کی برسی کی صدی تقاریب فروری 1969ء میں منائی گئی تھیں۔ اس موقع پر حیدرآباد کے ادبی ٹرسٹ کی جانب سے ایک اہم موضوع پر ایک اہم کتاب "غالب اور حیدرآباد" شائع کی گئی تھی جسے حیدرآباد کے معروف اسکالر اور دانشور ادیب ضیاءالدین احمد شکیب (پیدائش: اکتوبر 1933ء) نے تصنیف کیا۔
ہندوستان بھر میں گذشتہ ایک صدی میں غالبیات پر ہر جگہ کچھ نہ کچھ کام ہوا ہے، پھر بھی بہت سا کام ابھی مخطوطوں کی شکل میں پڑا ہے جن کی اشاعت سے نئے حقائق کے سامنے آنے کا امکان ہے۔ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں علاقائی نقطہ نظر سے غالب پر تحقیقی توجہ دی جائے تاکہ غالب کی بکھری ہوئی شخصیت اپنے پورے قد و قامت کے ساتھ مجسم ہو کر ہمارے سامنے آ جائے اور نئے و نادر ماخذات روشنی میں آئیں۔ اسی خیال کے پیش نظر غالب اور حیدرآباد کا مطالعہ کیا گیا ہے۔
بارہ (12) اہم اور مفید مضامین پر مبنی یہ یادگار کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً سوا دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 10 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
زیرنظر کتاب کے پیش لفظ میں ڈاکٹر ضیا الدین شکیب لکھتے ہیں۔۔۔غالب اور حیدرآباد کے تعلق سے بیشتر مواد فارسی میں ہے جن سے استفادہ کرتے ہوئے جہاں جہاں ضرورت محسوس ہوئی تراجم یا مطالب اردو میں فراہم کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد کی گذشتہ سو ڈیڑھ سو سال کی تاریخ بالعموم نئی نسلوں کی نظر سے اوجھل ہے، ہندوستان کے دوسرے علاقوں اور ہندوستان کے باہر غالب اور حیدرآباد کے موضوع پر کسی گفتگو سے استفادہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک زیرِ بحث مدت کے حیدرآباد کا تصور سامنے نہ ہو۔ اسی ضرورت کے پیش نظر ابتدا میں "فضا" کے تحت اس حیدرآباد کی ایک تصویر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو حیدرآباد یا اس مطالعہ سے متعلق ہے۔ اس کتاب کی تکمیل میں برادرم مصلح الدین سعدی نے اگر اپنے شب و روز اس کام کے لیے وقف نہ کر دئے ہوتے تو یہ کام ہرگز نہیں ہو سکتا تھا۔ اس کتاب کی تکمیل میں سعدی نے ہر مرحلہ پر ہر طرح سے جو تعاون کیا ہے وہ نازشِ دوستی ہے۔
یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
غالب - ناول از قاضی عبدالستار - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
بچوں کے غالب - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
غالب اور ہماری تحریک آزادی - از شمیم طارق - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
غالب اور خدا
***
نام کتاب: غالب اور حیدرآباد
مصنف: ضیاء الدین احمد شکیب
تعداد صفحات: 233
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 10 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Ghalib aur Hyderabad by Ziauddin Ahmed Shakeeb.pdf
غالب اور حیدرآباد (تحقیقی مضامین) :: فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
الف | پیش لفظ | 5 |
فضا | ||
1 | حیدرآباد - ایک پس منظر | 9 |
2 | عہدِ غالب کا حیدرآباد | 15 |
3 | حیدرآباد پس از غالب | 28 |
تعلقات | ||
4 | تماشائے اہل کرم | 43 |
5 | ادبی تعلقات | 95 |
6 | سخنہائے گفتنی | 127 |
دبستان | ||
7 | تشکیل | 172 |
8 | اثرات | 187 |
غالبیات | ||
10 | انتقادیات | 199 |
11 | غالب کی شرحیں | 210 |
12 | شذرات | 219 |
13 | آثار | 222 |
Ghalib aur Hyderabad, by: Ziauddin Ahmed Shakeeb, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں