ماہنامہ شمع دہلی - جنوری 1989 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-01-02

ماہنامہ شمع دہلی - جنوری 1989 - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

monthly shama jan-1989
اردو میں فلمی صحافت کا آغاز رسالہ "چترا" سے ہوا تھا جو 1934 میں ماہنامے کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جسے بعدازاں ہفت روزہ کر دیا گیا تھا۔
رسالہ "چترا" کے بعد ملک گیر شہرت ماہنامہ "شمع" (نئی دہلی) کو حاصل ہوئی جس کی اشاعت 1939 سے شروع ہوئی تھی۔ اس رسالے کے بانی یوسف دہلوی تھے جنہوں نے اپنے تین فرزندان کے ساتھ "شمع پبلی کیشنز" کے نام سے ایک اشاعتی ادارے کی بنیاد ڈالی تھی۔
ادارہ شمع نے فلمی ادبی رسالہ "شمع" کے علاوہ خواتین کے ماہنامے "بانو" اور بچوں کے رسالے "کھلونا" کا بھی اجرا کیا تھا۔

یوسف دہلوی نے 'شمع' میں فلم کے ساتھ اعلیٰ ادبی معیار بھی برقرار رکھا تھا۔ ان دنوں بڑے بڑے افسانہ نگار تمنا کرتے تھے کہ "شمع" میں ان کی کہانی شائع ہو جائے۔ یوسف دہلوی کے لڑکے یونس دہلوی اور ادریس دہلوی کے فلمی دنیا سے قریبی رشتے تھے، بالخصوص ادریس دہلوی فلم سازوں اور اداکاروں کے یار سمجھے جاتے تھے۔ ادریس دہلوی "مسافر" کے قلمی نام سے فلمی ستاروں کے در پردہ راز اس اعتماد کے ساتھ اپنے مستقل کالم "فلمی دنیا کی سیر" کے ذریعہ قارئین تک پہنچاتے جیسے ان کے دیدہ وشنیدہ ہوں۔
کہا جاتا ہے کہ 90 کی دہائی کے اواخر میں خاندانی اختلافات کے باعث ادارہ "شمع" کی لو مدھم ہونے لگی اور ایک ایک کر کے تمام رسائل بند ہو گئے۔
نکہت ستار نے ادارہ شمع کے حوالے سے انگریزی میں ایک دلچسپ مضمون یہاں [Of days gone by] تحریر کیا ہے۔

یوں تو "شمع" کے تقریباً 60 عدد قدیم شمارے مشہور و مقبول ویب سائٹ "ریختہ" پر آن لائن مطالعہ کے لیے موجود ہیں۔ مگر اب تک کوئی شمارہ پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں انٹرنیٹ پر ایسا نہیں تھا کہ جسے ڈاؤن لوڈ کر کے موبائل، ٹیب، لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پر اس کا آف لائن مطالعہ کیا جا سکے۔
لہذا آج سے ٹھیک 30 سال قبل کے شمارہ (شمع، جنوری 1989) کو پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں قارئینِ تعمیرنیوز و شائقین مطالعہ کی خدمت میں بطور 'تحفۂ سالِ نو' پیش کیا جا رہا ہے۔

***
نام رسالہ: شمع - جنوری 1989
مدیر: یونس دہلوی (بانی: یوسف دہلوی مرحوم)
تعداد صفحات: 86
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 21 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)

Shama_Jan1989.pdf

ماہنامہ 'شمع' - جنوری 1989 :: فہرست
نمبر شمارتخلیقتخلیق کارصفحہ نمبر
1سرورقادارہ شمع1
2اشتہار - شمع کہانی نمبرادارہ شمع2
3فہرست مضامینادارہ شمع3
4اشتہار - پی۔ڈی۔ایف فائل شمعtaemeernews.com4
5اشتہار - رجنی گندھاادارہ شمع5
6سال نو - 1989 - فلمی ستاروں کی تمناادارہ شمع6
7پرانے امیتابھ بچن کے بارے میں نئی باتیںایس این کھوسلہ10
8عامر خان پوسٹرادارہ شمع16
9ستاروں کی دنیامسافر17
10نظم : بیادِ حضرت رئیس امروہویباوا کرشن گوپال مغموم25
11میں ونود کھنہ سے شادی نہیں کر رہی ہوں - امرتا سنگھورتی27
12بازگشتادارہ شمع31
13نظم : جدائی کا خطصلاح الدین پرویز37
14کہانی : کٹی زبانیںعزیز قیسی39
15کہانی : شناختی کارڈڈاکٹر کیول دھیر43
16دو نظمیں ، ایک غزلعاصی رضوی، شریف قریشی ، نیاز جےراج پوری49
17بلاعنوان کہانیرئیس نجمی امروہوی51
18چار نظمیںرفعت، ناہید، انجم ، نور57
19کہانی : قاتلعبدالغنی شیخ59
20بزم شمعادارہ شمع63
21خبریں ہی خبریںادارہ شمع67
22ٹی وی کی دنیاادارہ شمع69
23جی ایم درانی کی کچھ یادیں کچھ باتیںراجیو مرزا73
24شمع ادبی معمے (صفحہ 77 تا 85)ادارہ شمع77
25پس ورقادارہ شمع86

Shama magazine Delhi, issue: January 1989, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں