جائزہ 2022 تحریری مقابلے کا نتیجہ - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2023-02-01

جائزہ 2022 تحریری مقابلے کا نتیجہ - قلمکاروں کی حوصلہ افزائی - تعمیرنیوز کا 10 واں سال

گذشتہ سال 2022ء کا جائزہ لینے والی تحریروں کے مقابلہ کے اعلان کے بعد صرف سات (7) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے چھ (6) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔


15/دسمبر 2021ء کو علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی ویب پورٹل تعمیرنیوز نے اپنی مسلسل آن لائن اشاعت کے 9 سال مکمل کیے، اس لحاظ سے 2022ء اردو کے اس منفرد اور امتیازی ویب پورٹل کا دسواں سال رہا، جس کی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو اپنی تحریریں ارسال کرنے کی، ادارہ تعمیرنیوز کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔
اور اعلان کیا گیا تھا کہ سال 2022ء کے دوران، ہر ماہ کی منتخب تین (3) تحریروں کو اعزازی نذرانہ مبلغ ایک ہزار (1000) روپے فی تحریر عطا کیا جائے گا اور توصیفی سند بھی ان تین منتخب قلمکاروں کو دی جائے گی۔ ادارہ تعمیرنیوز نے اعلان کے مطابق تمام انعام یافتگان کو انعامات اور توصیفی اسناد سے نواز کر اپنی ذمہ داری کی بخیر و خوبی تکمیل کی ہے۔
اس یادگار 12 ماہی انعامی تحریری مقابلے کے تحت، جنوری 2022ء تا دسمبر 2022ء جملہ سو (100) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی اور جن میں سے گیارہ مہینوں کی 33 تحریریں انعام کی مستحق قرار پائیں۔ چونکہ ماہ اکتوبر میں کوئی بھی تحریر انعام کے قابل قرار نہ پا سکی تھی لہذا ماہ اکتوبر کی انعامی رقم کو ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کی انعامی رقم میں شامل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ۔۔۔ نادِر خان سَرگِروہ اُردو ذَخیرۂ الفاظ [Nadir Khan Sargiroh Urdu Vocabulary] کی جانب سے دو انعامی تحریری مقابلے اسپانسر کیے گئے:
1: رمضان 2022ء - اردو انشائیہ نگاری مقابلہ (اپریل 2022ء)
2: تجزیہ 2022ء - اردو تحریری مقابلہ (جنوری 2023ء)
رمضان انشائیہ نگاری مقابلہ (اپریل 2022ء) کے تحت جملہ تیرہ (13) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن میں سے تین تحریروں کو، فی تحریر ایک ہزار روپے کے انعام سے نوازا گیا۔
تجزیہ 2022ء تحریری مقابلہ (جنوری 2023ء) کے تحت جملہ چھ (6) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن میں سے تین تحریروں کو، فی تحریر ایک ہزار روپے کا انعام ارسال کیا جا رہا ہے۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب اور تخلیقی/تحقیقی/تنقیدی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہا ہے۔


گذشتہ سال 2022ء کے تجزیہ پر مبنی جنوری 2023ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں
نمبر شمارتحریرقلمکارعلاقہ
1سال 2022ء کے تناظر میں کھیل کود کے اہم مقابلے - ایک تجزیہ محمد ذیشان (حیدرآباد)
2سال 2022ء کے تناظر میں اردو زبان و ادب علیزے نجف (اعظم گڈھ)
3سال 2022ء میں ہندوستانی کرکٹ : ایک جائزہ اعجاز علی (حیدرآباد)
4سال 2022ء - ایک جائزہ زیبا شبیر احمد (مئو ، اترپردیش)
5مطالعے کی میز پر مسعود عبدالغفار (بلرامپور، اترپردیش)
6سال 2022ء کا ایک تجزیہ سحر اسعد (بنارس)

درج ذیل تین منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:

  • محمد ذیشان (حیدرآباد) // سال 2022ء کے تناظر میں کھیل کود کے اہم مقابلے - ایک تجزیہ
  • علیزے نجف (اعظم گڈھ) // سال 2022ء کے تناظر میں اردو زبان و ادب
  • اعجاز علی (حیدرآباد) // سال 2022ء میں ہندوستانی کرکٹ : ایک جائزہ

اہم نوٹ:
درج ذیل جملہ 39 تحریروں پر مشتمل کتاب کی اشاعت، تعمیرنیوز کی جانب سے فروری/مارچ 2023ء کے دوران عمل میں آئے گی اور کتاب کا ایک نسخہ کتاب میں شامل تمام قلمکاروں کو مفت ارسال کیا جائے گا۔

  1. جنوری تا ستمبر اور نومبر و دسمبر کی تمام انعام یافتہ (33) تحریریں
  2. رمضان انشائیہ نگاری مقابلے کی تین (3) انعام یافتہ تحریریں
  3. تجزیہ 2022ء تحریری مقابلے کی تین (3) انعام یافتہ تحریریں

Urdu Essay Submission, January-2023, 3 prizes of Rs.1000 each. Organized by Taemeernews.com, Sponsored by Nadir Khan Sargiroh Urdu Vocabulary.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں