بدنام کتاب - فکر تونسوی کے مزاحیہ مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-09-09

بدنام کتاب - فکر تونسوی کے مزاحیہ مضامین - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

badnaam-kitab-by-fikr-taunsvi

فکر تونسوی (پیدائش: 7/اکتوبر 1918، ڈیرہ غازی خاں، پاکستان - وفات: 12/ستمبر 1987، نئی دہلی)
اردو دنیا کے معروف و مقبول طنز و مزاح نگار تھے جن کا اصل نام رام لال نارائن تھا۔ وہ تونسہ شریف (ڈیرہ غازی خان، پاکستان) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام دھنپت رائے تھا جو بلوچ قبائل میں تجارت اور طب کے پیشے سے وابستہ تھے۔
گورنمنٹ ہائی اسکول تونسہ شریف سے میٹرک پاس کرنے کے بعد فکر تونسوی نے ایک سال ملتان کے ایمرسن کالج میں بھی تعلیم حاصل کی۔ ان کی ادبی زندگی کا آغاز اسکولی تعلیم کے دوران ہی شروع ہو چکا تھا۔ چھوٹے موٹے رسائل و اخبارات میں ان کا تخلیق کردہ کلام شائع ہوتا رہا۔ پھر 1942 میں جب مولانا صلاح الدین احمد کے موقر ادبی رسالے "ادبی دنیا" میں ان کی ایک نظم "تنہائی" شائع ہوئی تو وہ حلقۂ ارباب ذوق لاہور کی جانب سے سال کی بہترین نظم قرار پائی۔ اس کے بعد معروف ادبی رسائل ادب لطیف، ہمایوں، ادبی دنیا وغیرہ میں ان کی نظمیں پے بہ پے شائع ہوتی رہیں۔ 1945 میں معروف ادیب ممتاز مفتی کی مشترکہ ادارت میں انہوں نے ایک طرزِ نو کا دو ماہی میگزین "سویرا" شائع کیا جس نے بڑے بڑے ادبی رسائل کو چونکا دیا۔
1946 میں فکر تونسوی نے "ادبِ لطیف" کی ادارت کی ذمہ داری سنبھالی جو 1947 کے فرقہ وارانہ فسادات کے باعث زیادہ عرصہ چل نہ سکی اور انہیں بطور رفیوجی ہندوستان آنا پڑا۔
تقسیم ہند کے فسادات کے بعد فکر تونسوی نے شاعری ترک کر کے طنز و مزاح میں نثر لکھنا شروع کیا جو عوام میں مقبول ہوتا گیا۔ ان کی سب سے پہلی نثری تصنیف "چھٹا دریا" ہے جو فسادات پر ایک دردناک ڈائری کی شکل میں تھی۔ انہوں نے 1985 میں اردو میں ایک سو سالہ کالم نگاری پر مشتمل رسالہ "چنگاری" کا ایک ضخیم نمبر مرتب کیا۔ دہلی کے مستند ادبی رسالہ "شاہراہ" کی دو 1956-57 ، دو سال تک ادارت کا فریضہ انجام دیا۔ ریڈیو اسٹیشن جالندھر اور دہلی پر سینکڑوں ڈرامے، فیچر اور تقریریں نشر کیں۔ ان کے ایک ریڈیائی ڈرامہ "آج کا سچ" کو ہندوستان کے ہر ریڈیو اسٹیشن نے براڈ کاسٹ کیا تھا۔
فکر تونسوی کے طنزیہ و مزاحیہ مضامین کی ایک کتاب "چھلکے ہی چھلکے" کچھ عرصہ قبل پیش کی گئی تھی، اس بار ان کی دوسری کتاب بعنوان "بدنام کتاب" تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔
تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام کتاب: بدنام کتاب
مصنف: فکر تونسوی
تعداد صفحات: 193
ناشر: لاجپت رائے اینڈ سنز پبلشرز، نئی دہلی، سن اشاعت: 1975ء
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Badnaam Kitab by Fikr Taunsvi.pdf
Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

بدنام کتاب - از: فکر تونسوی :: فہرست مضامین
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1فکر تونسوی نے الیکشن لڑا11
2مشاعرے میں خطبۂ صدارت21
3قبر سے واپسی28
4میرا پنر جنم39
5بیویوں کی ٹریڈیونین49
6محلہ سدھار کمیٹی58
7میر بیمار ہوئے68
8ماسٹر چڑت لال نے فلم بنائی81
9میں مالک مکان بنا92
10بیوی کے ہجر میں101
11خدا کی جنت109
12بچے کتنے ہونے چاہئیں؟122
13دلی جو ایک شہر ہے127
14اوٹ پٹانگ159
15ایڈیٹر کے نام لَو لیٹرز167
16میری وصیت179
17فکر تونسوی بھیڑ کا آدمی188

Badnaam Kitab, a collection of Urdu humorous Essays by Fikr Taunsvi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں