اردو اترپردیش کی دوسری سرکاری زبان - سپریم کورٹ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-09-05

اردو اترپردیش کی دوسری سرکاری زبان - سپریم کورٹ کی منظوری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان قرار دینے کے فیصلہ پر آج اپنی مہر منظوری ثبت کردی اور کہا کہ ملک کے لسانی قوانین کڑے نہیں ہیں ، بلکہ ہمہ گیر ، لچکدار ہیں تاکہ لسانی سیکولرازم کے مقصد کی تکمیل ہو ۔ چیف جسٹس ، جسٹس آر ایم لودھا کی زیر صدارت 5رکنی بنچ نے رولنگ دی کہ دستور کی دفعہ345میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جس کے ذریعہ کسی ریاستی حکومت کو ریاست میں ہندی کے علاوہ استعمال کی جانے والی ایک یا ایک سے زیادہ زبانوں کو دوسری سرکاری زبان قرار دینے سے روک دیا گیا ہو ۔ عدالت نے اتر پردیش سرکاری زبان (ترمیمی) ایکٹ1989کو درست قرار دیا ۔ اسی قانون کے ذریعہ یوپی میں اردو کو بحیثیت دوسری سرکاری زبان اختیار کیا گیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ’’یہ کہاجاتا ہے کہ قانون اور زبان دونوں اپنی ترقی کے اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں ۔ ہندوستان مین مختلف زبانوں کے بولنے اور زبان دونوں اپنی ترقی کے اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں۔ ہندوستان میں مختلف زبانوں کے بولنے والوں کی جائز امنگوں کو قبول کرنے کے عمل کے ذریعہ یہ قانون اور زبان فروغ پارہے ہیں ۔ ملک کی اس سب سے بڑی عدالت نے کہا کہ بہت سی ریاستوں کی مجالس مقننہ نے ہندی کے علاوہ دیگر سرکاری طور پر مسلمہ زبانوں کو اختیار کیا ہے۔ جیسے بہار، ہریانہ، جھار کھنڈ ، مدھیہ پردیش ، اتر کھنڈ اور دہلی میں اختیار کیا گیا ہے ۔ دستوری جواز کے بغیر ایسا ممکن نہ تھا ۔ دہلی نے ہندی کے علاوہ پنجابی اور اردو کو دیگر سرکاری مسلمہ زبانوں کی حیثیت سے اختیار کیا ہے ۔

Supreme Court approve Urdu second official language UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں