اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - منجانب ادارہ تعمیر نیوز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-10-01

اردو مضمون نویسی مقابلہ اکتوبر 2021 - منجانب ادارہ تعمیر نیوز

urdu-essay-writing-contest-2021-by-taemeernews-com

اردو مضمون نویسی مقابلہ (اکتوبر-2021)
برائے طلبا و طالبات (اسکول / مدرسہ) (ساتویں تا دسویں جماعت / مماثل)

مقابلہ کی تفصیلات اس پی۔ڈی۔ایف فائل میں ہیں

اردو کی ترویج، قارئین کی لاپروائی اور محبان اردو کی ہنگامہ خیز شکایتوں کے بیچ چند کرم فرماؤں نے توجہ دلائی کہ اردو کی نئی نسل کہاں ہے؟
یعنی کہ:
اک بار وقت سے ، لمحہ گرا کہیں
وہاں داستاں ملی ، لمحہ کہیں نہیں
موجودہ لمحہ ہی کل مستقبل بنے گا۔
تو اس "لمحہ" کو وقت کے بےرحم ہاتھوں سے پھسل کر بچھڑنے سے قبل اسے پکڑنا، سنوارنا، نکھارنا اور اس کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ کچھ مخیر و مخلص لوگ اس سمت کام بھی کر رہے ہیں۔ جن میں حامد اقبال صدیقی (ممبئی)، فاروق سید (مدیر گل بوٹے)، عنایت اللہ خاں (مدیر جنت کے پھول) اور عبدالمومن (ٹیچ اِن اردو ویب سائٹ) کی مثالیں نمایاں ہیں۔ کولکاتا کے جاوید نہال حشمی بھی اپنے منفرد اختراعی کوئز پروگرام کے ذریعے اس ضمن میں سنجیدہ ہیں۔


انہی حقیقی محبانِ اردو سے تحریک پا کر اور کچھ قریبی دوست احباب کی حوصلہ افزائی پر ادارہ "تعمیر نیوز" کی جانب سے اسکول کے طلبا و طالبات کے لیے مضمون نویسی کے مقابلے کو منعقد کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ جناب مجید عارف نظام آبادی (سی۔ای۔او ادارہ "مائی نظام آباد") نے اسی ذیل میں تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے۔


یہ مقابلہ ہندوستان بھر کے اسکولوں و مدارس کے طلبائے علم (ساتویں تا دسویں جماعت) کے لیے عام ہے۔
اپنا مضمون تحریری صورت میں (ان-پیج فائل یا یونیکوڈ ٹکسٹ) یا تحریر کے امیج (ہاتھ سے لکھی گئی تحریر کا اسکرین شاٹ) کی شکل میں ای-میل یا واٹس ایپ کیا جا سکے گا۔
مقابلے کے موضوعات، تاریخ، نتائج وغیرہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

اردو مضمون نویسی مقابلہ
برائے طلبا و طالبات (اسکول / مدرسہ) (ساتویں تا دسویں جماعت یا مماثل)

مقابلہ کی تفصیلات اس پی۔ڈی۔ایف فائل میں ہیں

انعام اول: 3000 ، انعام دوم: 2000 اور انعام سوم: 1000 روپے۔
تین عدد ترغیبی انعامات: ایک سال کے لیے بچوں/نوعمروں کا مشہور رسالہ (ماہنامہ)۔

اَپ-ڈیٹ : UPDATE

مقابلہ کا آغاز: جمعہ، یکم/ اکتوبر 2021ء
مضمون بھیجنے کی آخری تاریخ: اتوار، 17/ اکتوبر 2021
نتیجہ کا اعلان: جمعہ، 22/ اکتوبر 2021ء
تقسیم انعامات (آن لائن تقریب): اتوار، 24/اکتوبر 2021ء


مضمون ایمیل یا واٹس ایپ سے بھیجا جا سکتا ہے۔

Email: taemeernews@gmail.com
WhatsApp: +917207827572
مقابلہ کے اصول و ضوابط:

(1) کسی ایک موضوع پر لکھیے:
طالب علم جس علاقہ میں مقیم ہو ۔۔۔
(الف) اس علاقہ/ ریاست کا تہذیبی ثقافتی تعارف
(ب) اس علاقہ/ ریاست کی کوئی ایک مشہور یا مقبول شخصیت
(ج) اس علاقہ/ ریاست کی کوئی عمارت یا تعلیم گاہ یا عبادت گاہ


(2) مضمون کے الفاظ کی تعداد: کم سے کم : 1200 / زیادہ سے زیادہ : 2000


(3) مضمون کا فارمیٹ:
** ہاتھ سے لکھی گئی تحریر کا اسکرین شاٹ۔
یا
** ان-پیج یا یونیکوڈ تحریر کی سافٹ کاپی۔


(4) مضمون کے آخر میں یہ تفصیل دی جائے:
نام ، والد کا نام ، جماعت (کلاس) ، اسکول کا نام ، علاقے کا نام ، ریاست ، ای-میل پتا۔


(5) ای-میل یا واٹس ایپ کے پیغام (subject) میں یہ سطر لکھیے:
Urdu Essay Contest Oct-2021

کچھ ضروری باتیں ۔۔۔
  • موجودہ دور کی مجبوریوں کے باعث اکثر اجتماع یا مقابلے آن لائن منعقد ہو رہے ہیں۔ لہذا یہ مقابلہ بھی آن لائن ہے۔ اس سہولت کے ساتھ کہ۔۔۔ مقابلے میں شرکت کے لیے نہ کوئی فیس ادا کرنی ہے اور نہ ہی کوئی فارم داخل کرنا ہے۔ بس اپنا مضمون ای-میل یا واٹس ایپ کر دیجیے۔
  • آن لائن مقابلوں کی حدود، کمیاں اور خامیاں اپنی جگہ ہیں۔ مثلاً سرپرست، اساتذہ اور انٹرنیٹ سے مدد لینے میں شرکا آزاد ہوتے ہیں۔ مگر مقابلے کے آرگنائزر اور جج صاحبان کی ممکنہ کوشش ہوگی کہ نقل نویسوں کے بجائے تخلیقی جوہر رکھنے والے مضمون نگاروں کا انتخاب کیا جائے تاکہ حقیقی حقدار کی شناخت اور حوصلہ افزائی ہو سکے۔
  • انعام یافتگان سے گذارش ہوگی کہ نتیجہ کے اعلان کے فوراً بعد اپنے اسکول/مدرسہ کا صداقت نامہ یا شناخت نامہ ایمیل یا واٹس ایپ کریں۔ ونیز اپنا یا اپنے سرپرست کا بنک اکاؤنٹ نمبر یا جی-پے نمبر بھی بھیجیں۔ یہ لازمی ہے۔
  • تمام چھ انعام یافتہ مضامین "تعمیر نیوز" اور دیگر ویب سائٹس / بلاگس پر شائع کیے جائیں گے۔ اول انعام یافتہ مضمون ملک کے کچھ موقر اردو اخبارات میں بھی شائع کروایا جائے گا۔ ونیز متذکرہ انعام یافتہ مضامین کے ساتھ کچھ دیگر منتخب مضامین پر مشتمل ایک کتاب پی۔ڈی۔ایف شکل میں تیار ہوگی اور سوشل میڈیا پر اس کی مفت تقسیم عمل میں آئے گی۔
  • تقسیمِ انعامات کی تفصیل نتیجہ کے اعلان کے ساتھ ہی واضح کر دی جائے گی۔

نوٹ:
نوجوان نسل میں اردو کی ترویج اور فروغ، اس مقابلے کا اصل مقصد ہے۔
دوست، احباب اور محبان اردو سے درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر اس مقابلے کی تشہیر میں اپنے مخلصانہ تعاون سے نوازیں۔ شکریہ۔

Urdu Essay Writing contest, October-2021, for 7th-to-10th class School/Madarsa students in India. Organized by Taemeernews.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں