محرم نامہ - اسلامی تاریخی واقعات از خواجہ حسن نظامی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-08-28

محرم نامہ - اسلامی تاریخی واقعات از خواجہ حسن نظامی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

muharram-nama-khwaja-hasan-nizami


حضرت خواجہ حسن نظامی (پیدائش: 2/محرم/1295ھ ، 1873ء - وفات: 31/جولائی 1955ء)
نہ صرف صاحب طرز ادیب، انشا پرداز اور مورخ تھے بلکہ اپنے ایک مخصوص اسلوب کے موجد اور خاتم بھی تھے۔ انہوں نے ہر موضوع پر لکھا، شاید ہی کوئی ایسا موضوع ہو جس پر ان کی کوئی تحریر نہ ملے۔ انہوں نے آپ بیتی بھی لکھی، سفرنامے بھی لکھے، سفرنامہ حجاز مصر و شام، سفرنامہ ہندوستان، سفرنامہ پاکستان، قابل ذکر کتابیں ہیں۔ 'گاندھی نامہ'، 'محرم نامہ' اور 'یزید نامہ' بھی ان کی اہم کتابوں میں سے ہیں۔
خواجہ حسن نظامی نے اسلامی تاریخ کو مختصر طور پر پانچ کتابچوں میں تحریر کیا تھا: میلاد نامہ، محرم نامہ، یزید نامہ اور دو حصے عباسیہ سلطنت کی تاریخ پر۔ اس سیریز کی دوسری کتاب "محرم نامہ" میں آنحضرتؐ کی وفات سے واقعۂ کربلا تک کے تاریخی حالات تحریر کیے گئے ہیں۔ تعمیرنیوز کے ذریعے یہی یادگار، اہم اور تاریخی کتابچہ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اہم نوٹ:
خواجہ صاحب کی اس کتاب میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ غیرمستند اور جھوٹی روایتوں کے ذریعے بیان ہوا ہے۔ چونکہ آج کے ترقی یافتہ دور میں تاریخ و حدیث کی ہر کتاب ہر زبان میں بآسانی دستیاب ہے، لہذا درست موقف تک پہنچنا قاری کی تلاش و تحقیق پر منحصر ہے۔ اسی ضمن میں دو عدد متعلقہ تحریروں کے حوالے بھی قارئین کی سہولت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

اس کتاب کے دیباچہ میں صاحبِ کتاب خواجہ حسن نظامی لکھتے ہیں ۔۔۔
محرم نامہ - اسلامی تاریخ کا دوسرا حصہ ہے۔ پہلے حصے کا نام "میلاد نامہ" ہے جس میں تاریخی انداز سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سے وفات تک کے پورے تاریخی حالات بیان کیے گئے ہیں اور اس کتاب 'محرم نامے' میں وفات سے لے کر چاروں خلافتوں کا بیان ہے اور جنگ جمل اور جنگ صفین اور بنی امیہ کی سلطنت کی ابتدا اور کربلا کا تاریخی تذکرہ ہے۔
اس کتاب کے دس ایڈیشن چھپ چکے ہیں اور اب 1363ھ مطابق 1943ء میں گیارہواں ایڈیشن شائع کیا جاتا ہے۔ اس کتاب کا نام "محرم نامہ" اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس میں محرم کے غم ناک تاریخی حالات کا بیان زیادہ ہے۔ اس تاریخی سلسلے کے پہلے حصے کا نام "میلاد نامہ" بھی اسی وجہ سے رکھا گیا تھا کہ اس میں آنحضرتؐ کی ولادت کا بیان زیادہ تھا۔
اس کتاب محرم نامے میں ان چاروں خلافتوں کا تاریخی حال بیان کیا گیا ہے جس سے شیعہ سنی فرقے پیدا ہوئے ہیں۔ مگر میں نے یہ کتاب دونوں فرقوں کی ضد اور طرفداری سے بچ کر عربی کی معتبر تاریخوں سے محض سچے حالات لکھ دئیے ہیں، کسی فرقہ کی حمایت یا مخالفت نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر فرقہ کے ہر انصاف پسند لوگ اس کتاب کو اور اس کے پہلے، تیسرے اور چوتھے حصوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور میری یہ کتابیں بہت زیادہ مقبول ہیں اور بار بار چھاپی جاتی ہیں۔
اس کتاب کا تیسرا حصہ "یزید نامہ" ہے جس میں امیر معاویہ اور یزید سے لے کر بنی امیہ کے آخری بادشاہ مروان المحمار تک کے تاریخی حالات ہیں۔ اور چوتھے پانچویں حصوں میں بنی عباس کی حکومت کے شروع سے آخری بادشاہ تک کے تاریخی حالات ہیں اور جس کا نام 'عباسیہ سلطنت کی تاریخ' ہے۔

یہ بھی پڑھیے ۔۔۔

***
نام کتاب: محرم نامہ - (آنحضرتؐ کی وفات سے واقعۂ کربلا تک کے تاریخی واقعات)
تصنیف: خواجہ حسن نظامی
تعداد صفحات: 131
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Muharram Nama- Khwaja Hasan Nizami.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1رسول اللہؐ کی وفات کا بیان3
2خلافت کا بیان5
3حضرت ابوبکرؓ کی خلافت کا بیان9
4حضرت عمرؓ کی خلافت کا بیان11
5حضرت عثمانؓ کی خلافت کا بیان13
6حضرت علیؓ کی خلافت کا بیان20
7شروع اسلام کے چھ شہید24
8حضرت عثمانؓ کی شہادت27
9حضرت علیؓ کی شہادت40
10حضرت امام حسنؓ کی شہادت43
11جنگ جمل یعنی حضرت عائشہؓ اور حضرت علیؓ کی لڑائی47
12جنگ صفین یعنی حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کی لڑائی64
13حضرت علیؓ اور معاویہؓ کا صلح نامہ75
14خارجیوں کا خروج76
15عمرو بن عاصؓ کا بیان81
16یزید کی تخت نشینی86
17حضرت مسلمؓ کی شہادت91
18حضرت مسلمؓ کے بچوں کی شہادت94
19حضرت امام حسینؓ کا سفر کوفہ99
20کربلا کی لڑائی کا بیان108
21حضرت علی اکبرؓ کی لڑائی116
22حضرت علی اصغرؓ کی شہادت118
23حضرت امام حسینؓ کی شہادت121
24فاطمی قیدی124
25یزید کے دربار میں قیدیوں کی پیشی126

Muharram Nama, book on Islamic History in Urdu, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں