ماہنامہ شمع دہلی - اپریل 1999 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-05-02

ماہنامہ شمع دہلی - اپریل 1999 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

shama-apr-1999
اپنے دور کے ملک گیر شہرت یافتہ فلمی و ادبی رسالہ "شمع" کے دو عدد شمارے (جنوری-1986 اور جنوری-1989) پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں تعمیرنیوز پر پیش کئے جا چکے ہیں۔
اس دفعہ اپریل-1999 کے شمارے کی پی۔ڈی۔ایف فائل پیش خدمت ہے۔ اس شمارے کی خصوصیت ہندوستانی وزیر اعظم (سابق) اٹل بہاری واجپائی کے 1999 میں پاکستان دورے کا تفصیلی تذکرہ ہے جو 'فلم والا' نے فلمی کالم "فلمی دنیا فلمی لوگ" میں دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔
اسی دورے کا ذکر علی سفیان آفاقی نے دیوآنند پر لکھے اپنے مضمون "دیوآنند - لاہور سے نکلا سدا بہار اداکار" میں کیا تھا۔
58 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم تقریباً 12 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

فلمی کالم "فلمی دنیا فلمی لوگ" میں فلم والا لکھتے ہیں:
وزیر اعظم ہند جناب اٹل بہاری واجپائی پاکستان کے وزیراعظم جناب میاں نواز شریف سے ملنے کے لئے بس کے ذریعے لاہور (پاکستان) گئے تو سیاسی جمود ٹوٹا، برف کچھ اور پگھلی، دوستی کی راہیں مزید استوار ہوئیں، نفرتیں کم ہوئیں، قربتیں اور بڑھیں۔
سیاسی طور پر دوستی کا یہ عمل رک رک کر ہوتا ہے، چلتے چلتے ایک دم بریک لگ جاتا ہے۔ فضا ایک دم گرم ہو جاتی ہے مگر اس کے برعکس دونوں ملکوں کے عوام امن کے خواہاں ہیں، پائیدار دوستی کے خواہش مند ہیں، پیار اور بھروسہ کی فضا چاہتے ہیں۔ دوستی کا ایسا عمل چاہتے ہیں جو رکے نہیں، ٹھہرے نہیں بلکہ وقت کے ساتھ بڑھتا ہی جائے۔
دوستی کے فروغ میں ہندوستان اور پاکستان کے آرٹسٹ فن کار ، سنگیت کار ، گلوکار، کھلاڑی، مصنف، ادیب، صحافی گزشتہ 52 سالوں سے دوستی کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے طور پر اس کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ خوشی کی بات ہے کہ اہل سیاست کو فن کاروں کی اہمیت کا اندازہ ہے، جس کا بین ثبوت یہ ہے کہ وزیراعظم ہند جب لاہور گئے تو اپنے ہمراہ دیوآنند، شتروگھن سنہا، جاوید اختر مہندر کپور کو لے کر گئے۔
اس سے پہلے دلیپ کمار، سنیل دت، سائرہ بانو، شتروگھن سنہا، منوج کمار، راجندر کمار، ششی کپور، رندھیر کپور، رشی کپور، راجیو کپور، ریکھا ، ونود کھنہ، شرمیلا ٹیگور، کبیر بیدی ، سونو والیہ، جاوید اختر، شبانہ اعظمی ،دلیر مہندی، کامنی کوشل، طلعت محمود، نمرتا سنگھ، سیف علی خاں، رمیش سپی، زہرہ سہگل وغیرہ متعدد بار پاکستان گئے ہیں۔ ادھر پاکستان سےمحمد علی، زیبا، ندیم، نور جہاں، جاوید شیخ، شبنم، فریدہ خانم، اقبال بانو، عابدہ پروین، مہدی حسن، غلام علی، ریشما ، سلامت علی، پرویز مہدی، کمال، غلام فرید صابری، عزیز میاں، اسد امانت علی، انور مقصود، روحی بانو، عذرا کاظمی اور عمر شریف کے علاوہ استاد نصرف فتح علی خان بار بار آتے رہے اور تجدیدِ محبت کرتے رہے۔ استاد نصرت فتح علی خان نے تو تین ہندوستانی فلموں میں موسیقی بھی دی۔

محمد علی، زیبا اور ندیم نے ہندوستانی فلم میں کام کیا۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ایک فلم کی ہدایت دی ہے جس کا نام "انتہا" ہے۔ یہ فلم ان دنوں بہت کام یابی سے پاکستان میں چل رہی ہے۔ اس فلم کے گانوں اور ڈانس کی ہدایت ہندوستان کے ڈانس ڈائریکٹر احمد خان نے کی ہے۔ پاکستان کے مقبول شاعر قتیل شفائی نے بہت سی ہندوستانی فلموں کے گانے لکھے ہیں ، وه ان دنوں بھی ممبئی میں ہیں اور کئی فلموں کے لئے گیت لکھ رہے ہیں۔ حسینہ معین "حتا" لکھنے کے لئے متعدد بار ہندوستان آئیں۔ درپن نے جو اب مرحوم ہو گئے ہیں، بہت سی ہندوستانی فلموں میں کام کیا ، ہندوستانی اداکارہ نگار سلطانہ سے شادی بھی کی۔ سلمی آغا نے متعدد فلموں میں کام کیا، زیبا بختیار نے بھی کئی فلموں میں کام کیا اور کئی فلموں کو نامکمل چھوڑ کر پاکستان چلی گئیں۔
یہ فہرست ابھی بھی نامکمل ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی متعدد ہندو پاک فن کار، گلوکار ،شاعر ادیب دوستی کے فروغ کے لئے آتے جاتے رہے ہیں۔

***
نام رسالہ: شمع - اپریل 1999
مدیر: یونس دہلوی (بانی: یوسف دہلوی مرحوم)
تعداد صفحات: 58
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 12 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Shama_Apr-1999.pdf

Direct Download link:

ماہنامہ 'شمع' - اپریل 1999 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1فلمی دنیا فلمی لوگفلم والا.
2غزلیںپروفیسر جگن ناتھ آزاد15
3بلا عنوانمسرور جہاں16
4غزلکفیل آزر امروہوی18
5صاحب، بی بی اور غلامقاضی مشتاق احمد20
6نظم: میں تم اور سائےکیول سوری24
7نمک کا خیالقیصر تمکین25
8مریضاقبال انصاری28
9گمانانیس پروین30
10ناقابلِ فراموشدیش چترکار32
11دھوپ کی پرچھائیںمحمد اقبال احمد کاظمی36
12ہندوستان کے کسی بھی ایوارڈ کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہےعامر خان37
13ابتدا ہی میں عامر، شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ کام کرنا ایک کارنامہ ہے : رانی مکرجیرانی مکرجی40
14بزم شمعادارۂ شمع42
15گلشن اردو کے نئے پھولادارۂ شمع45
16آج کے مسائلعادل صلاحی46
17بازگشتادارۂ شمع50
18دوستی کا سفرنیاز جیراج پوری54
19ٹی وی کی دنیاادارۂ شمع55

Shama magazine Delhi, issue: April 1999, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں