مخدوم محی الدین - ایک مطالعہ - از داؤد اشرف - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-08-26

مخدوم محی الدین - ایک مطالعہ - از داؤد اشرف - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

makhdoom-by-dawood-ashraf

مخدوم محی الدین جیسے نامور شاعر کی زندگی اور شاعری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے والی یہ اولین تحقیقی اور علمی دستاویز ہے۔ یہ پہلا تحقیقی اور تنقیدی مقالہ ہے جس پر مقالہ نگار نے جامعہ عثمانیہ کے شعبۂ اردو سے 1966ء میں ایم۔اے کی سند حاصل کی۔ ماہنامہ "صبا" کے مخدوم نمبر میں مخدوم کی زندگی، شخصیت اور سیرت سے متعلق پیش کردہ مواد کا ماخذ بھی یہی مقالہ رہا ہے۔
مخدوم کی 50 ویں برسی پر تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں یہ اہم کتاب پیش خدمت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس کتاب کے باب "حالات زندگی" سے کچھ دلچسپ اقتباسات ذیل میں پیش ہیں ۔۔۔
مخدوم کو بچپن ہی سے مطالعہ کا شوق تھا۔ وہ ابھی وسطانی درجوں (مڈل اسکول) میں ہی زیرتعلیم تھے لیکن شرر کے بیشتر ناول پڑھ چکے تھے۔ گھر میں ناول پڑھنے کی اجازت نہ تھی اس لیے چوری چھپے ناول پڑھتے۔ ماہنامہ "نگار" کا پابندی سے مطالعہ کرتے۔ نگار کے علاوہ نیرنگِ خیال، ہمایوں، زمانہ، رسالۂ اردو جو اس زمانے میں اورنگ آباد سے شائع ہوتا تھا اور اس وقت کے تقریباً تمام مقبول اور مشہور رسائل ان کے زیرمطالعہ رہتے۔ داغ اور امیر مینائی کی کئی غزلیں بھی انہیں یاد ہو چکی تھیں۔ میٹرک تک وہ شبلی کی تقریباً تمام کتابیں، سرسید کی آثار الصنادید، نیاز فتح پوری کا ایک ایک لفظ اور قاضی عبدالغفار اور پریم چند کی تحریریں پڑھ چکے تھے۔ اس دوران میں فارسی کی استعداد اس درجہ ہو چکی تھی کہ شاہ نامہ، دیوان صائب، دیوان حافظ اور اخلاق محسنی جیسی کلاسکس ان کی نظر سے گزر چکی تھیں۔ مخدوم کے خاندان میں ان کے پھوپھی زاد بھائی نظام الدین اور خالہ زاد بھائی عبدالعزیز صبا اچھا اور ستھرا ادبی مذاق رکھتے تھے جس کی وجہ سے مخدوم کے ادبی ذوق کی تربیت ہوئی۔
۔۔۔ مخدوم کو جامعہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی سے مولانا وحید الدین سلیم سے پڑھنے کی خواہش تھی۔ ان دنوں مولانا وحید الدین سلیم کی قابلیت اور صلاحیتوں کے حیدرآباد میں بڑے چرچے تھے۔ مخدوم نے جامعہ میں پہلی بار شرکت حاصل کرنے کے بعد اردو فارسی کے مضامین خاص طور پر اس لیے منتخب کیے کہ انہیں مولانا موصوف سے فیضان حاصل کرنے کا موقع ملے لیکن داخلہ حاصل کرنے کے کچھ ہی عرصہ بعد مولانا وحید الدین سلیم کا انتقال ہو گیا اور یوں مخدوم ان سے استفادہ نہ کر سکے۔
۔۔۔ ڈاکٹ زور مرحوم اور مولوی عبدالقادر سروری کے درس لسانیات منزل میں ہوتے تھے جو فتح میدان سے قریب ہے۔ ڈاکٹر زور ہمیشہ طلبا کی ادبی مصروفیات کی ہمت افزائی کرتے تھے۔ وہ ذہین اور باصلاحیت طالب علموں کو مضامین اور کتابیں لکھنے کی ترغیب دیتے۔ مخدوم کی پہلی نثر کی کتاب "ٹیگور اور ان کی شاعری" ڈاکٹر زور کے تیار کردہ ادارہ ادبیات اردو حیدرآباد سے شائع ہوئی تھی۔ یہ کتاب بےحد مقبول ہوئی اور کچھ ہی عرصہ بعد اس کا دوسرا ایڈیشن اقبال اکیڈمی سے شائع ہوا۔ اس کتاب کے بعد مخدوم اور میر حسن کا ڈرامہ "ہوش کے ناخن" بھی جو برنارڈ شا کے ایک ڈرامہ کا ترجمہ تھا، ادارۂ ادبیات سے شائع ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:
مخدوم محی الدین - حیات اور کارنامے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
مخدوم محی الدین اور ان کے مذہبی خیالات
مخدوم کا عوامی لہجہ - از: ابن کنول

***
نام کتاب: مخدوم محی الدین - ایک مطالعہ
مصنف: داؤد اشرف
تعداد صفحات: 153
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Makhdoom -Ek Mutaala by Daud Ashraf.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

مخدوم محی الدین - ایک مطالعہ :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1دیباچہ4
2حالات زندگی9
3شخصیت اور سیرت37
4شاعری کا ابتدائی دور - محرکات اور ماحول49
5سرخ سویرا کی شاعری59
6گلِ تر اور اس کے بعد93
7عمومی جائزہ129

Makhdoom Mohiuddin, A study by Dawood Ashraf, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں