احیائے مذاہب : اتحاد، انتشار اور تصادم - اثبات کا خصوصی شمارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-03-26

احیائے مذاہب : اتحاد، انتشار اور تصادم - اثبات کا خصوصی شمارہ

esbaat-religions-revival-special-issue-unity-disorder-collision
کتابی سلسلہ "اثبات" کا گذشتہ خصوصی شمارہ "مشاہیر علم و ادب کے سرقوں کا محاسبہ" کے عنوان کے تحت شائع کیا گیا تھا۔ ہند و پاک کے علمی و ادبی حلقوں میں جس کی خاصی پذیرائی ہوئی۔
اب "اثبات" کا متعاقب خاص شمارہ (دو جلدوں میں) درج ذیل عنوان کے تحت شائع ہوگا:
احیائے مذاہب: اتحاد ، انتشار اور تصادم

دونوں جلدوں کے مجموعی صفحات: 2400
دونوں جلدوں (مکمل سیٹ) کی قیمت: 2000 روپے
بیرون ملک میں مکمل سیٹ کی قیمت: 60 ڈالر

محدود مدت کے لیے دونوں جلدوں (مکمل سیٹ) کی رعایتی قیمت: 1500 روپے
واٹس ایپ رابطہ: اشعر نجمی - 08169002417

مدیر 'اثبات' اشعر نجمی، اس شمارے سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنی فیس بک ٹائم لائن پر لکھتے ہیں:
(1)
موضوع کے تعلق سے یہ شمارہ میرے گزشتہ دس سالوں کے ذاتی مطالعہ کا حاصل اور نچوڑ ہے۔

(2)
ان دو جلدوں پر کام کرتے ہوئےسینکڑوں کتابیں، رسائل، ویب سائٹ، اخبار وغیرہ میں سے بہت سے مضامین منتخب کیے گئے تھے لیکن اگر ان تمام کو شامل اشاعت کرلیا جاتا تو پانچ جلدیں بھی ناکافی ہوتیں، لہٰذا سخت ترین انتخاب کے اصولوں کو وضع کرنے کے بعد جو کچھ ہے، وہ آپ کے سامنے حاضر ہے۔

(3)
کچھ ایسے مضامین بھی تنگی صفحات کے سبب چھوٹ گئے ہیں جنھیں شامل ہونا چاہیے تھا، لہٰذا اس کمی کا ازالہ کرنے کے لیے ان کے اہم اور کلیدی اقتباسات بطور fillers دونوں جلدوں میں شامل کرلیے گئے ہیں لیکن ان کے عنوانات فہرست میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

(4)
ظاہر ہے ان دونوں جلدوں میں زیادہ تر مطبوعہ مضامین ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ سبھی کے پڑھے ہوئے بھی ہوں، چونکہ ہندوستان میں چھپنے والی تمام کتابیں اور مضامین کی رسائی پاکستانی قارئین تک نہیں ہو پاتی اور اسی طرح پاکستان میں چھپنے والی تمام کتابیں اور مضامین ہندوستانی قارئین تک پہنچ نہیں پاتے۔ پھر یہ بھی ضروری نہیں کہ اپنے ہی ملک میں شائع شدہ تمام چیزیں ہمارے زیر مطالعہ رہی ہوں۔

(5)
جن کتابوں، رسائل اور ویب سائٹ سے مضامین ڈائجسٹ کیے گئے ہیں، ان کے مصنفین، مترجمین اور ناشرین کا نام بہ نام دونوں جلدوں میں شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

(6)
فہرست میں مضامین کے ساتھ صرف اوریجنل رائٹر کا نام درج کیا گیا ہے لیکن اصل کتاب میں مضمون کے ساتھ رائٹر اور مترجم دونوں کے نام شامل اشاعت ہیں۔

(7)
پہلی جلد پاکستان کے معروف مورخ اور دانشور ڈاکٹر مبارک علی کے نام منسوب کیا گیا ہے، جب کہ دوسری جلد ہندوستان کے معروف صحافی روِش کمار کے نام منسوب کیا جارہا ہے۔

(8)
دو تین روز تک یہ فہرست یوں ہی میری ٹائم لائن پر برقرار رہے گی تاکہ آپ اس فہرست کا سرسری نہیں بلکہ ٹھہر ٹھہر کر مطالعہ کرپائیں اور ان کے عنوانات کے پیچھے کئی ذیلی عنوانات کا اندازہ لگا سکیں۔

(9)
آخری بات یہ کہ اس بار اپنے قارئین سے خصوصی درخواست ہے کہ اس شمارے کو آپ صرف کسی رسالے کا محض کوئی خاص شمارہ نہ سمجھیں جو عموماً نکلتے رہتے ہیں ، میں خود بھی نکالتا رہا ہوں لیکن اس بار میری خواہش ہے کہ یہ شمارہ اردو حلقے کے ان اصحاب بصیرت تک پہنچے جو زندگی کی کروٹوں اور نیرنگیوں کو شعرو ادب کے حوالے سے ہی نہیں آنکتے بلکہ اپنے وجود اور تاریخ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے کی ہمت بھی رکھتے ہیں۔ لہٰذا میری دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کی ترویج کے لیے اس کی فہرست کو اپنی ٹائم لائن پر شیئر کریں تاکہ آپ کے دوستوں تک بھی اس کی رسائی ہوسکے۔

(10)
ہندوستان میں کئی پریس کے بجٹ کا موازنہ کرنے کے بعد ایک فیصلے پر پہنچا جا چکا ہے۔ ظاہر ہے اس بار عمدہ کاغذ اور بہترین پرنٹنگ میرا اولین ہدف ہے لیکن اسی تناسب سے اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب نہ تو میں پروفیشنل پبلشر ہوں اور نہ کوئی سرمایہ دار۔ جو بھی کررہا ہوں، اسے آپ محض میرے پاگل پن سے تعبیر کرسکتے ہیں لیکن ظاہر ہے کوئی کتاب چھپوانے کے لیے یہ کافی نہیں ہوتا بلکہ سرمائے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا ہندوستان میں ان دونوں جلدوں کی اشاعت اب آپ کی قوت خرید پر منحصر ہے۔ اس سلسلے میں کچھ ایسی حکمت عملی اپنائی جارہی ہےجس سے مخلص احباب اس خاص شمارے کی اشاعت میں میرے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں اور اسے اپنی آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے میں مجھ سے تعاون کر سکتے ہیں:

دونوں جلدوں کے مجموعی صفحات: 2400
کاغذ: نیچرل لائٹ ویٹ: 70GSM
پیپر بیک: 300gms
بیسٹ پرنٹنگ اور بائنڈنگ
دونوں جلدوں (مکمل سیٹ) کی قیمت: 2000 روپے
بیرون ملک میں مکمل سیٹ کی قیمت: 60 ڈالر


پیشگی بکنگ کرانے والوں کے لیے رعایتی پیشکش
(11) ہندوستان میں رہنے والے جو احباب اس کی ابھی اور اسی وقت ایڈوانس بکنگ کرکے اس خاص شمارے کی اشاعت میں میرے معاون ہوں گے، ان کے لیے اس سیٹ (دونوں جلدیں) کی رعایتی قیمت 1500 روپے ہوگی جس میں ڈاک خرچ (کورئیر/اسپیڈ پوسٹ) بھی شامل ہوگا۔ یہ رعایت شمارے کی اشاعت کے بعد ختم کردی جائے گی۔

(12) اہل نظر اور صاحب ثروت احباب سے گزارش ہے کہ وہ اس یادگار خاص نمبر کو اپنے عزیزوں کو تحفے میں دیں یا انھیں اسے خریدنے کی طرف راغب کریں۔ اس سلسلے میں اگر کوئی صاحب ایک ساتھ کم سے کم چار سیت کی پیشگی بکنگ کراتے ہیں تو ہم ان چاروں کاپیوں کی رعایتی قیمت (1500 روپے فی سیٹ) کے علاوہ پانچواں سیٹ انھیں ہدیتاً پیش کریں گے۔

(13) بیرون ملک میں رہنے والے احباب اس مکمل سیٹ کی قیمت 50 ڈالر پیشگی ادا کرکے اسے بُک کراسکتے ہیں جس میں ائیر میل کا خرچ شامل ہوگا۔

(14) اپریل کے آخری عشرے تک کتاب شائع ہو کر تیار ہوجائےگی۔ شائع ہوتے ہی تمام رعایتی شرائط و قیمت آپ منسوخ ہوجائیں گی۔

(15) پاکستان کے پبلشر کی جانب سے پاکستانی ایڈیشن کی قیمت وغیرہ کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ لیکن یہ طے ہے کہ ہندوستانی قارئین کو اس خاص شمارے کا پاکستانی ایڈیشن دستیاب نہ ہوگا، سو اس کا انتظار نہ کریں۔

(16) میرا جو کام تھا، وہ میں نے پوری دیانت داری سے انجام دے دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہندوستان کے کتنے احباب اس کی قدر کرتے ہیں اور ان دو ضخیم جلدوں کی اشاعت میں عملاً دلچسپی دکھاتے ہیں۔ چونکہ مخلص اور باذوق قارئین کی ایک معقول تعداد کی شمولیت کے بغیر کم سے کم یہ خاص شمارہ چھاپنے کا میرے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔

(17) اس خاص شمارے کی پیشگی بکنگ کرانے کے لیے خواہش مند حضرات میرے اِن باکس پر میرے بینک کی تفصیلات طلب کرسکتے ہیں۔ جن کے پاس یہ تفصیلات پہلے سے ہی موجود ہیں، وہ بھی رقم ٹرانسفر کرنے سے پہلے ایک بار مجھ سے کنفرم کرلیں۔ آپ واٹس ایپ پر بھی مجھ سے اس سلسلے میں رابطہ کرسکتے ہیں، نمبر ہے: 8169002417


اثبات :: احیائے مذاہب : اتحاد، انتشار اور تصادم - (جلد:1 ، فہرست مضامین)
نمبر شمارعنوانمصنف
اداریہ
1سوال تو اٹھیں گے! اشعر نجمی
اسلام اور احیائے اسلام
2اسلامی تاریخ: ایک جائزہمبارک علی
3اسباب اشاعت اسلامریوبن لیوی
4سنی اسلام کا سیاسی پس منظر راشد شاز
5اسلام کا شیعی قالبراشد شاز
6فکر اسلامی: بند دروازے پر دستکخالد تھتھال
7اسلام میں سماجی درجاتریوبن لیوی
8کیا نظریے کا احیا ممکن ہے؟مبارک علی
9محمد ابن عبدالوہاب: تصویر کا دوسرا رخنتانا جے ڈیلونگ
10تجدید پسندی سے پہلے کی اصلاحی تحریکیںفضل الرحمٰن 
11تجدید پسندی اور اسلامی معاشرہفضل الرحمٰن 
12بر صغیر کی اسلامی تحریکیںمبارک علی
13ہم عصر مذہبی تحریکات کے تجزیاتی مطالعے میں مسائلخالد مسعود
14اسلام پر صوفی ازم کے اثراتجولین بالڈک
15احیائے اسلام اور بھاگتے بھوت کی لنگوٹفرنود عالم
اسلامی معاشرہ: تذبذب کی سماجیات
16خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیںطارق احمد صدیقی
17تہذیبی نرگسیتمبارک حیدر
18اسلام دشمنی کا مبالغہمبارک حیدر
19سیکولرزم کی نئی اسلامی تعبیریںخالد مسعود
20اسلام اور جدیدیتمبارک علی
21بر صغیر کی مسلم ذہنیت عبدالکریم عابد
22شارٹ کٹ اسلامخالد مسعود
23توہین رسالت کیوں ہوتی ہے؟عرفان شہزاد
24سوشل میڈیا سے خائف اشرافیہفرنود عالم
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
25حجاب سے آگےفاطمہ مرنیسی
26مولانا مودودی کا تصور عورتارشد محمود
27حجاب کی حقیقتشیخ برہان الدین
28حجاب: اسلامی فریضہ یا سیاسی اسلام؟طارق فتح
29طلاق کی روایت اور مسلمانوں کا رویہتصنیف حیدر
دینیات، سائنس اور ادب
30نصاب تعلیم اور دینیاتارشد محمود
31مذہبی کٹر پن اور مسلم سائنسپرویز امیر علی ہود بھائی
32اسلامی ادب کا مسئلہسلیم احمد
33فکشن، سماج اور دہشت گردیانتظار حسین
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
34سیاسی اسلاممبارک علی
35اسلامی ریاست کا تصوراصغر علی انجینئر
36قیام خلافت کا مغالطہمبارک حیدر
37شیعہ سنی مخاصمت: مذہبی یا سیاسی؟این بلیک
38جمہوریت مغرب سے کیوں طلوع ہوئی؟فرنود عالم
39جدید قومی ریاست کی جواز خیزیعبداللہ سعید
40ریاستی جوازشاہرام اکبر زادہ
41سعودی عرب: 11 ستمبر کے بعدلاربی صادق
42اسلامی جمہوریہ ایران میں اصلاح کی سیاستفریدہ فرحی
43بنگلہ دیش میں اسلام کی نئی اٹھانتاج آئی ہاشمی
44ازبکستان کا اسلامی قضیہشاہرام اکبر زادہ
45ملیشیا میں اسلام اور سیاسی جواز خیزیعثمان بکر
46انڈونیشیا: منقسم اکثریت گریگ فیلی
47ایردگان کی کامیابی ، صالحین کی خوشیاں اور سیاسی اسلامفرنود عالم
48جماعت احیائے اسلام اور تاجکستان میں خانہ جنگیاحمد رشید
49حزب التحریر: خلافت کے احیا کی جدوجہداحمد رشید
50طالبان کا تاریخی و سیاسی شعوراحمد رشید
51حزب اللہ: سیاسی مؤقف میں تغیر و ارتقامولانا عمار خان ناصر
اسلام، مسلمان اور ہندوستان
52ہندوستان میں اسلام کی اشاعت کے اسبابہربنس مکھیا
53ہندوستان میں اسلام کا پھیلاؤمبارک علی
54الہند کی تشکیلمبارک علی
55اقبال اور ہند اسلامی تہذیبسلیم احمد
56اکبر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی رجحاناتمولانا عبیداللہ سندھی
57ہندوستانی اسلام اور اصلاحی تحریکیںاصغر علی انجینئر
58ہندوستانی مسلمان اور سردار پٹیلرفیق ذکریا
59مابعد تقسیم: بڑھتے اختلافات اور سیاسی اقداممشیر الحق
60مسلم پرسنل لاءآصف فیضی
61جدید ہندوستان میں مسلمانوں کی مذہبی رہنمائیمشیر الحق
62ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف مہم کی وجوہاتوسعت اللہ خان
63مسئلہ کشمیر: حقیقت پسندانہ حلمولانا وحید الدین خاں
اسلامی جمہوریہ پاکستان
64تحریک پاکستان: سیکولر یا مذہبی جدوجہدفرح ضیا
65پاکستان: شناخت کی تلاشمبارک علی
66پاکستان: ایک غیر یقینی ریاستجان۔ آر۔ شمٹ
67پاکستان: اسلام کا قلعہ بنانے کی کوششاشتیاق احمد
68مذہبی انتہا پسندی اور مطالعہ پاکستانسید جعفر احمد
69پاکستان میں جمہوریت کا سوالاشفاق سلیم مرزا
70اسلامائزیشن کے رجحاناتجوناتھن پیرس
71توہین رسالت اور ہمارا ردعملحسن عبدالسمیع
72پاکستانی میڈیا کا اسلامائزیشنخالد احمد

اثبات :: احیائے مذاہب : اتحاد، انتشار اور تصادم - (جلد:2 ، فہرست مضامین)
نمبر شمارعنوانمصنف
اداریہ
1کوئی آداب تشدد ہی سکھادے ہم کو'اشعر نجمی
سارا جہاں ہمارا
2مسجد اقصیٰ، یہود اور امت مسلمہمولانا محمد عمار خان ناصر
3عورتیں، بچے اور طالبانی کلچراحمد رشید
4سعودی عرب میں معتدل اسلام کی لہرثاقب اکبر
5امریکہ، اسلام اور مسلمانثاقب اکبر
6روس کی اسلام اور مسلمانوں سے متعلق حکمت عملیقمر الہدیٰ
7مسلمانوں کے بارے میں چین کی بدلتی پالیسیاحمد رشید
8عالمی تہذیب اور اکیسویں صدی کے نئے اتحادمبارک حیدر
9میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قضیہقبلہ ایاز
10احساس مظلومیت کا مبالغہنیر خان
11مسلمانوں کے ہسپانیہ سے عشق کی داستانخالد مسعود
12ایک تارک وطن کا نوحہخالد تھتھال
ہندو، ہندُتو اور ہندوستان
13ہندو احیا پسندی اور ہندُتو تحریکتے پیوتیمنن
14ہندو مذہبی تحریکیںمبارک علی
15مذہبی تشخص کا المیہرومیلا تھاپر
16ہندو اور اسلامی ماورائے قوم مذہبی تحریکیںشیل مایا رام
17راجنم بھومی اور بابری مسجد تنازعہہر بنس مکھیا
18ہندوستان میں قوم پرستی کا بدلتا مکالمہمنیشا ٹیکیکر
19سیکولرزم کی سیاست اور مذہبی رواداری کی بحالیآشیش نندی
20سنگھ پریوار: تاریخ کے دسترخوان پر حرام خوریتانیکا سرکار
21لیکن اب وہ وطن پرست ہیںپون کلکرنی
22دلتوں کا ملک کہاں ہے؟ارون کمار ترپاٹھی
23جعلی خبروں کے زمانے میں (آخری اداریہ)گوری لنکیش
24ہندُتو کیا ہے؟محمد احمد
25ہندو راشٹرمحمد احمد
26ہندُتو کے شارحینادارہ
27ہندُتو اور ہندوستانی سیکولر لیڈر شپیاس منصوری
28گجرات، جمہوریت اور فسطائیتارندھتی رائے
29کشمیر: فوج اور شہری آمنے سامنےکرشن پرتاپ سنگھ
سارے منظر ایک جیسے ساری باتیں ایک سی
30سکھوں کی مذہبی حکومتسر لیپل ہنری
31سکھ مذہبی تحریکیںمبارک علی
32کیتھولک چرچ اور اصلاح مذہبمبارک علی
33یونیفکیشن چرچ: ایک نیا عیسائی فرقہسید عابد حسین
34قومی نو آبادیاتی دینیاتایمنون ریز۔کویکٹزن
35عیسائیت میں مذہبی تحریکیں مبارک علی
36یہودیت اور مذہبی تحریکیں مبارک علی
جہاد، فرقہ وارانہ تشدد اور دہشت گردی
37مسلح مزاحمت اور اسلامی روایتجون کیلزے
38تشدد کا اسلامائزیشنمولانا وحید الدین خاں
39جہاد فی سبیل اللہمبارک حیدر
40شدت پسندی کا تصور اور نظری الجھاؤمارک سجوگ
41دہشت گردوں کے نقطہ نظر سےفطالی ایم۔ موگادم
42مذہب، ضیاء اور افغانستان میں روس مخالف جہادجان آر۔ شمٹ
43لال مسجد اور ملکی دہشت گردیجان آر۔ شمٹ
44جیش محمد اور ہندو پاک کی سیاستکرسٹین فیئر
45لشکر کی مائیںچودھری محمد نعیم
46داعش کی اصلی قوتمحمد عامر رانا
47کشمیر سے وابستہ جہادی تنظیمیںمجتبیٰ محمد راٹھور
48عسکریت پسند اور ان کا خاندانی پس منظرکرسٹین فیئر
49خودکش حملہ آوروں کے تربیتی کیمپایس۔ ایچ۔ تاجک
50اجمل قصاب کا سفر: راولپنڈی سے ممبئی تکاریان بیکر/ جیوتی تھوتھم
51مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی جامعات میں شدت پسندیمارلن روز
52مجرم ہجوم کی نفسیاتگوہر تاج
53فرقہ وارانہ تشدد اور تشخص کی تبدیلیہر بنس مکھیا
54ممبئیسکیتو مہتا
55ہاشم پورہوبھوتی نارائن رائے
56دہشت گردی کی فصیلیں: گجرات کے بہانےراجندر یادو
محبت فاتح عالم
57عداوت کے ابواب بند کرتے ہوئےراج موہن گاندھی
58تہذیبوں اور ثقافتوں کے مابین مکالمہسید محمد خاتمی
59خدا کا دعویٰ اور دنیوی سیاستآرچ بشپ ڈیسمنڈ توتو
60بے انتہا دشمنی یا انسانی سلامتی؟جوڈی ولیمز
61مکالمے کے ذریعہ سلامتیملکہ نور آف اُردن
62پگھلتے برتن میں اختلاف کا جشنشہزادہ حسن بن طلال
63تہذیبوں کے مابین مکالمہکوفی عنان
64مذہب کے تناظر میں انسانی حقوقخالد مسعود
65بنیادپرستی کا چیلنج اور ہمارا ردعمل قاضی جاوید
66نظریۂ قومیت کو خیر باد کہنے کا وقتعرفان شہزاد
67مسلمانوں کو دہشت گردی سے کیوں جوڑا جاتا ہےفرنود عالم
تخلیقی اظہار
68حمدخورشید اکرم
69وندنا (بھوجپوری نظم)شہاب جعفری
70دھنک (ناولٹ)غلام عباس
71الحمد اللہ (کہانی)احمد ندیم قاسمی
72بے جڑ کا درخت (بنگلہ ناول کے ابواب)سید ولی اللہ
73کوچۂ بدنام کی مسجد (عربی کہانی)نجیب محفوظ
74زیارت (فارسی کہانی)جلال آل احمد
75ایک مذہبی بات چیت (ترکی کہانی)اورہن پاموک
76آگ کے پاسبان (نظم)صدیق عالم 
77آخری قسط(نظم)صدیق عالم
78خدا اور انسان (نظم)صدیق عالم
79سوالات زندہ ہیں (نظم)صدیق عالم
80جھنّو کو چٹھی ملی (کہانی)فہمیدہ ریاض
81بابر کا مقدمہ (ہندی کہانی)کملیشور
82شاہ عالم کیمپ کی روحیں (ہندی کہانی)اصغر وجاہت
83یوم شجاعت (ہندی کہانی)وندنا راگ
84گجرات کے ایک مقتول کا بیان (ہندی نظم)منگلیش ڈبرال
85فاشسٹ (ہندی نظم)دیوی پرساد مشر
86دعا کے لہجے میں نہیں (ہندی نظم)دیوی پرساد مشر
87مسلمان (ہندی نظم)دیوی پرساد مشر
88ہاں میں مسلمان ہوں (نظم)اکرام خاور
89خدا کو میں بچاؤں گا (نظم)اکرام خاور
90تین ٹانگوں والی کرسی (ڈرامہ)صدیق عالم
91شہر گریہ (کہانی)رشید امجد
92کُم کُم بہت آرام سے ہے (کہانی)زاہدہ حنا
93اردھانگنی (تمل ناول کے ابواب)پیرومل موروگن
94عبادت کے وقت میں حصہ (نظم)شارق کیفی
95جنت سے دور (نظم)شارق کیفی
96روتا ہوا بکرا (نظم)شارق کیفی
97عبادت کا سچ (نظم)شارق کیفی
98ایک سائیکلو اسٹائل وصیت نامہ (کہانی)منشا یاد
99دیا باتی کی بیلا (کہانی)ذکیہ مشہدی
100تنبورے (کہانی)صدیق عالم 
101مرگ زار (کہانی)محمد حمید شاہد
102ممبئی (ملیالم کہانی)این۔ ایس۔ مادھون
103شہ اور مات (ہندی کہانی)راکیش مشر
104بابری مسجد (نظم)شاہین 
105غزہ (نظم)شاہین
106عراق (نظم)شاہین
107فلسطین (نظم)شاہین
108حکیم صاحب (کہانی)ظفر سید
109چونے کا گڑھا (کہانی)علی اکبر ناطق
110زندگی افسانہ نہیں (کہانی)سلام بن رزاق
111ایک مردہ سر کی حکایت (کہانی)ساجد رشید
112چور سپاہی (ہندی کہانی)محمد عارف
113ایک سراغرساں کی نوٹ بک (کہانی)مشرف عالم ذوقی
114نکلنا خلد سے آدم کا (کہانی)اشعر نجمی
115’یس! خدا اسپیکنگ‘ (نظم)عذرا پروین
116کون خدا ہے (نظم)عذرا پروین 
117پہلی بار خدا ملا (نظم)خورشید اکرم
118خدا آخر (نظم)خورشید اکرم
119مشکل کشا مدد دے (نظم)خورشید اکرم
120مرنے کے بعد مسلمان ہوا جا سکتا ہے؟ (کہانی)ناصر عباس نیر
121ہماری کہانی کا ثانوی کردار (کہانی)ابن آس محمد
122موت کا منظر (کہانی)شیرشاہ سید
123بہشت کے دروازے پر (کہانی)نور الہدیٰ شاہ
124کنجڑا قصائی (کہانی)انور سہیل
125جھوٹا سچ (کہانی)مبشر احمد میر
126مسلکی اجتہاد (نظم)طارق احمد صدیقی
127متشدد خطاب (نظم)طارق احمد صدیقی
128المعلقات (نظم)طارق احمد صدیقی
129ملت مرحوم (نظم)طارق احمد صدیقی

Esbaat's special issue in two volumes: Revival of Religions.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں