تعمیرنیوز کا موضوعاتی تحریری آن لائن انعامی سہ ماہی مقابلہ - نتیجہ اپریل 2023ء - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2023-05-09

تعمیرنیوز کا موضوعاتی تحریری آن لائن انعامی سہ ماہی مقابلہ - نتیجہ اپریل 2023ء

سال 2023ء کے آغاز پر سہ ماہی موضوعاتی تحریری آن لائن مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس تین ماہی تحریری مقابلے کی جملہ انعامی رقم دس (10) ہزار روپے ہے، جو سعودی عرب اور امریکہ کے دو علمی و ثقافتی اداروں کی جانب سے اسپانسر کی گئی ہے۔


ان انعامات کا بنیادی مقصد نوجوان قلمکاروں میں مطالعے کے رجحان کی ترغیب کے ساتھ ساتھ مختلف ہندوستانی علاقوں کی تہذیب و تمدن، تاریخ و ثقافت عہدِ حاضر کی نسل کے نقطۂ نظر کے سہارے انٹرنیٹ پر محفوظ کرنا رہا ہے۔


قلمکار اپنے رہائشی علاقے (شہر/گاؤں/ضلع/ریاست) کی تہذیب، ثقافت، شخصیات، عمارات وغیرہ کا اپنے انداز میں تعارف کروائیں: مضمون / انشائیہ / خاکہ کی شکل میں۔


برائے ماہ مارچ موضوع: تہذیب و ثقافت
برائے ماہ اپریل موضوع: عمارتیں (تاریخی و تہذیبی عمارات، مذہبی عبادت گاہیں، آثار قدیمہ)
برائے ماہ مئی موضوع: شخصیات (معروف و غیرمعروف علمی، ادبی، مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات)


ماہ اپریل 2023ء کے دوران آٹھ (8) قلمکاروں کی تحریریں وصول ہوئیں جن میں سے سات (7) تحریروں کی اشاعت عمل میں آئی، جن کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے۔

درج ذیل منتخب قلمکاروں کو انعام کی رقم اور توصیف نامہ ارسال کیا جا رہا ہے:
اولین تین (3) انعام : ایک ہزار (1000) روپے فی کس

  • علیزے نجف (اعظم گڈھ) // شیراز ہند جونپور : سطوت شاہی کے نشاں
  • زیبا شبیر احمد (مئو، اترپردیش) // لکھنؤ : نوابوں کا شہر : چشم و چراغ عالم تھی سرزمین ہماری
  • سحر اسعد (بنارس) // کہتا ہے نذیر ایک جہاں جس کو بنارس

دو (2) ترغیبی انعام : کتاب

  • عبدالمقیت (مانو، حیدرآباد) // کچھ باتیں گول کنڈہ قلعہ کی
  • شبیہ عباس خان (جونپور، اترپردیش) // اٹالہ مسجد جونپور : مسلم معماری کا شاہکار
موضوع: تاریخی و تہذیبی عمارات، مذہبی عبادت گاہیں، آثار قدیمہ پر مبنی اپریل 2023ء کے دوران شائع شدہ نوجوان قلمکاروں کی تحریریں
نمبر شمارتحریرقلمکارعلاقہ
1شیراز ہند جونپور : سطوت شاہی کے نشاں علیزے نجف (اعظم گڈھ)
2لکھنؤ : نوابوں کا شہر : چشم و چراغ عالم تھی سرزمین ہماری زیبا شبیر احمد (مئو، اترپردیش)
3کہتا ہے نذیر ایک جہاں جس کو بنارس سحر اسعد (بنارس)
4کچھ باتیں گول کنڈہ قلعہ کی عبدالمقیت (مانو، حیدرآباد)
5اٹالہ مسجد جونپور : مسلم معماری کا شاہکار شبیہ عباس خان (جونپور، اترپردیش)
6چار مینار - حیدرآباد کا دل سدرہ فردوس (حیدرآباد)
7قابل دید میرے شہر مئو کے نظارے ہیں شفق اسعد (مئو، اترپردیش)

اہم نوٹ:

  1. واضح رہے کہ اپریل-2023ء کے تمام انعام یافتہ قلمکار اگلے ماہ کے مقابلے میں بھی حصہ لے سکتے ہیں اور ججوں کے دئے گئے اعلیٰ نمبر کی بنیاد پر انعام کے حقدار بھی قرار پا سکتے ہیں۔
  2. قلم کار کے لیے عمر کی قید 15 تا 40 برس کے درمیان ہے۔ ایک ڈیڑھ ماہ کی کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
  3. تحریر میں املا یا زبان و بیان یا پروف ریڈنگ کی غلطیاں زیادہ ہونے پر منفی نمبر بھی دئے جاتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ کچھ تحریریں بہت اچھی ہونے کے باوجود نچلے درجے پر پہنچ جاتی ہیں۔

Urdu Thematic Essay Submission, April-2023, 3 prizes of Rs.1000 each. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں