ماہِ رمضان کی آمد کی خوشی میں، تعمیرنیوز پر اشاعت کے لیے نوجوان قلمکاروں کو "رمضان انشائیہ" ارسال کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ تین رقمی انعامات (فی انعام ایک ہزار روپے) اور تین ترغیبی انعام (فی انعام ایک کتاب) کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کی ترغیب اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی رہی ہے۔
اس مقابلے میں (13) قلمکاروں کے انشائیے وصول ہوئے جن میں سے چھ (6) اولین انشائیوں کو انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
ممتاز ادیب اور انشائیہ نگار ڈاکٹر عابد معز (حیدرآباد، انڈیا) نے جج کے فرائض انجام دئے اور انہوں نے نمبر دینے کے علاوہ ہر انشائیے پر ایک سطری تبصرہ بھی کیا ہے، جو نیچے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
رمضان انشائیہ مقابلہ 2022ء میں شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | انشائیہ | قلمکار | حاصل نمبر (10) |
1 | رمضان اور ہمارے روزے | حمنہ کبیر (بنارس) | 8 |
2 | رمضان میں ہم نے بھی کیا کچھ نہ کیا | محسن خان (حیدرآباد) | 7.5 |
3 | وہ روزہ تو نہیں رکھتا پر افطاری سمجھتا ہے | زید مشکور (لکھنؤ) | 7 |
4 | ہم کسے جا کے سنائیں جو ہمارا دکھ ہے | انجشہ زیدی (اعظم گڑھ) | 6 |
5 | ماہِ رمضان - مبارکبادی سحری افطاری تراویح | ابنِ اعجاز اعظمی (بھیونڈی) | 5.5 |
6 | ایک وہ ہیں کہ جنہیں عید کے ارماں ہوں گے | زیبا خان (ہردوئی، یو۔پی) | 5.5 |
7 | آمد ماہِ رمضان کی | وسیم رفیع (جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) | 5 |
8 | ماہِ مبارک کے دلچسپ گوشے | ابن ولی (بہرائچ، اترپردیش) | 4.5 |
9 | حضرت رمضان کا دل ربا منظر | عالیہ صدیقی (سری نگر، کشمیر) | 4 |
10 | رمضان میں شاعری کی اصلاح | دلشاد دل سکندر پوری (امبیڈکر نگر، اتر پردیش) | 3.5 |
11 | رمضان میاں کا رمضان | محمد علم اللہ (نئی دہلی) | 2 |
12 | سرچشمہ نیکی ہے رمضان سراسر | محمد شفا اللہ (سری نگر، کشمیر) | 0 |
13 | ماہ مبارک میں مرزا صاحب سے پہلی ملاقات | جوہر عباس (ممبئی) | (اعزازی) |
نوٹ:
آخری انشائیہ (نمبر شمار: 13) مقابلے کی آخری تاریخ کے بعد وصول ہوا تھا لہذا اصول کے مطابق مقابلے میں تو شریک نہیں کیا گیا، البتہ اعزازی طور پر شائع کیا گیا ہے۔
رمضان انشائیہ مقابلہ 2022ء - معزز جج ڈاکٹر عابد معز کا تبصرہ | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | انشائیہ نگار | حاصل نمبر | جج کا تبصرہ |
1 | حمنہ کبیر | 8 | اچھا انشائیہ ہے |
2 | محسن خان | 7.5 | اچھا انشائیہ ہے |
3 | زید مشکور | 7 | اچھی کوشش ہے |
4 | انجشہ زیدی | 6 | طوالت سے بچا جاتا تو بہتر تھا |
5 | ابنِ اعجاز اعظمی | 5.5 | مزاح کے لیے نامناسب سچویشن کا سہارا لیا گیا |
6 | زیبا خان | 5.5 | اِدھر اُدھر کی باتیں زیادہ ہیں |
7 | وسیم رفیع | 5 | مزید بہتر ہونا ہے |
8 | ابنِ ولی | 4.5 | کمزور انشائیہ |
9 | عالیہ صدیقی | 4 | مصنف الجھن کا شکار ہے، کیا لکھیں یا نہ لکھیں |
10 | دلشاد دل سکندر پوری | 3.5 | اس انشائیہ میں رمضان کہاں ہے؟ |
11 | محمد علم اللہ | 2 | انشائیہ کم افسانچہ زیادہ لگتا ہے |
12 | محمد شفا اللہ | 0 | انشائیہ نہیں ہے، رمضان پر مذہبی رنگ لیا ہوا مضمون ہے |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں