مخدوم محی الدین - حیات اور کارنامے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-06-04

مخدوم محی الدین - حیات اور کارنامے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

makhdoom-mohiuddin-hayat-kaarname
مخدوم محی الدین حیات اور کارنامے - شاذ تمکنت مرحوم کا پی۔ایچ۔ڈی کا مقالہ ہے جو شاذ کی وفات کے بعد کتابی صورت میں شائع ہوا۔ شاذ تمکنت نے سوانحی حصے کے لیے بڑی تلاش و جستجو سے مواد فراہم کیا ہے۔
تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 13 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

مخدوم محی الدین حیات اور کارنامے - شاذ تمکنت مرحوم کے اس پی۔ایچ۔ڈی کا مقالے کے دیباچہ میں پروفیسر مغنی تبسم لکھتے ہیں:
شاذ تمکنت نے سوانحی حصے کے لیے بڑی تلاش و جستجو سے مواد فراہم کیا ہے۔ مخدوم کے فرزند نصرت محی الدین کے علاوہ ان کے تمام عزیز و اقارب اور دوستوں سے معلومات فراہم کیں۔ خاندانی دستاویزات اور تاریخی خطوط تک رسائی حاصل کی۔
۔۔۔ شاذ تمکنت نے مخدوم کی حیات اور شخصیت کا جائزہ لیتے ہوئے ہر جگہ بڑی حقیقت پسندی اور معروضیت سے کام کیا ہے۔ مخدوم کی ذات سے انہیں جو محبت اور عقیدت تھی اس کا تقاضا تھا کہ وہ انہیں ہیرو بنا کر پیش کرتے لیکن ان کے اندر چھپے ہوئے ذمہ دار محقق اور نقاد نے ہر جگہ ان کے اشہبِ قلم کی باگ تھامے رکھی۔ اس حزم و احتیاط کے باوجود حیات اور شخصیت کا حصہ محض واقعات کی کتھلاؤنی بن کر نہیں رہ گیا ہے۔ اس میں شاذ تمکنت کے اسلوبِ نگارش نے ایسی روح پھونک دی ہے کہ ان اوراق کا مطالعہ کرتے ہوئے ہم مخدوم کے سفرِ حیات میں ان کے ہم قدم رہ کر ان کے شب و روز کے شاہدِ عینی بن جاتے ہیں۔
۔۔۔ مخدوم پر مقالہ لکھتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملا۔ جہاں تک بعض شعری محرکات کا تعلق ہے انہوں نے مخدوم کے سیاسی تصورات اور اس دور کے سیاسی حالات، سماجی ماحول اور ادبی رجحانات کو پیش نظر رکھا ہے۔
مجموعی طور پر مخدوم کی شاعری کی تحسین اور محاکمے میں انہوں نے ادبی معیارات کو اولیت دی ہے۔ پیش رو اور ہم عصر شعرا کے کلام سے مخدوم کی شاعری کا موازنہ کر کے مخدوم کے اسلوب کی انفرادی خصوصیات کو اجاگر کیا ہے۔ خوبیوں کو سراہنے کے ساتھ خامیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔ اسی ضمن میں انہوں نے فنی ارتقا کا بطریقِ احسن جائزہ لیا ہے۔ غرض باضابطہ نقاد نہ ہوتے ہوئے بھی شاذ تمکنت نے اپنے ذوقِ صحیح کی رہنمائی میں انتقاد کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور بڑی حد تک کامیاب رہے۔
مقالے کے آخری حصے میں انہوں نے مخدوم کی نثرنگاری کا بھرپور تعارف کروایا ہے۔ یہ کتاب مخدوم کی حیات اور کارناموں کی مستند دستاویز ہونے کے علاوہ خود شاذ تمکنت کا ایسا ادبی کارنامہ ہے جو انہیں ایک ذی مرتبت شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے نثرنگار اور نقاد کی حیثیت سے ادبی دنیا میں ان کا نام روشن رکھے گا۔

***
نام کتاب: مخدوم محی الدین - حیات اور کارنامے
مصنف: شاذ تمکنت
تعداد صفحات: 304
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 13 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Makhdoom Mohiuddin Biography.pdf

Direct Download link:

مخدوم محی الدین - حیات اور کارنامے :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
2دیباچہ از: پروفیسر مغنی تبسم5
3سلسلۂ دشتِ تمنا - (مصنف) شاذ تمکنت مرحوم کی حیات کا خاکہ8
4پیش لفظ از: ڈاکٹر شاذ تمکنت13
5پہلا باب : حیات اور شخصیت16
6دوسرا باب : رومانی شاعری81
7تیسرا باب : انقلابی شاعری127
8چوتھا باب : شخصیاتی اور تاثراتی نظمیں167
9پانچواں باب : غزل191
10چھٹا باب : کلام منسوخ237
11ساتواں باب : نثرنگاری274

Makhdoom Mohiuddin Biography, by Shaz Tamkanat, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں