تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 3.5 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
اس کتاب کے مولف عبدالحفیظ مظہر ، 'عرض مولف' کے تحت لکھتے ہیں:ماہ رمضان رحمت و برکات کے حصول اور اللہ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس ماہ مقدسہ کی اہمیت سے واقف مسلمان اس سوچ و بچار میں ہوتا ہے کہ رمضان کے احکام و مسائل سے آگاہی کیسے ہو سکتی ہے؟
الحمدللہ! اس مختصر کتاب "انعام رمضان" میں اس رحمت بھرے موسم کے احکام و مسائل پر انتہائی جامع بحث کی گئی ہے۔
یوں تو مارکیٹ میں رمضان المبارک کے احکام و مسائل کے متعلق بہت اعلیٰ اور علمی کتب میسر ہیں لیکن یہ مختصر کتاب اپنی جامعیت و افادیت اور مضبوط دلائل و براہین کے لحاظ سے آپ کو منفرد نظر آئے گی۔ اس کا علم تو اس کے مطالعہ سے ہی ہو سکتا ہے۔ گذشتہ چند برسوں سے یہ کتاب عوام میں خوب پذیرائی کر رہی ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے اب آپ کے ہاتھوں میں اس کتاب کا چھٹا اضافہ شدہ ایڈیشن ہے جو کہ تحقیق و تخریج سے مزین ہے۔
راقم نے حتی الامکان یہ کوشش کی ہے کہ کتاب میں انتہائی سلیس اور آسان اندازِ تحریر ہو تاکہ ہر خاص و عام اس سے بھرپور استفادہ کر سکے۔
اللہ سے امید ہے کہ یہ کاوش آپ کو ضرور پسند آئے گی اور جب آپ اس کا مطالعہ کر کے نیکی کے راستے پر چلیں گے ، یقیناً یہ عمل آپ کے لیے اور میرے لیے بھی اجر و ثواب کا موجب ہوگا۔
اس کتاب سے چند مفید اقتباسات ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:رمضان کے روزے
اللہ نے مومنوں پر روزے فرض کیے ہیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے:
اے ایمان والو! تم پر روزہ رکھنا فرض کیا گیا ہے، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔ (البقرہ: 183)
نیز فرمایا:
پس جو تم میں سے اس مہینہ میں حاضر ہو وہ اس کے روزے رکھے۔ (البقرہ: 185)
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ماہ رمضان المبارک آ چکا ہے۔ اللہ نے تم پر اس کے روزے فرض کر دئیے ہیں۔ (نسائی، کتاب الصیام، باب فضل شہر رمضان)
روزہ، اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے، اس کے بغیر اسلام کی عمارت مکمل نہیں ہوتی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا:
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: 1) یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے اور محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ 2) نماز قائم کرنا۔ 3) زکوٰۃ ادا کرنا۔ 4) حج کرنا۔ 5) رمضان کے روزے رکھنا
(بخاری، کتاب الایمان)۔
سحری
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سحری کھایا کرو، بےشک سحری میں برکت ہے۔ (بخاری)
نیز آپؐ نے فرمایا:
سحری کا کھانا باعث برکت ہے، اسے چھوڑنا نہیں چاہے ایک گھونٹ پانی ہی پی لیں۔ کیونکہ اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ (ابن حبان)
افطاری
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ہمیشہ لوگ بھلائی پر رہیں گے جب تک (غروب آفتاب کے بعد) افطار کرنے میں جلدی کریں گے۔
(بخاری، کتاب الصوم، باب تعجیل الافطار)
نیز آپؐ نے فرمایا:
بےشک افطار کے وقت روزہ دار کی دعا کو رد نہیں کیا جاتا۔
(ابن ماجہ، کتاب الصیام)
***
نام کتاب: انعامِ رمضان
مصنف: عبدالحفیظ مظہر
تعداد صفحات: 132
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 3.5 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: کتاب و سنت لائبریری)
Inam-e-Ramzan.pdf
انعامِ رمضان - از: عبدالحفیظ مظہر :: اہم موضوعات | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
1 | مقدمہ | 12 |
2 | روزہ کی فرضیت و اہمیت | 14 |
3 | چاند دیکھنا | 26 |
4 | سحری کا بیان | 29 |
5 | روزہ افطار کرنے کا بیان | 32 |
6 | روزہ میں رخصت | 36 |
7 | کن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا | 40 |
8 | کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے | 45 |
9 | روزہ کی قضا کے مسائل | 47 |
10 | ممنوع روزے | 58 |
11 | نماز تراویح | 64 |
12 | لیلۃ القدر | 73 |
13 | اعتکاف | 79 |
14 | تلاوتِ قرآن | 83 |
15 | ذکرِ الہی | 86 |
16 | نوافل | 89 |
17 | رمضان اور صدقات و زکوٰۃ | 94 |
18 | زکوٰۃ کی شرائط | 98 |
19 | نصاب زکوٰۃ | 100 |
20 | کن چیزوں پر زکوٰۃ نہیں ہے | 103 |
21 | کون لوگ زکوٰۃ کے مستحق نہیں | 108 |
22 | صدقۃ الفطر | 111 |
23 | فطرانہ کی جنس | 116 |
24 | صدقہ فطر کی نقد قیمت | 117 |
25 | عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی دعا | 119 |
26 | عیدا الفطر | 119 |
Inam-e-Ramzan, the virtues and blessings of Ramadan. by Abdul Hafeez Mazhar, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں