیں ہو جائیں۔۔۔
یہ شمارہ میرے نزدیک اس لیے خاص ہے کہ اس میں عصری چہل پہل نسبتاً زیادہ ہے۔ افغانستان کے حالیہ تنازعہ پر ایک گوشہ مخصوص کیا گیا ہے جس میں 9 افغانی افسانوں کے تراجم کے علاوہ کچھ مضامین اور ملالہ یوسف زئی کی حالیہ تحریر کا ترجمہ بھی شریک اشاعت ہے۔ ان افسانوں میں سے کچھ پشتو اور دری زبان سے بھی براہ راست ترجمے کیے گئے ہیں۔


یہ شمارہ اس لیے بھی خاص ہے کہ اس میں 'نو بہ نو' کے ذیلی عنوان کے تحت 13 ایسے شعرا کی غزلیں اور نظمیں شامل کی گئی ہیں جن کی عمر تیس سال سے کم ہے۔ لیکن یہ باب ان کی "حوصلہ افزائی" کی خاطر مخصوص نہیں کیا گیا ہے بلکہ ان کے تخلیقی وفور کے پیش نظر ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس انتخاب کو میری درخواست پر رضوان الدین فاروقی صاحب نے ترتیب دیا ہے۔ چنانچہ ہماری متعاقب نسل کے تعلق سے ہائے توبہ مچانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ مجھے یقین ہے یہ نسل ہماری نسل سے زیادہ توانا ثابت ہوگی چونکہ اس نے 'کلیشے' سے اپنا دامن چھڑا لیا ہے، پھر خواہ وہ نظم ہو یا غزل۔


یہ شمارہ اس لیے بھی خاص ہے چونکہ اس میں ہمارے عہد کے اہم نقاد ناصر عباس نیر کے مختصر مضامین کا ایک انتخاب شامل اشاعت کیا گیا ہے۔ یہ مضامین ہندوستانی قارئین اور ادیبوں کے لیے کافی اہم ہیں تا کہ وہ دیکھ سکیں کہ نئی تخلیقات کے ساتھ ساتھ تنقید کی زبان اور اس کے پیمانے کیسے بدلتے ہیں اور کس طرح افہام و تفہیم کے نئے دروازے کھلتے ہیں۔


یہ شمارہ اس لیے بھی خاص ہے چونکہ اس میں شامل فکشن ، غزلیں، نظمیں اور مضامین صرف رسالے کا پیٹ بھرنے کی غرض سے شریک اشاعت نہیں کیے گئے جو عموماً ہمارے ہاں ایک چلن بن چکا ہے بلکہ ہر چیز کو شامل انتخاب کرنے کا ایک جواز بھی ہے جو ہر باب کے آغاز میں میرے ایڈیٹوریل نوٹ سے آپ پر واضح ہو جائے گا۔


اور یہ شمارہ اس لیے بھی خاص ہے کہ ہمارے ادبی رسائل عموماً صرف زبان و ادب کے لیے مخصوص ہوتے ہیں جب کہ ادب وہ سمندر ہے جہاں فنون لطیفہ، فلسفہ، نفسیات اور دیگر معاشرتی علوم کی بے شمار ندیاں بھی اس کی آغوش میں سماتی ہیں۔ میرے خیال میں 'ذہن جدید' (مدیر: زبیر رضوی مرحوم) اس نوعیت کا آخری رسالہ تھا جس کے ہر شمارے میں ادب کے علاوہ دیگر چیزیں بھی شامل ہوتی تھیں، اگرچہ وہ معلوماتی نوعیت کی ہوتی تھیں۔ زیر نظر شمارے میں ہم نے دیگر فنون و علوم پر رسمی یا معلوماتی مضامین پر تجزیاتی مضامین کو اولیت دی ہے۔


اس شمارے کی دیگر تفصیلات کچھ یوں ہیں:

اثبات: شمارہ 32
صفحات: 496 (پیپر بیک)
قیمت: 600 روپے
رعایتی قیمت: 500 روپے (ڈاک خرچ مفت)
رابطہ وہاٹس ایپ نمبر: 8169002417


رقم درج ذیل کیو آر کوڈ کے ذریعے ارسال کیجیے:

esbaat-qr-code

اثبات :: 32 - (فہرست مضامین)
نمبر شمارعنوانمصنف
اداریہ
1نادیدہ قاری کے نام ایک خطاشعرنجمی
فکر و نظر
2کووڈ 19کا حاصل جام جہاں نماعتیق اللہ
3شمیم حنفی - ایک غیر رسمی تعزیتی تحریرخالد جاوید
4نسیب اور غزل میں وقت اور حقیقترینیٹ جیکوبی
5جدید افسانے میں کہانی کی بحثعلی تنہا
6زوال حلقہ یاراںصلاح الدین صفدر
ممتا کالیا کی نظمیں
7پاپا کو خراج تحسینترجمہ: اشعر نجمی
8نری خوش قسمتیترجمہ: اشعر نجمی
9مجبوریاںترجمہ: اشعر نجمی
10نقطہ نظرترجمہ: اشعر نجمی
11چھوکریترجمہ: اشعر نجمی
ایک شخص باتیں ہزار - ناصر عباس نیر
12کہانی، تصور حقیقت اور علامتی افسانہناصر عباس نیر
13نذیر احمد کا ناول ’ایامیٰ‘ اور نو آبادیاتی جدیدیتناصر عباس نیر
14جدید شاعری، نظام مراتب ، خبریہ و انشائیہ بیانناصر عباس نیر
15شاعری کا عالمی دن: چند سوالاتناصر عباس نیر
16جدید نظم، خاموشی، ہم وقتیت اور معروضی تلازمہناصر عباس نیر
17منٹو، حاشیائی کردار اور غالبناصر عباس نیر
18ادب، صارفیت اور نیا دایاں بازوناصر عباس نیر
19استعارہ، حقیقت سازی اور معنی کی گردشناصر عباس نیر
20ادب، معنی اور معنویتناصر عباس نیر
غزلیں
21غزلمحسن اسرار
22چارغزلیںکاشف حسین غائر
23چار غزلیںشفق سوپوری
24چار غزلیںعمیر نجمی
25چار غزلیںمعید رشیدی
26چار غزلیںزہرا قرار
27دو غزلیںشاہنواز انصاری
28چار غزلیںسجاد بلوچ
29دو غزلیںدلاور علی آزر
30دو غزلیںجواد شیخ
31دو غزلیںحارث حسان
نظمیں
32گالیمصطفیٰ ارباب
33مجھے نہیں معلوممصطفیٰ ارباب
34پونے دو ارب گلیڈ ایٹرزعلی اکبر ناطق
35خون آلود پنڈال اور تاریک آسمانحسین عابد
36ارتقا کا سفرقمر جہاں
37کبھی کبھی میں یہ سوچتی ہوںقمر جہاں
38ممبئی کے نامقمر جہاں
39البمقمر جہاں
40نظم دم توڑ دیتی ہےقمر جہاں
41آپ بیتی میں آخر تک زندہ رہنا پڑتا ہےایچ۔بی۔ بلوچ
42خدا کا حصہایچ ۔بی ۔ بلوچ
43دودھ والے وقت کے پابند بہت ہوتے ہیںساحر شفیق
44پیشہ ورساحر شفیق
45شام دروازہ بند کر دیتی ہےسرمد بٹ
46حرفسرمد بٹ
47خواہش کی ٹافیسرمد بٹ
48Mob the Omnipotentسرمد بٹ
49ایک معمولی سا منظرسوئپنل تیواری
50Boredom Eatingسوئپنل تیواری
افسانے
51پرچی اور داستانمبین مرزا
52بارشوں کی آوازفردوس حیدر
53آئینہہاروکی مورا کامی
54آمد فصل لالہ کاریابرار مجیب
55آپ مجھے تم کہیےخورشید اکرم
56رات کا آدھا ورقدائم محمد انصاری
خصوصی مطالعہ - افغانستان : مذہب اور جنگ کی انڈسٹری
57وہ اور بھی ظالم ہوچکے ہیں - خالدحسینیرویندر جوگلیکر
58مسئلہ افغانستان - مساجد پر تالوں سے برقع پہننے کی پابندی تکامتیاز احمد
59افغانستان - مذہب اور جنگ کی انڈسٹریحماد حسن
60عورتیں، بچے اور طالبانی کلچراحمد رشید
61طالبان کی وہ ایک گولی (یادیں)ملالہ یوسف زئی /فضل ربی راہی
62خاک بت(افسانہ)زلمے بابا کوہی/نسیم بلوچ
63دشت لیلیٰ (افسانہ)محمد حسین محمدی /خان حسنین عاقب
64وہ آدمی جو پہاڑوں پرچلا گیا (افسانہ)پیر محمد کاروان/خان حسنین عاقب
65آمد (افسانہ)آصف سلطان زادہ/دائم محمد انصاری
66نفرت(افسانہ)پروین فیض زادہ ملال /صائمہ ارم
67ارژنگ (افسانہ)خان محمد ژند /مظہر حسین
68شہر ہائے زغالی(افسانہ)ثروت نجیب
69قبر کی آغوش میں (افسانہ)محمود مرہون/سید منظوم عاقب
70ادھورا کھیل (افسانہ)عبدالقیوم کریم
سنیما / برقی ذرائع ابلاغ
71دلیپ کمار - ہندی سنیما کے عہد زریں کا آخری سلسلہسدھارتیہ بھاٹیہ
72لائف آف پائی - نفسیات اور تصوف کا سرمئی علاقہفرحت اللہ
73ڈیجیٹل فاشزمڈرک ہیلبنگ
نو بہ نو - انتخاب: رضوان الدین فاروقی
74Why I Became a Muslim (نظم)نسیم خان
75Scare Crow (نظم)نسیم خان
76پیاز کے آنسو (نظم)نسیم خان
77ہتھیار ڈال دو (نظم)نسیم خان
78پہلا چیپٹرعاصم بدر
79پابلو نرودا کے نام (نظم)عاصم بدر
80چار غزلیںدانش نقوی
81چارغزلیںاظہر نواز
82دو غزلیںعباس قمر
83دو غزلیںچراغ شرما
84چار غزلیںعادل گوہر
85دو غزلیںصبا تابش
86دو غزلیںسفیر صدیقی
87دو غزلیںرافعہ زینب
88دو غزلیںقمر عباس قمر
89دوغزلیںآشو مشرا
90دو غزلیںشازیہ نیازی
تاریخ
91مورمن مذہب کی مختصر تاریخزبیر حسن
92مورمن کی کتاب کہاں سے آئیزبیر حسن
93مورمن کی کتاب کا تنقیدی جائزہزبیر حسن
94مورمن اور کثیر ازدواجیزبیر حسن
انٹرویو
95ادب سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کریںمویان / سجاد بلوچ
96ادب فاسقانہ بھی ہوتا ہےسلیم احمد / طاہر مسعود
کالم نگاری
97وبا کے چار سبقمالک اشتر
98اردو اخبارات اور وکٹم سنڈروممحمدعلم اللہ
99پاکستان میں اقلیتوں کے عالمی دن کی حقیقتیاسر حمید
ثقافت
100ترقی اور لوک ثقافتنجیبہ عارف
101مختلف ثقافتوں میں مرنے والوں کی آخری رسومحمیرا اشرف
فنون لطیفہ
102ہندوستانی مصوریپریم چند
103خطاطی اور تعمیراتاسد فاطمی
104راگ درباری اور اس کا بصری تصوریاسر اقبال
رپورتاژ
105ایک مذاکرے کے بہانےاشعرنجمی


Esbaat No.:32 special issue : (Afghanistan: an industry of theology and war).

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں